اسرائیل کی ناجائز پیدائش، پس پردہ تاریخی حقائق...آئین نو…ڈاکٹر مجاہد منصوری

فلسطین سے پہلے یہ علاقہ اسرائیل کہلاتا تھا۔

بہت سے اسرائیلی کئی پشتوں سے وہاں رہ رہے ہیں لہذا اسرائیل ان کا وطن ہے

صدیوں پہلے یہودی یہاں سے نکالےجاچکے۔ صدیوں سے فلسطینی یہاں آباد ہیں۔ صرف طاقت کے بل پر فلسیطینوں کو نکال دیا گیا ہے۔

اس طرح ریڈ انڈینز کا وطن امریکہ ہے
اب اگر ریڈ اینڈینر تمام دوسرے امیریکیوں پر بم برسائیں تو؟ نکال دیں پھر۔
 
ستر ہزار تو انڈیا سے گئے ہیں
map_israel_20091026.jpg
 
فلسطین سے پہلے یہ علاقہ اسرائیل کہلاتا تھا۔

بہت سے اسرائیلی کئی پشتوں سے وہاں رہ رہے ہیں لہذا اسرائیل ان کا وطن ہے
جو تو پشتوں سے رہ رہے ہیں ان کا بھی رہنے کا حق ہے لیکن جن کو فلسطینیوں کو بے دخل کر کے بسایا گیا وہ غاصب ہیں۔
 
دلاور خان

لائبریرین
یہیں محفل میں کہیں پڑھا تھا نبیل کا لکھا کہ اگر وہ سپرمین ہوتے تو اسرائیل کو اٹھا کر سمندر میں غرق کردیتے۔
ایسا واقعی ہوتا تو کیسا رہتا:)
 
arifkarim

معطل
کیوں نہ فلسطینیوں کو اردن یا سعودیہ منتقل کر دیا جائے؟ آخر کو وہ عرب ہیں۔
کیوں نہ تمام حالیہ "امریکیوں" کو واپس انکے اباؤ اجداد والے ممالک میں منتقل کر دیا جائے؟ آخر کو Native Americans کے علاوہ باقی سب "امریکی" مہاجر ہیں یا مہاجرین کی اولاد میں سے ہیں۔ اور انکی زمین پر دانستہ یا غیر دانستہ طور پر قابض ہیں۔ اس وقت Native Americans امریکہ کی کل آبادی کا 1 فیصد بھی نہیں :
http://en.wikipedia.org/wiki/Race_a...ed_States#Native_Americans_and_Alaska_Natives

فلسطین سے پہلے یہ علاقہ اسرائیل کہلاتا تھا۔

بہت سے اسرائیلی کئی پشتوں سے وہاں رہ رہے ہیں لہذا اسرائیل ان کا وطن ہے

فلسطین سے پہلے یہ علاقہ یہود،کنان،اسرائیل اور جیبوسائٹ کا وطن کہلاتا تھا۔ یہ خالص اسرائیلیوں کی ملکیت نہیں ہے۔ اسرائیلیوں کے جد امجد حضرت ابراہیم علیہ السلام کا تعلق عراق سے تھا نہ کہ فلسطین نے۔ آپ بھی زیک کی طرح مہاجر تھے:
http://en.wikipedia.org/wiki/Timeline_of_the_history_of_the_region_of_Palestine

اور جن کو 1948 میں عرب ممالک نے نکالا؟
جوابی کاروائی تھی جب اسرائیلیو ں نے جنگ کے اختتام پر فلسطینی متاثرین کو واپس اپنے آبائی علاقوں میں جانے سے روک دیااور ابھی تک روکا ہوا ہے:
http://en.wikipedia.org/wiki/Palestinian_right_of_return
 
زیک

مسافر

یہ rhetorical سوال تھا یہ سوچنے کے لئے کہ اگر فلسطینیوں کو نکالنا غلط ہے تو اسرائیلیوں کو نکالنا بھی درست نہیں۔

فلسطین سے پہلے یہ علاقہ یہود،کنان،اسرائیل اور جیبوسائٹ کا وطن کہلاتا تھا۔ یہ خالص اسرائیلیوں کی ملکیت نہیں ہے۔ اسرائیلیوں کے جد امجد حضرت ابراہیم علیہ السلام کا تعلق عراق سے تھا نہ کہ فلسطین نے۔ آپ بھی زیک کی طرح مہاجر تھے:
http://en.wikipedia.org/wiki/Timeline_of_the_history_of_the_region_of_Palestine
جی خالص اسرائیلیوں کی ملکیت نہیں تھا۔ اگر آپ انسانی تاریخ میں پیچھے جائیں تو ہر انسان کے اباؤاجداد کہیں نہ کہیں سے مہاجر تھے۔

جوابی کاروائی تھی جب اسرائیلیو ں نے جنگ کے اختتام پر فلسطینی متاثرین کو واپس اپنے آبائی علاقوں میں جانے سے روک دیااور ابھی تک روکا ہوا ہے:
http://en.wikipedia.org/wiki/Palestinian_right_of_return
ایک غلط کام سے دوسرا غلط کام اچھا نہیں ہو جاتا۔

باقی میرا یہ خیال ہے کہ اسرائیل اور فلسطین ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں۔
 
