اردو کے بیسٹ سیلر؟

سویدا

محفلین
کتب پر تبصروں کے حوالے سے دو رسالے قابل ذکر ہیں جو میرے زیر مطالعہ بھی رہے :
ہندوستان سے شائع ہونے والا سہ ماہی اردو بک ریویو
پاکستان سے شائع ہونے والا شش ماہی نقطہ نظر
 

راج

محفلین
مجھے جہاں تک پتہ ہے اردو میں سب سے زیادہ چھپنے اور بکنے والی کتابوں میں سے دو کتاب یہ ہیں۔ ابن صفی کے ناول اور دیوان غالب
 

راج

محفلین
میرے چھوٹے بھائی کی اردو کتابوں کی شاپ ہے ’’کتاب دار‘‘ اسلئے میں اپنے بھائی کے لئے ایک سائٹ بنا رہا ہوں جہاں اردو کتابیں جو کتاب دار میں دستیاب ہے فہرست اور قیمت سائٹ پر ظاہر ہوں۔ ساتھ ہی مصنف حضرات کی معلومات ، پبلیشرز(انڈیا ، پاکستان) کی معلومات بھی ہوگی۔
نبیل بھائی نے یہ اچھا آئیڈیا دیا ہے کہ اس میں میں انشا اللہ بیسٹ سیلر لسٹ پر بھی کام کرونگا۔
 

حماد

محفلین
مجھے جہاں تک پتہ ہے اردو میں سب سے زیادہ چھپنے اور بکنے والی کتابوں میں سے دو کتاب یہ ہیں۔ ابن صفی کے ناول اور دیوان غالب
یہ تو آپ اپنے مشاہدے کی بنیاد پر کہ رہے ہیں۔ اگر ہم بھی اپنے مشاہدے کو کام میں لائیں تو درج ذیل "کتب" ذہن میں آتی ہیں۔
مرنے کے بعد کیا ہو گا، سالانہ جنتری، آج کیا پکائیں، بچوں کے نام، بہشتی زیور، نیو ایس ایم ایس، وظائف جلالی وغیرہ
 
Top