مبارکباد ارشد چوہدری کے محفل پہ سات سال

جاسمن

لائبریرین
ایک سادہ سے انسان کہ جنھیں آپ اصلاحِ سخن کے زمرہ میں ہمہ وقت جلوہ افروز دیکھتے ہیں۔ان میں بہت استقامت ہے ماشاءاللہ۔ دیکھتے ہی دیکھتے ان کے شعروں میں بہت نکھار آتا جا رہا ہے۔
آج ارشد چوہدری کی اردو محفل میں ساتویں سالگرہ ہے۔ آپ کو محفل میں اپنی شاعری کا یہ سات سالہ سفر مبارک ہو۔:)
اللہ پاک آپ اور آپ سے جڑے سب پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، آسانیاں، نعمتیں اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ برے مقدر سے پناہ دے۔ آمین!
 

زیک

مسافر
یہ لڑی تو تاسف کی ہونی چاہیئے تھی۔ سات سال ہو گئے اصلاح کراتے اب تک شاعری کرنی نہ آئی۔ اتنے عرصہ فیل ہونے پر تو سکول بھی نکال دیا کرتے ہیں۔
 
تمام احباب کا بہت بہت شکریہ خاص طور پر تنقید کرنے والوں کا۔تنقید دنیا کا سب سے آسان مشغلہ ہے جو ہر شخص کر سکتا ہے ۔تنقید کرنے والے صاحب کا کوئی شعر میرے ہتھے چڑھ جائے تو اس میں نقائص میں بھی نکال سکتا ہوں ۔یقین نہ ہوو تو اپنی کوئی غزل پوسٹ کر کے دیکھ لیں۔ لیکن کچھ لوگوں کا کام خود لکھنے کی بجائے تنقید کرنا ہوتا ہے ۔کیونکہ یہ سب سے سہل کام ہے جس میں یہ بھی سوچنے کی ضرورت نہیں کہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچے گی،،میں اپنے مخلص دوستوں کا دوبارہ شکریہ ادا کرتا ہوں
 
Top