فلسطین سے پہلے یہ علاقہ اسرائیل کہلاتا تھا۔

بہت سے اسرائیلی کئی پشتوں سے وہاں رہ رہے ہیں لہذا اسرائیل ان کا وطن ہے

کیوں نہ فلسطینیوں کو اردن یا سعودیہ منتقل کر دیا جائے؟ آخر کو وہ عرب ہیں۔
زیک صاحب کئی موضوعات پر اچھے بھلے ہونے کے باوجود مذہب، پاکستان سے بغض اور یورپ و امریکہ کی محبت کے موضوعات پر گہرے خلل کا شکار نظر آتے ہیں. کوئی حب الوطنی کے گناہ میں پاکستان کو اپنی نظر میں فوقیت دینے کا گناہ کر بیٹھے تو پھر ان سے بچ کر دکھا دے. مسلمانوں کے کسی بھی فرقے کے عقائد بیان کرتے ہوئے کوئی عسائیت یا صہونیت پر حرف لائے تو سہی پھر دیکھئیے.
بتا دیں یار اگر یہ بھی فواد، ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم یو ایس، جیسا کوئی کردار ٹاسک یا ادارہ ہے تو ہم لوگ پیٹ کی مجبوری سمجھ کر بجائے بحث کے اگنور کر دیا کریں.
اب پلیز تعلقات کے زعم میں حسب روایت یہ مت باور کروائیے گا کہ رپورٹ کر کے کیا کر لیا.
 
محمد اسلم

محفلین

مجھے تو ایسا نہیں لگتا،،،، بلکہ مجھے تو لگتا ہے کہ شاید زیک صاحب جیسے لوگ اپنے علم و تجربات کی بنا پر آفاقی ذہینیت رکھتے ہوں،،،، اور ان کا ہر اعتراض ایک الگ پہلو کی طرف اشارہ کرتا ہے،،،اور یہ بہت مفید بات ہے ہمارے لئے۔
 
تو پھر میرے لیے دعا کیجیے کہ مجھ پر بھی ان کے ایڈونچر پسندی اور نئی جگہیں دیکھنے کے شوق کے علاوہ کوئی مثبت پہلو آشکار ہوں تاکہ ایسے منفی پہلو زائل ہو سکیں.
باقی جہاں تک بات نئے یا آفاقی زاویے یا پہلو اجاگر کرنے کی ہے تو ایسا ہم منفی طریقے سے کسی کے عقائد اور جذبات کی نفی کیئے بغیر دوسروں کو پتھر کے دور کا سمجھے اور ثابت کیئے بغیر سیر حاصل مباحثے کی صورت بھی ممکن ہے. اس طرح کہ نئے پہلو اور معلومات کے راستے بھی کھلیں کسی کو جاہل ثابت کرنے اور اس کے علم اور معلومات پر سوالیہ نشان لگائے بغیر علم بھی بانٹیں، اگر ہمارے اساتذہ ایسا کر سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں.
 
زیک

مسافر
زیک صاحب کئی موضوعات پر اچھے بھلے ہونے کے باوجود مذہب، پاکستان سے بغض اور یورپ و امریکہ کی محبت کے موضوعات پر گہرے خلل کا شکار نظر آتے ہیں. کوئی حب الوطنی کے گناہ میں پاکستان کو اپنی نظر میں فوقیت دینے کا گناہ کر بیٹھے تو پھر ان سے بچ کر دکھا دے. مسلمانوں کے کسی بھی فرقے کے عقائد بیان کرتے ہوئے کوئی عسائیت یا صہونیت پر حرف لائے تو سہی پھر دیکھئیے.
بتا دیں یار اگر یہ بھی فواد، ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم یو ایس، جیسا کوئی کردار ٹاسک یا ادارہ ہے تو ہم لوگ پیٹ کی مجبوری سمجھ کر بجائے بحث کے اگنور کر دیا کریں.
کافی amuse ہوا تخیل کی اس پرواز سے!
 
آخری تدوین:

اوشو

لائبریرین
آباء و اجداد اور پشتوں کا حوالہ دے کر اور تاویلات و دلائل دے کر فلسطین کو یہودیوں کی جاگیر سمجھنے اور ثابت کرنے والوں کو چاہیے کہ اپنی خاندانی تاریخ پر تحقیق کریں ، کہ ان کے آباء و اجداد کس خطہِ ارض سے تعلق رکھتے تھے ۔ بہت زیادہ امکانات ہیں کہ ان کا اوریجن امریکہ، ناروے یا پاکستان سے نہیں ہو گا۔ بعد از تحقیق بلا ججھک وہاں جا کر حقِ وراثت کا دعویٰ کریں۔امید ہے ان کی خدمات کے عوض وہ علاقہ بھی ان کو تفویض کر دیا جائے گا۔ یہودیوں کی طرح۔
 
arifkarim

معطل
امید ہے ان کی خدمات کے عوض وہ علاقہ بھی ان کو تفویض کر دیا جائے گا۔ یہودیوں کی طرح۔
آپ کی بات درست ہے۔ تاریخ میں یہ شاید پہلی اور آخری بار ہوا ہے کہ کسی قوم کو جنگ کی وجہ سے بے دخلی کے ہزاروں سال بعد وہی علاقہ دوبارہ قبضہ میں ملا ہو۔ آپ اسے پیشگوئی یا معجزہ بھی کہہ سکتے جو کہ یہودیوں کی مقدس صحیفوں میں درج ہیں۔ وگرنہ تاریخ تو ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہیں جہاں مختلف اقوام کو انکے آبائی وطن سے محض جارحیت کی ذریعہ بے دخل کیا گیا اور وہ قومیں آج تک دربدر ٹھوکریں کھا رہی ہیں:
http://en.wikipedia.org/wiki/List_of_ethnic_cleansings
 
یا سازش بھی کہ سکتے ہیں :)
 
Top