اردو کے لئے فونٹ بنانا چاہتا ہوں

افضل حسین

محفلین
میر ی دلی خواہش ہے کہ میں اردو کے لئے کو فونٹ بناوں مگر مجھے معلو م ہے کہ یہ کوئی آسان کام نہیں ہے ۔ ارد ٹائپوگرافی کے ماہرین سے گزارش ہے اس سلسلے میں میر ی رہنمائی فرمائیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپ اشتیاق بھائی اور نظامی صاحب سے رابطہ کریں۔ وہی آپ کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
نستعلیق فانٹ تو بڑا مشکل کام ہے، ہاں نسخ فانٹ آسان ہے۔ اس کے لئے محفل میں ہی ٹیوٹوریل پوسٹ کیا گیا تھا، تلاش کر لیں
 
اشتیاق علی

لائبریرین
افضل بھائی جیسا کہ چاچو الف عین نے کہا نستعلیق فونٹ بنانا بہت ہی مشکل اور صبر آزما کام ہے اور کافی عرصہ درکار ہوتا ہے اس کے لیے۔
مگر نسخ فانٹ بنانا قدرے آسان ہے۔ بس اس کے لیے زیادہ تر محنت فونٹ کی اشکال پر کرنی ہوتی ہے۔ یہی نسخ فونٹ کی جان ہوتی ہے۔ باقی سہولیات اپنی ضرورت کے مطابق رکھی جا سکتی ہیں۔

آپ کی اس پوسٹ کو پڑھ کر مجھے وہ زمانہ یاد آ گیا کہ جب ہم بھی فونٹ سازی کی الف ب تک کو نہیں جانتے تھے اور فونٹ بنانے کا جذبہ رکھتے تھے۔ بس پھر کیا اردو محفل میں آئے ، آپ ہی کی طرح دھاگہ کھولا اور احباب نے رہنمائی کے انبار لگا دئیے۔ اس مد میں سب سے زیادہ مدد و رہنمائی ایک ہی ہستی سے ملے وہ ہیں عزت مآب استاد شاکرالقادری صاحب۔ جہنوں نے نہ صرف میری رہنمائی کی بلکہ فونٹ پروگرامنگ میں بھی ایکسپرٹ بنا دیا۔ ان کی رہنمائی کے بعد تو میں ایک نسخ فونٹ ایک دن میں بنا لیتا تھا۔ اللہ ! کیا دن تھے وہ ۔:daydreaming:
 
شاکرالقادری

لائبریرین
اشتیاق علی اس میں تمہاری ذہانت کو بھی بہت سا دخل تھا جو بات میں بہتر انداز میں نہیں سمجھا پاتا تم وہ بھی بہتر انداز میں سمجھ لیتے تھے ۔ ۔ ۔ ہیں ناں ۔۔۔ اس لیے سارا کریڈٹ مجھے تو نہ دو :)
 
یہ تو آپ عزت افزائی ہے مگر ہم میں ایسی خصوصیات کہاں۔ اور آپ نے ہی ان خوبیوں کو ابھارا ورنہ ہمیں نہیں معلوم پڑتا کہ ایسی کوئی خاصیت تھی ہم میں۔ :):):):)
 
sharfi

محفلین
کیا محفل میں فونٹ سازی کی کلاس ہو رہی ہے؟ کہ ہم جیسا طالب علم فونٹ سازی اور اس کی پروگرامنگ سیکھ سکے؟ جواب منتظر ہو محفل پر ہر فونٹ ساز سے۔
 
arifkarim

معطل

میں اس سلسلہ میں ایک کورس شروع کروانا چاہتا تھا لیکن آجکل وقت کی کمی کے باعث موقع نہیں مل رہا۔
 
فیصل ایوب

محفلین
افضل بھائی جیسا کہ چاچو الف عین نے کہا نستعلیق فونٹ بنانا بہت ہی مشکل اور صبر آزما کام ہے اور کافی عرصہ درکار ہوتا ہے اس کے لیے۔
مگر نسخ فانٹ بنانا قدرے آسان ہے۔ بس اس کے لیے زیادہ تر محنت فونٹ کی اشکال پر کرنی ہوتی ہے۔ یہی نسخ فونٹ کی جان ہوتی ہے۔ باقی سہولیات اپنی ضرورت کے مطابق رکھی جا سکتی ہیں۔

آپ کی اس پوسٹ کو پڑھ کر مجھے وہ زمانہ یاد آ گیا کہ جب ہم بھی فونٹ سازی کی الف ب تک کو نہیں جانتے تھے اور فونٹ بنانے کا جذبہ رکھتے تھے۔ بس پھر کیا اردو محفل میں آئے ، آپ ہی کی طرح دھاگہ کھولا اور احباب نے رہنمائی کے انبار لگا دئیے۔ اس مد میں سب سے زیادہ مدد و رہنمائی ایک ہی ہستی سے ملے وہ ہیں عزت مآب استاد شاکرالقادری صاحب۔ جہنوں نے نہ صرف میری رہنمائی کی بلکہ فونٹ پروگرامنگ میں بھی ایکسپرٹ بنا دیا۔ ان کی رہنمائی کے بعد تو میں ایک نسخ فونٹ ایک دن میں بنا لیتا تھا۔ اللہ ! کیا دن تھے وہ ۔:daydreaming:
مذکورہ فانٹ درکار ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
شاکر القادری صاحب نے تو فونٹ بنا بنا کر لائن ہی لگا دی تھی۔

اور مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے میرے نام "شمشاد" سے بھی ایک فونٹ بنایا تھا، جو کہ اردو محفل کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں موجود ہے۔
 
آخری تدوین:
Top