اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی وجہ؟

جاسم محمد

محفلین
فلسطینیوں کی نسل بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی یہودیوں کی۔ جن کو محض یہودیوں کی نسل کشی پہ پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں وہ اپنی منافقت کا علاج کروائیں۔
حیرت ہے اس قسم کی باتوں کا کیا مقصد ہے؟ اسرائیل اور فلسطین کی کل عرب آبادی ملا لیں تو یہ آج بھی خطے میں موجود یہودیوں سے زیادہ ہے۔ نیز ان کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے کم نہیں ہو رہی۔ فلسطینی آبادی کا یہ جدول خود ان کی اپنی شماریات بیرو نے پیش کیا ہے:
pals.jpg

6.58 million each: Palestinians claim they’ll be as numerous as Jews in ‘historic Palestine’ in 2017
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
منافقت کا کوئی علاج نہیں جناب۔:)
اسرائیل کو عرب نسل کشی کا کوئی شوق نہیں ہے۔ جن کو یہ یقین ہے کہ اسرائیلی فلسطینیوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں پہلے وہ اسرائیل کی 20 فیصد آبادی جو کہ فلسطینی عرب مگر اسرائیل کے آزاد شہریوں پر مشتمل ہے کو ختم کر کے دکھائیں۔
1.6451445.2737274333.jpg

حوالہ: اسرائیلی شماریات بیرو
Israel’s population hits 8.9 million, up 162,000 from last year

یہودی اسرائیل کا صرف 74 فیصد ہیں۔ باقی عرب یا دیگر اقوام ہیں۔
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
اسرائیل illegitimate ریاست ہے. اسے legitimate کیسے بنایا جائے
کیا کوئی طریقہ ہے illegitimate کو legitimate بنانے کا.
جی نہیں ہے
اسرائیل کو صفحہ ہستی سے نابود ہونا چاہیے
جتنے یہودی بھائی ہیں وہ دنیا میں کہیں بھی سکون سے رہ سکتے ہیں. مثلاً برطانیہ جرمنی روس، اور جہاں جہاں سے وہ تشریف لائے تھے
 
سید عمران

محفلین
وہ سازشی یہودی جو پاکستان پر حملہ کرنے میں بھارت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔۔۔
ان کے ساتھ مل کر لڑاکا طیاروں کے ذریعے پاکستان میں گھس آتے ہیں ۔۔۔
اسرائیلی ساختہ جدید ترین میزائل اسپائس 2000 گراتے ہیں جو پھٹتا نہیں اور اپنی ٹیکنالوجی سمیت پاکستانی فوج کے ہاتھ لگ جاتا ہے۔۔۔
اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں تباہ ہونے والے جہاز سے ابھی نندن کے علاوہ ایک اسرائیلی اور ایک بھارتی پائلٹ بھی پاک فوج کی کسٹڈی میں ہے۔۔۔
کیا اس اسرائیل سے محبت کی پینگیں بڑھائی جائیں جو ہمیں تباہ کرنے کے لیے بھارت کے ساتھ کھڑا ہے؟؟؟
 
