اردو یونیکوڈ حروف کی قدریں درکار ہیں

دوست

محفلین
اصحاب بندے کو اردو یونیکوڈ قدریں درکار ہیں تاکہ ان کو استعمال کرکے ایک مکمل لینکس اردو کلیدی تختہ بنایا جاسکے۔آلٹ جی آر سمیت۔ اعجاز صاحب کے کلیدی تختے (صوتی دو) سے یہ قدریں بذریعہ یونی پیڈ حاصل کرنے کی کوشش کی تو بات نہیں بنی بڑا لمبا کام ہوجائے گا۔
کیا کوئی دوست مہیا کرسکتا ہے یا کسی جگہ کا پتہ ہی بتا دیں جہاں پر اردو کے حروف کی یونیکوڈ قدریں موجود ہوں۔عام الفاظ تو موجود ہیں بس دو پیش، دوزبر، کھڑی زیر، الٹا پیش، سنہ، مصرع کا نشان وغیرہ جو اعجاز صاحب نے صوتی دو میں استعمال کی ہیں کی قدریں میرے پاس موجود نہیں‌ گوگل بھی جواب دے چکا ہے۔
منتظر۔
فدوی۔۔۔۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، آپ اردو اوپن پیڈ کا کوڈ دیکھیں۔ اس میں جو کی بورڈ شامل کیا گیا ہے، اس میں یہ تمام قدریں موجود ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
م س ورڈ میں جس حرف کی یونیکوڈ قدر جاننا ہو اس کو لکھ کر alt+x دبائیں اور دیکھیں پردہ غیب سے کیا ظہور پذیر ہوتا ہے۔
اوہ لیکن یہ طریقہ لینکس میں نہیں چلتا :lol:
 

دوست

محفلین
آہ۔ حسرت ان غنچوں پہ جو بن کھلے مرجھا گئے۔
میں اوپر والے روابط چیک کرتا ہوں۔
نبیل بھائی کیا اوپن پیڈ میں اعجاز صاحب والا اردو صوتی دو تمام کا تمام شامل کردیا گیا ہے؟
 
Top