استنبول میں چند ایام

یاز

محفلین
DSC-5768.jpg
 

یاز

محفلین
یہ کھنڈرات کیا تھے ؟
اب تو یاد بھی نہیں۔ لیکن یہاں ہر جا بجا اس قسم کے آثار دکھائی دیتے تھے۔
دراصل استنبول یا قسطنطنیہ کی تاریخ کافی وسیع پرانی ہے۔ ایک توقبل از مسیح کی تاریخ ہے یہاں کی۔
اس کے بعد بازنطینی یا ایسٹرن رومن ایمپائر کا دور۔
پھر عثمانیوں کا ابتدائی دور۔
پھر عثمانیوں کا اختتامی دور اور کمال اتاترک کے آغاز کا دور۔
مختلف آثار کا مختلف ادوار کی تاریخ سے تعلق تھا، جو کہ یاد رکھنا یا جاننا بھی کارِ دشوار ہی تھا۔
 
اب تو یاد بھی نہیں۔ لیکن یہاں ہر جا بجا اس قسم کے آثار دکھائی دیتے تھے۔
دراصل استنبول یا قسطنطنیہ کی تاریخ کافی وسیع پرانی ہے۔ ایک توقبل از مسیح کی تاریخ ہے یہاں کی۔
اس کے بعد بازنطینی یا ایسٹرن رومن ایمپائر کا دور۔
پھر عثمانیوں کا ابتدائی دور۔
پھر عثمانیوں کا اختتامی دور اور کمال اتاترک کے آغاز کا دور۔
مختلف آثار کا مختلف ادوار کی تاریخ سے تعلق تھا، جو کہ یاد رکھنا یا جاننا بھی کارِ دشوار ہی تھا۔
خوب است۔
اکثر کھنڈرات پر بورڈ وغیرہ لگے ہوتے تو سوچا شاید کوئی تصویر بنائی ہو۔
 
بہت خوب صورت تصاویر، کس کس پہ داد دوں!
طبیعت آج کچھ ناساز تھی تو الگ الگ اقتباس لے کر کمنٹ نہ کر پائی مگر بہت مزا آیا اور ان تصویروں کو عرصہ سات سال تک میرینیٹ کرنے نے ان کا لطف دوبالا کر دیا!

میں نے 2021 میں ترکی جانے کا منصوبہ تو بنایا تھا لیکن میری میزبان ریسرچر کو کوئی ایمرجنسی ہوگئی اور ڈاکومنٹ ڈیڈلائن چند گھنٹے کے وقفے سے گزر گئی۔ اس کے بعد اس کو بھی پی ایچ ڈی کے بعد کیے جانے والے بہت سے کاموں کی فہرست میں ڈال دیا۔ اب وہاں پہ ایک فیملی ہوم بھی ہے (میری کزن ود فیملی) اور انگلینڈ سے ایک گہری دوست اور چند شیلو فلوز بھی ہیں، دعوتیں وغیرہ ملتی رہتی ہیں تو آپ کی اس لڑی نے آتش شوق پھر سے بھڑکا دی۔ کرتے ہیں کچھ! پہلے سب دعا کریں کہ اللہ تعالی اس پی ایچ ڈی کے امتحان سے سرخروئی سے نکال دیں، بہت ہوگیا وغیرہ!
 

یاز

محفلین
میں نے 2021 میں ترکی جانے کا منصوبہ تو بنایا تھا لیکن میری میزبان ریسرچر کو کوئی ایمرجنسی ہوگئی اور ڈاکومنٹ ڈیڈلائن چند گھنٹے کے وقفے سے گزر گئی۔ اس کے بعد اس کو بھی پی ایچ ڈی کے بعد کیے جانے والے بہت سے کاموں کی فہرست میں ڈال دیا۔ اب وہاں پہ ایک فیملی ہوم بھی ہے (میری کزن ود فیملی) اور انگلینڈ سے ایک گہری دوست اور چند شیلو فلوز بھی ہیں، دعوتیں وغیرہ ملتی رہتی ہیں تو آپ کی اس لڑی نے آتش شوق پھر سے بھڑکا دی۔ کرتے ہیں کچھ! پہلے سب دعا کریں کہ اللہ تعالی اس پی ایچ ڈی کے امتحان سے سرخروئی سے نکال دیں، بہت ہوگیا وغیرہ
شکریہ و نوازش (وغیرہ)
ترکی جانا تو کافی آسان ہو چکا ہے۔ آپ کے کیس میں تو شاید ریسرچ کے لئے سکالرشپ یا پیپر پریزنٹ کرنے کی انوی ٹیشن وغیرہ بھی ممکنات میں سے ہیں۔
رہی آپ کی پی ایچ ڈی تو اس کے لئے خیرخواہان کی ڈھیروں ڈھیر دعائیں تو ہیں ہی، لیکن اپنا تو ماننا ہے کہ یہ دنیا دارالعمل ہے، یہاں کوششوں کا صلہ ملتا،وغیرہ وغیرہ ۔
 

یاز

محفلین
اور اگلے دن واپسی کی فلائٹ دوپہر کے قریب تھی، تو اس سے پہلے کے وقت کے پلان میں ہم نے سلیمانیہ مسجد کی سیر شامل کر رکھی تھی۔ سلیمانیہ مسجد دوسرے مشہور مقامات (یعنی بلیو ماسک، ہیگیا صوفیہ وغیرہ) سے کچھ فاصلے پر ہے۔ اس تک پیدل بھی جانا ممکن ہے، لیکن اس میں تقریباً پون گھنٹہ لگ سکتا ہے، سو ہم نے پھر میٹرو کے ذریعے جانے کو ہی ترجیح دی۔
DSC-5829.jpg
 
Top