آصف اثر

معطل
جاسم اسٹیبلشمنٹ اور خفیہ ایجنسیوں میں موجود مغرب نواز لابی کا ذکر کررہے ہیں وہ درست ہے۔ اس کی تصدیق ایجنسیوں کے اہلکار بھی کر چکے ہیں۔ ملوث عناصر کے خلاف کچھ مقدمات اسلام آباد ہائی کورٹ میں التوا کا شکار کیے گئے ہیں۔ اگر میرے پاس محفوظ وہ فائل یا ربط مل گیا تو شئیر کردوں گا۔
ویسے بھی یہ کوئی غیر منطقی یقین نہیں کیوں کہ دنیا کہ تقریبا تمام خفیہ اداروں، افواج اور بیوروکریسی میں دشمن کے زرخرید، زن خرید یا باقاعدہ تعینات کیے گئے جاسوس موجود ہوتے ہیں۔
زرداری حکومت میں جو تماشا بنا تھا وہ سب کے علم میں ہوگا۔ حقانی، رحمان ملک اور دیگر وزیروں مشیروں نے جس طرح سی آئی اے اور موساد کے ایجنٹوں کے لیے ہر طرح پھاٹک کھول کے رکھ دیے تھے وہ اظہر من الشمس ہے۔
آرمی چوں کہ طاقتور اور مسلح ہے لہذا اس کے خلاف باتیں کرنا مشکل بنادی جاتی ہے وگرنہ کوئی بھی فرشتہ نہیں۔ اگر امریکی، یورپی، بھارتی اور اسرائیلی جنرلز یا اہلکاروں پر غداری یا جرم کی سزا عائد کی جاسکتی ہے تو دوسرے تیسرے درجے کے ہمارے ملک میں کیوں نہیں۔ بات البتہ یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ میں موجود یہی خطرناک لابی اس طرح کا منظرنامہ برقرار رکھنے کا مکمل اہتمام کرتی ہے تاکہ یہ افراد اور گروپ اپنا کام بغیر کسی خوف کے کرسکے۔ وگرنہ جس معاشرے میں باقاعدہ طور پر چند ایک افراد کو بھی پکڑ کر عبرت کا نمونہ بنایا جاتا ہے وہاں پھر کوئی ملک دشمن ممالک کے ساتھ رابطہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ سو بار سوچ کر بھی اپنے انجام سے خوف زدہ رہتا ہے۔
جب تک گائے مقدس رہے گی گنگا بہتی رہے گی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ہمیں اچھی طرح یاد ہے کہ یہی جھک جھک بک بک محفل میں پہلے بھی ہو چکی ہے۔

ایسے ہی کسی اسرائیل کے "ہمدرد"نے محفل پر عاصمہ حدید کی ویڈیو یا پوسٹ لگائی تھی جس میں یہی سب باتیں کہیں گئیں تھی۔ بے چارے مسلمانوں نے دس بارہ صفحات پروپیگنڈہ اسپیلسشٹ عہدے داروں سے لڑنے جھگڑنے میں بھر دیے۔ آج وہ پوسٹ سرچ پر نہیں مل رہی تو گمان ہوتا ہے کہ شاید انتظامیہ نے آخر کار وہ پوسٹ حذف کر دی ہوگی۔

ہم نے پہلے بھی بتایا تھا کہ مسلمان ابراہیم علیہ السلام پر درود نہیں بھیجتے بلکہ اللہ سے یہ دعا کرتے ہیں کہ جیسا کہ تو نے ابراہیم علیہ السلام اور اُن کی آل پر رحمت فرمائی محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی اپنی رحمت نازل فرما۔

اسی طرح تفصیل کے ساتھ بیٹھ کر ہر ہر اعتراض کا جواب بھی دیا تھا۔ لیکن یہ لوگ پھر سے وہی سب چیزیں لے کر تھوڑے تھوڑے عرصے بعد آتے رہتے ہیں۔ اب بتائیے کہ ہم لوگ کہاں تک ان کی باتوں کا جواب دیں۔ یہ لوگ یا تو پیشے کے طور پر یہ سب کام کرتے ہیں یا نہ جانے ان کا اس سے کیا مفاد وابستہ ہے کہ ہمہ وقت اسی طرح کے فتنے اُٹھاتے رہتے ہیں۔ اور سادہ لوح مسلمان بے چارے پھر ان سے اُلجھ بیٹھتے ہیں اور ان سمجھے سمجھائے لوگوں سے لڑ بھڑ کر بہت سے لوگ اپنی رُکنیت بھی گنوا بیٹھتے ہیں۔

