اسلام آباد:ائرپورٹ پر مسافر خاتون کا شوہر سے جھگڑا،لاونج کے شیشے توڑ دیے

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر ایک مسافر خاتون نے شوہر سے جھگڑ کر وہاں ہنگامہ کردیا اور لاوٴنج میں توڑ پھوڑ بھی کی ۔ ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاوٴنج میں ہنگامہ اس وقت ہوا جب برطانیہ جانے والی پرواز کے ایک شخص سے وہاں موجود اسکی بیوی الجھ پڑی، ایئرپورٹ سکیورٹی اسٹاف کے مطابق خاتون نے مشتعل ہوکر شور شرابا کیا اور توڑ پھوڑ بھی کی، اس سے لاوٴنج کے شیشے ٹوٹ گئے، پھر سکیورٹی اسٹاف نے اس خاتون کو تحویل میں لیکر مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس چوکی بھجوادیا ، پولیس حکام کے مطابق چوکی میں بھی خاتون کی اشتعال انگیزی کم نہیں ہوئی اور وہ الجھی رہی۔

بشکریہ :۔ احوال
 
Top