اردو یونیکوڈ کے ساتھ انگلش

راشد احمد

محفلین
السلام علیکم دوستو!

میں اردو یونیکوڈ میں جب انگلش استعمال کرتا ہوں تو اس کا ایک عجیب سا رزلٹ نظر آتا ہے۔ یعنی اردو کے ساتھ انگلش کے الفاظ آگے پیجھے ہو رہے ہیں۔ برائے مہربانی میری اس سلسلے میں مدد کریں۔ جب کوئی بندہ یہ تحریر پڑھے گا تو اسے بالکل سمجھ نہیں آئے گی۔
http: // urduinstitute. com / sample.htm
میں نے اسے پہلے اردو ایڈیٹر میں لکھا ہے اور بعد میں‌ایچ ٹی ایم کے صفحہ میں پیسٹ کیا ہے ۔ اسے میں مختلف اردو ایڈیٹر میں چیک کر چکا ہوں لیکن نتنجہ ایک ہی نظر آتا ہے۔
براہ کرم اس سلسلے میں میری مدد کریں۔

پیشگی شکریہ
 
آپ مذکورہ فائل میں موجود سطر

[SYNTAX="actionscript"]<div align="right" class="style1">[/SYNTAX]

کو

[SYNTAX="actionscript"]<div align="right" class="style1" dir="rtl">[/SYNTAX]

سے بدل دیں۔

آپ کا مسئلہ حل ہوجانا چاہئے۔
 

راشد احمد

محفلین
شکریہ ابن سعید بھائی۔

یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔
براہ کرم میرے علم میں اضافہ کرنے کے لئے بتا دیں کہ dir=rt1 کیا ہے؟
 
dir="rtl"‌ میں dir دائریکشن کا مخفف ہے اور rtl رائٹ ٹو لیفٹ کا یہ ایٹریبیوٹ کسی بھی ایسے ٹیگ میں لگایا جاتا ہے جس میں کوئی بھی دائیں سے بائیں جانب لکھی جانے والی زبان ہو۔ چائلڈ ٹیگ میں انہرت ہو جاتا ہے اس لئے جب تک اس کا الٹا ltr نا استعمال ہو تب تک ہائرارکی میں دوبارہ استعمال کرنے کی چنداں ضرورت نہیں۔ اگر باڈی ٹیگ میں‌لگا دیا جائے تو پورے صفحے کے لئے کام آ جاتا ہے۔

اسے کئی اور طریقوں سے بھی استعمال کیا جاتا ہے مثلاً سی ایس ایس میں

[SYNTAX="actionscript"]direction:rtl;[/SYNTAX]

لکھ کر۔

مزید کے لئے گوگل کریں۔
 

راشد احمد

محفلین
شکریہ ابن سعید بھائی!
بڑی کارآمد معلومات ہیں۔

مجھے ایک مسئلہ اور آ رہا ہے ملاحظہ کریں

<html>
<body>
<script type="text/javascript">
document.write("Hello World!");
</script>
</body>
</html>

آپ html کے اوپن اور بند ہونے والے ٹیگز پر غور کریں تو یہ ٹیگ غلط لکھے گئے ہیں حالانکہ میں اردو ایڈیٹر میں یہ ٹیگ ٹھیک لکھ رہا ہوں لیکن جب اسے محفوظ کرتا ہوں تو اوپر دیا گیا نتیجہ نکلتا ہے۔ میں نے اودو ایڈیٹر میں کافی کوشش کی ہے لیکن نتیجہ بے سود۔

میں fck editor کا اردو میں کنورٹ کیا گیا ایڈیٹر استعمال کر رہا ہوں جو میں نے اسی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کیا ہے۔ میں نے اسے ویب پیڈ میں بھی استعمال کیا ہے لیکن وہاں بھی اوپر دی گئی لائنیں تبدیل نہیں ہوتیں۔ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ ٹھیک طریقے سے ایڈیٹر میں کام کرنا شروع کردے
 

الف عین

لائبریرین
Lrmاور Lrm کا استعمال کریں، شاید شفا ہو۔۔۔ لکھنے پڑھنے میں مدد‘ فورم میں زیک نے اور الف نظامی نے اس سلسلے میں کچھ ٹیوٹوریل پیش کئے تھے۔ تلاش کر کے دیکھیں۔۔
 
Top