مجھے کوئی یہ سمجھائے کہ کیا محفل اس لئے بنی ہے کہ اس پر دن رات اسلام اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ ہی ہوتا رہے اور ہم لوگ کام دھندے چھوڑ کر ان کو ہی جواب دیتے رہیں۔

عبد القیوم چوہدری
محمد تابش صدیقی
 
اچھا ہوا موضوع سمیٹ لیا۔ مگر پاکستان کے (اسلامی تشخص) اور پاکستانی (اسٹیبلشمنٹ، حکومت اور اداروں) میں فرق بہرحال ملحوظ رکھا جائے۔
 
ابوعبید

محفلین
جہاں تک میں نے نوٹ کیا ہے ۔ جاسم بھائی ، اسرائیل کی حمایت ، قادیانیت کی سپورٹ ،یہ تینوں کم و بیش ہر ایک لڑی میں اپنا پرانا موقف دہراتے نظر آتے ہیں ۔ جب کسی دوسری لڑی میں باقاعدہ رسپانس نہیں ملتا جیسا وہ چاہتے ہیں تو الگ سے ایک لڑی کھول کے وہاں شروع ہو جاتے ہیں ۔ :)
میرے ذاتی خیال میں تو ایسی لڑیوں پہ جوابی کمنٹ صفر ہونے چاہییں ۔یہ ایسی آگ لگاتے ہیں جو صرف اور صرف جوابی رد عمل کے ایندھن پہ جلتی ہے ۔ جب جوابی رد عمل صفر ہو تو یہ آگ بھی دوسری گمنام لڑیوں کی طرح صرف ایک مختصر لڑی کی شکل میں خود ہی دفن ہو جائے گی ۔ :bashful:
 
ہمیں اچھی طرح یاد ہے کہ یہی جھک جھک بک بک محفل میں پہلے بھی ہو چکی ہے۔

ایسے ہی کسی اسرائیل کے "ہمدرد"نے محفل پر عاصمہ حدید کی ویڈیو یا پوسٹ لگائی تھی جس میں یہی سب باتیں کہیں گئیں تھی۔ بے چارے مسلمانوں نے دس بارہ صفحات پروپیگنڈہ اسپیلسشٹ عہدے داروں سے لڑنے جھگڑنے میں بھر دیے۔ آج وہ پوسٹ سرچ پر نہیں مل رہی تو گمان ہوتا ہے کہ شاید انتظامیہ نے آخر کار وہ پوسٹ حذف کر دی ہوگی۔

ہم نے پہلے بھی بتایا تھا کہ مسلمان ابراہیم علیہ السلام پر درود نہیں بھیجتے بلکہ اللہ سے یہ دعا کرتے ہیں کہ جیسا کہ تو نے ابراہیم علیہ السلام اور اُن کی آل پر رحمت فرمائی محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی اپنی رحمت نازل فرما۔

اسی طرح تفصیل کے ساتھ بیٹھ کر ہر ہر اعتراض کا جواب بھی دیا تھا۔ لیکن یہ لوگ پھر سے وہی سب چیزیں لے کر تھوڑے تھوڑے عرصے بعد آتے رہتے ہیں۔ اب بتائیے کہ ہم لوگ کہاں تک ان کی باتوں کا جواب دیں۔ یہ لوگ یا تو پیشے کے طور پر یہ سب کام کرتے ہیں یا نہ جانے ان کا اس سے کیا مفاد وابستہ ہے کہ ہمہ وقت اسی طرح کے فتنے اُٹھاتے رہتے ہیں۔ اور سادہ لوح مسلمان بے چارے پھر ان سے اُلجھ بیٹھتے ہیں اور ان سمجھے سمجھائے لوگوں سے لڑ بھڑ کر بہت سے لوگ اپنی رُکنیت بھی گنوا بیٹھتے ہیں۔

مجھے کوئی یہ سمجھائے کہ کیا محفل اس لئے بنی ہے کہ اس پر دن رات اسلام اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ ہی ہوتا رہے اور ہم لوگ کام دھندے چھوڑ کر ان کو ہی جواب دیتے رہیں۔

