استنبول میں چند ایام

یاز

محفلین
DSC-4632.jpg
 
یاز

محفلین
ہیگیا صوفیہ کی عالیشان عمارت پہلی دفعہ 537 عیسوی میں تعمیر ہوئی ۔ تقریباً ایک ہزار سال تک یہ دنیا کا سب سے بڑا کیتھڈرل تھا۔ اگر کسی ایک عمارت کو استنبول کی پہچان یا طرۂ امتیاز قرار دینا ہو تو ہیگیا صوفیہ کے علاوہ کوئی اور جواب ممکن ہی نہیں ہے۔
بدقسمتی سے ہم اس کی اندرونی زیارت سے یکسر محروم رہے، کیونکہ یہاں اینٹری کے لئے اتنی طویل قطاریں تھیں کہ اندازاً چھ سات گھنٹے کا انتظار کرنا پڑتا ، جو ٹرپ کے مختصر ٹائم فریم میں مشکل تھا۔
DSC-4637.jpg
 
"دل دھڑکنے دو " مووی میں ہیگیا صوفیہ کی اندرونی زیارت کروائی گئی تھی، اور بھی کئی جگہوں پہ فلمائی گئی ہوگی مگر ابھی ذہن میں یہی آیا۔

ویسے یہ کیتھڈرل تھا تو کیا نام تھا اور ابھی یہ نام کیوں پڑا؟
 
میری ایک ترک بیسٹ فرینڈ ہے، اس سے جب ذرا سی ترکی پہ بات کرنے لگوں تو وہ ویسے نہیں بتاتی بلکہ پراپر ورلڈ میپ کھول کے سامنے رکھ کے کہتی ہے پہلے یہ سنو کہ ترکی کہاں کہاں تک پھیلا ہوا تھا۔ یہ سارے ملک ہمارے تھے (جو مجھے ضعف جغرافیہ کی وجہ سے اب یاد نہیں رہے)، اور ابھی بھی ان میں نسلیں ہماری ہیں!
میں اس کو ارطغرل کی طرف موڑنے کی کوشش کرتی، کہ ان کا جنگی رقص مجھے بہت زیادہ بھایا تھا۔ تو وہ کہتی کہ میں نے بھی وہ ارطغرل میں ہی دیکھا ہے 😂، ایسا کچھ نئیں ہے!!!
 
یاز

محفلین
"دل دھڑکنے دو " مووی میں ہیگیا صوفیہ کی اندرونی زیارت کروائی گئی تھی، اور بھی کئی جگہوں پہ فلمائی گئی ہوگی مگر ابھی ذہن میں یہی آیا۔

ویسے یہ کیتھڈرل تھا تو کیا نام تھا اور ابھی یہ نام کیوں پڑا؟
اس معاملے میں ڈین براؤن کے ناول انفرنو میں بھی کافی مفصل احوال بیان کیا گیا ہے۔ اسی پہ بنی انفرنو نامی مووی کا کچھ حصہ بھی ہیگیا صوفیہ میں ہی فلمایا گیا ہے۔
ویسے ہیگیا صوفیہ کا مطلب "ہولی وزڈم" ہے۔ چرچوں کے نام اسی طرح کی لیگیسی پہ رکھنا مروج ہے، جس کی وجہ ہمیں تو معلوم نہیں۔
 
حضرت ابو ایوب انصاری یہاں دفن ہیں؟
جی ہاں۔ حضرت عمر کے دورِ خلافت میں جب عربوں نے پہلی بار استنبول کا محاصرہ کیا تو حضرت ابو ایوب انصاری اس معرکے میں شہید ہوئے، اور وہیں ایک مقام پہ تدفین کر دی گئی۔
پندرھویں صدی میں جب عثمانیوں نے استنبول فتح کیا تو اس کے بعد یہ جائے تدفین دریافت ہوئی اور بعد میں مزار بنایا گیا۔
خواہش ہے کہ صحابہ کرام اجمعین کے نام نامی اسم گرامی مروجہ احترام کے ساتھ لکھے جانے چاہئیں ۔ شکریہ
 
Top