یہ کھنڈرات کیا تھے ؟
اب تو یاد بھی نہیں۔ لیکن یہاں ہر جا بجا اس قسم کے آثار دکھائی دیتے تھے۔یہ کھنڈرات کیا تھے ؟
خوب است۔اب تو یاد بھی نہیں۔ لیکن یہاں ہر جا بجا اس قسم کے آثار دکھائی دیتے تھے۔
دراصل استنبول یا قسطنطنیہ کی تاریخ کافی وسیع پرانی ہے۔ ایک توقبل از مسیح کی تاریخ ہے یہاں کی۔
اس کے بعد بازنطینی یا ایسٹرن رومن ایمپائر کا دور۔
پھر عثمانیوں کا ابتدائی دور۔
پھر عثمانیوں کا اختتامی دور اور کمال اتاترک کے آغاز کا دور۔
مختلف آثار کا مختلف ادوار کی تاریخ سے تعلق تھا، جو کہ یاد رکھنا یا جاننا بھی کارِ دشوار ہی تھا۔
یہاں یا تو بورڈ نہ تھا،یا پھر صرفِ نظر ہو گیا۔خوب است۔
اکثر کھنڈرات پر بورڈ وغیرہ لگے ہوتے تو سوچا شاید کوئی تصویر بنائی ہو۔
شکریہ و نوازش (وغیرہ)میں نے 2021 میں ترکی جانے کا منصوبہ تو بنایا تھا لیکن میری میزبان ریسرچر کو کوئی ایمرجنسی ہوگئی اور ڈاکومنٹ ڈیڈلائن چند گھنٹے کے وقفے سے گزر گئی۔ اس کے بعد اس کو بھی پی ایچ ڈی کے بعد کیے جانے والے بہت سے کاموں کی فہرست میں ڈال دیا۔ اب وہاں پہ ایک فیملی ہوم بھی ہے (میری کزن ود فیملی) اور انگلینڈ سے ایک گہری دوست اور چند شیلو فلوز بھی ہیں، دعوتیں وغیرہ ملتی رہتی ہیں تو آپ کی اس لڑی نے آتش شوق پھر سے بھڑکا دی۔ کرتے ہیں کچھ! پہلے سب دعا کریں کہ اللہ تعالی اس پی ایچ ڈی کے امتحان سے سرخروئی سے نکال دیں، بہت ہوگیا وغیرہ