اردو گیلری

اظفر

محفلین
السلام علیکم
میں کاپر ماین گیلری کا اردو ترجمہ کر رہا ہون۔ جس میں تقریبا ہر چیز اردو میں ہو گی اور اردو کمنٹس کی سہولت بھی ہو گی
ان شاء اللہ چند دن میں مکمل ہو جاے گی۔

کاپر ماین گیلری کی خصوصیات:
مکمل اردو گیلری
تقریبا ہر قسم کے ملٹی میڈیا کی سپورٹ
تلاش کی سہولت
کمنٹس کی سہولت
ذاتی اور عوامی البم کی سہولت
البم کو پاس ورڈ لگانے کی سہولت
ای کارڈ بھیجنے کی سہولت
سلایڈ شو دیکھنے کی سہولت
صارف اپنے البم بنانے کی سہولت
ایک سے زیادہ سایزز میں تصویر دیکھنے کی سہولت


اس کا ڈیمو یہاں دیکھا جا سکتا ھے
http://www.kehkshan.com/gallery

تصاویر




 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ اظفر۔ یہ اچھا پراجیکٹ لگ رہا ہے۔ کیا کاپر مائن کی پی ایچ پی بی بی کے ساتھ انٹگریشن دستیاب ہے؟
 

اظفر

محفلین
بالکل
نبیل بھائی اس انٹیگریشن میں کچھ مسایل تھے کیوں کہ آج تک کسی نے فارسی ، عربی یا اردو فورم کے ساتھ اس کو جوڑنے کی کوشش نہیں کی۔
میں تقریبا تمام مسائل حل کر کے اردو کی پیڈ شامل کر چکا ہوں اور کہکشاں فورم کے ساتھ اس کو ٹیسٹ کر رہا ہوں۔
میں آپ کو ذاتی میں ایک ڈیمو یوزر نیم پاس ورڈ بھیج رہا ہوں اس کو ایک نظر دیکھ لیں اگر میری کوی غلطی نظر آے تو ضرور بتائیں۔

اس کو پی ایچ پی بی بی کے علاوہ تقریبا تم قسم کے فورمز اور مشہور سی ایم ایس کے ساتھ انٹیگریٹ کیا جا سکتا ھے ۔
میں پی ایچ پی کا ماھر تو نہیں لیکن مجھے اس کا سٹرکچر دیکھ کر لگ رہا ہے اس کو کسی بھی فورم ، چیٹ روم یا سی ایم ایس سے اٹیچ کرنا شاید زیادہ مشکل نہ ہو۔ اس کی انٹیگریشن فایل لکھنا زیادہ مشکل نہیں لگ رہا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ اظفر۔ وقت ملا تو ضرور اس کے ڈیمو کو چیک کروں گا۔ میں نے کبھی پکچر گیلری والی فیچر میں زیادہ دلچسپی نہیں لی ہے۔ یہ ڈسک سپیس اور بینڈ وڈتھ دونوں کے لیے بوجھ ہے اور میری نظر میں اس کی افادیت بھی اتنی زیادہ نہیں ہے۔
 

اظفر

محفلین
اس کا حل یہی ہے کہ فایل لمٹ 1 سے 2 ایم بی رکھی جائے تاکہ صرف پکچرز رکھی جا سکیں ۔
جس طرح محفل میں سب کے پاس اٹیچ منٹ کا آپشن نہیں ہے ، اس کے علاوہ فورمز کے صارفین نے جب کوئی پکچر لگانی ہوتی ہے تو اکثر کو معلوم نہیں ہوتا کہ یہ کہاں اپ لوڈ کی جائے ۔ میں نےا س چکر سے سے بچنے کیلیے یہ استعمال کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ یوزر کو معلوم ہو فورم میں پکچر پوسٹ کرنی ہے تو کہاں پر لوڈ کی جائے ۔
 

اظفر

محفلین
مکمل ہو کر چل رہی ہے۔ میں نے وقت کی کمی کے باعث اس پر زیادہ تجربات نہیں کہیں، آپ استعمال کر سکتے ہیں لیکن اس کیلیے آپ کو رجسٹریشن کرنی پڑے گی۔
 

اظفر

محفلین
استعمال کر کے دیکھیں تاکہ کوی ابھی مسیلہ ہو تو اس کو حل کیا جاے ۔ میں نے اس کو زیادہ ٹیسٹ نہیں کیا
 
Top