عبد القیوم چوہدری
محمد تابش صدیقی
کچھ اسلام اور پاکستان دشمن گروہوں نے اپنے خاص چیلوں کو سوشل میڈیا پر مستقل اسی کام کے لیے چھوڑ رکھا ہے کہ وہ معاملات سلطنت، حکومت اور دین کو الجھائے رکھیں اور عام پاکستانی کو گومگو کی کیفیت میں مبتلا کیے رکھیں۔ ضروری نہیں کہ یہ پیڈ ملازمین ہی ہوں، صرف ہمدرد بھی ہو سکتے ہیں۔

بہت پہلے بھی اس سے ملتا جلتا ایک مراسلہ جاری کیا تھا کہ جو کسی فیلڈ میں صاحب علم ہیں وہ ضروری سمجھیں تو ایک داندان شکن مراسلہ جاری کر دیں اور باقی احباب اگنور کے آپشن کو استعمال کریں۔

محمداحمد بھائی و صاحب
ٹینشین لینے کا نہیں۔۔۔۔۔۔۔دینے کا۔ :)
 
سید عمران

محفلین
جہاں تک میں نے نوٹ کیا ہے ۔ جاسم بھائی ، اسرائیل کی حمایت ، قادیانیت کی سپورٹ ،یہ تینوں کم و بیش ہر ایک لڑی میں اپنا پرانا موقف دہراتے نظر آتے ہیں ۔ جب کسی دوسری لڑی میں باقاعدہ رسپانس نہیں ملتا جیسا وہ چاہتے ہیں تو الگ سے ایک لڑی کھول کے وہاں شروع ہو جاتے ہیں ۔ :)
میرے ذاتی خیال میں تو ایسی لڑیوں پہ جوابی کمنٹ صفر ہونے چاہییں ۔یہ ایسی آگ لگاتے ہیں جو صرف اور صرف جوابی رد عمل کے ایندھن پہ جلتی ہے ۔ جب جوابی رد عمل صفر ہو تو یہ آگ بھی دوسری گمنام لڑیوں کی طرح صرف ایک مختصر لڑی کی شکل میں خود ہی دفن ہو جائے گی ۔ :bashful:
او کے ڈن!!!
 
بچپن میں ہم نے ایک کہانی پڑھی تھی۔

ایک شہزادہ ، کسی جن کے قبضے سے شہزادی کو چھڑوانے گیا تھا۔ اُسے کسی خضرِ راہ نے سمجھایا کہ دیکھنا راستے میں جتنی بھی آوازیں آئیں مڑکر نہیں دیکھنا ۔ جیسے ہی تم نے مُڑ کر پیچھے دیکھا تو پتھر کے ہو جاؤ گے۔ بالکل ایسے ہی جیسے تمہارے دو بھائی جو اسی راہ میں پہلے پتھر ہو چکے ہیں۔ سو راستے میں شہزادے کو اس قدر طوفان بد تمیزی سے "سابقہ" پڑا کہ اللہ کی پناہ! اگر موصوف اپنا مفلر اپنے کانوں پر سختی سے نہ باندھ لیتے تو آج وہ بھی اپنے باقی بھائیوں کے ساتھ راستے میں پتھر بنے ہوتے ہیں۔

ستم ظریفی یہ ہے کہ محفل میں آؤ تو مفلر ساتھ نہیں دیتا اور کسی نہ کسی آوازیں کسنے والے کی آواز آپ کے صبر کو پتھرا ہی دیتی ہے۔ :sad:

خیر اس سلسلے میں جمال احسانی کا شعر سُنیے اور سر دھنیے:::

اُس رستے میں پیچھے سے اتنی آوازیں آئیں جمال
ایک دفعہ تو گھوم کے رہ گئ ایڑھی سیدھے پاؤں کی
 
بجا فرمایا آپ نے ۔
 
Top