اسلامی سیکشن کا ایڈیٹوریل بورڈ

arifkarim

معطل
جنابِ عالی ! اگر اس 1000 کی لسٹ میں‌ سے صرف 100 کے بھی نام گنا دئے جائیں تو ہماری معلومات میں اضافہ ہو جائے گا۔
اور ہاں‌ یاد رہے کہ اس فہرست میں صرف وہی نمائیندے شامل کئے جائیں جو یہاں محفل پر باقاعدگی سے (اور وہ بھی اسلام سیکشن میں !! ;) ) حاضری لگاتے ہوں !!

صحیح، اب آپکو اپناا سلام یہاں پرچار کرنے کا سنہری موقع مل جائے گا۔ جسکی پوسٹ نمائندگین کی نظر میں"غیر اسلامی" ہو گی، اسکا تو کام تمام ہوگیا!
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف، تم خاصے بے چین لگ رہے ہو اس معاملے کی وجہ سے۔ مجھے نہیں یاد پڑتا کہ تم نے مذہبی تعلیمات کے زمرے میں کبھی مثبت انداز میں گفتگو میں حصہ لیا ہو۔
اب وقت آ گیا ہے کہ اردو ویب کے اصل ویژن کی جانب توجہ مبذول کی جائے۔ اختلافی نوعیت کے موضوعات پر ہم گرفت سخت کر رہے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
عارف، تم خاصے بے چین لگ رہے ہو اس ماعاملے کی وجہ سے۔ مجھے نہیں یاد پڑتا کہ تم نے مذہبی تعلیمات کے زمرے میں کبھی مثبت انداز میں گفتگو میں حصہ لیا ہو۔
اب وقت آ گیا ہے کہ اردو ویب کے اصل ویژن کی جانب توجہ مبذول کی جائے۔ اختلافی نوعیت کے موضوعات پر ہم گرفت سخت کر رہے ہیں۔

اچھی بات ہے گرفت ہونی چاہیے۔ مذہب پرمثبت گفتگو جلد ہی فرقہ واریت کا لبادہ اوڑھ لیتی ہے۔ اسکیلئے مجھے یہاں مثالیں پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ حال ہی میں جہاد و شریعت پر مبنی بہت سے موضوعات کو صرف اس وجہ سے ٹھپ کرنا پڑا کہ مخالف نکتہ نظر کے افراد ایک ہی موضوع پر اپنی حقانیت جتا رہے تھے۔ بہر حال چونکہ میں دوسرے فارمز کی اسلامی سیکشنز کی ماڈریشن سے واقف ہوں اسلئے میرے لئے یہ کوئی اجنبی بات نہ ہوگی کہ کون لوگ اس ماڈریشن کا حصہ بنائےجائیں گے;)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہم اپنی سمجھ کے مطابق فورم کو درست ٹریک پر رکھنے کے لیے قواعد و ضوابط طے کریں گے اور ان پر پابندی کو یقینی بنائیں گے۔ مجھے دوسری فورمز کی ماڈریشن کے بارے میں علم نہیں ہے۔
 

پردیسی

محفلین
اسلامی بحث و مباحثہ

میرے خیال میں یہ خالصتآ اردو ٹیکنالوجی کا فورم ہے۔اس میں اسلام سیکشن ہونا ہی نہیں چاہئے۔ بحث و مباحثہ صرف اردو کی ترویج و ترقی اور جدید ٹیکنالوجی پر ہی ہونا چاہئے۔
ویسے بھی اسلام کے موضوعات پر نیٹ پر بے پناہ فورم موجود ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم پردیسی بھائی، میں تو یہاں آپ کی خیریت دریافت کرنے آ گیا ہوں۔
جی آپ کی بات درست ہے، مذہبی موضوعات پر پہلے ہی بے تحاشہ فورم موجود ہیں۔ فی الحال میں ان زمرہ جات کو ختم تو نہیں کر رہا ہوں لیکن اب ان میں پوسٹ کرنے کی پہلے والی آزادی بھی نہیں رہی ہے۔ اب ان میں تمام مراسلات موڈریشن کے تحت آ گئے ہیں۔
 

ساجد

محفلین
السلام علیکم پردیسی بھائی، میں تو یہاں آپ کی خیریت دریافت کرنے آ گیا ہوں۔
جی آپ کی بات درست ہے، مذہبی موضوعات پر پہلے ہی بے تحاشہ فورم موجود ہیں۔ فی الحال میں ان زمرہ جات کو ختم تو نہیں کر رہا ہوں لیکن اب ان میں پوسٹ کرنے کی پہلے والی آزادی بھی نہیں رہی ہے۔ اب ان میں تمام مراسلات موڈریشن کے تحت آ گئے ہیں۔
اچھا فیصلہ ہے۔
 
میرا نہیں خیال نبیل بھائی کہ اسلام کا سیکشن ختم ہوسکے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بنیادی طور پر دین فطرت کا نام ہے ۔ اور فطرت ختم بہرحال نہیں کی جاسکتی ہے۔ کیونکہ اگر ایک شخص بھلے سے دنیاوی بات کر جائے اور اس بات کا ایک پہلو دین سے نکل آئے تو پھر بحث تو ضرور ہوگئی۔ کسی کی بات کسی کو اچھی لگی گے اور کسی کو بری تو ایسی صورت میں صرف سیکشن کا نام ہی ختم ہوسکے گا تھریڈ کا سلسلہتو جارے رہے گا جب تک یہ لوگوں کی دسترس میں ہوگی ۔ لیکن تجربے کے طور پر آپ کر کے دیکھ سکتے ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ کو جلد یا بدیر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی پڑے گی۔(یا پھر دین کی بات کرنے والے کو محفل سے آؤٹ کر دیا جائئے گا
 
Top