اردو کی پہلی ویب سائیٹ؟

السلام علیکم
اردو کی پہلی ویب سائٹ (تصویری فارمٹ اور یونیکوڈ فارمٹ) کون سی ہے؟ اس تعلق سے اگر آپ کے پاس کچھ معلومات ہوں تو ضرور شیئر کریں
جزاک اللہ خیر
 
arifkarim

معطل
مجھے اس بابت زیادہ تو نہیں معلوم لیکن قریب قیاس یہی ہے کہ اردو کی سب سے پہلی یونیکوڈ ویبسائٹ بی بی سی اردو کی تھی۔ ابن سعید کے پاس اس بارہ میں مزید معلومات ہوں گی۔
 
arifkarim

معطل
برائے کرم میرا یہ مسئلہ حل کرنے میں مدد کریں۔ میں اپ سبھی کا شکر گزار رہوں گا۔ یہ دراصل میری ریسرچ ٹاپک سے متعلق ہے
جی ضرور۔ میرے پاس سنہ 2004 تک کی اردو ویب سائٹس کے لنک موجود ہیں۔ ان میں چیک کر کے بتا تا ہوں۔
 
عثمان

محفلین
مجھے اس بابت زیادہ تو نہیں معلوم لیکن قریب قیاس یہی ہے کہ اردو کی سب سے پہلی یونیکوڈ ویبسائٹ بی بی سی اردو کی تھی۔ ابن سعید کے پاس اس بارہ میں مزید معلومات ہوں گی۔
بی بی سی اردو ۲۰۰۲ء میں شروع ہوئی تھی۔ جبکہ اردو پوائنٹ ڈاٹ کام ۲۰۰۰ء سے قائم ہے۔
 
زیک

مسافر

اردو پوائنٹ نے یونیکوڈ کا استعمال کب شروع کیا؟

اس موضوع پر محفل ہی پر شاید کافی سال پہلے بات کوئی تھی کہ پہلا اردو بلاگ اور ویب سائٹ وغیرہ کونسا تھا۔
 
آپ کی بات درست ہے۔ ویب سائٹ کے تعارفی صفحے پر اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں ہے۔
 
arifkarim

معطل
بی بی سی اردو ۲۰۰۲ء میں شروع ہوئی تھی۔ جبکہ اردو پوائنٹ ڈاٹ کام ۲۰۰۰ء سے قائم ہے۔
کیا اردو پوائنٹ اسوقت بھی یونیکوڈ میں تھی؟ اگر تصویری اردوکی بات ہو رہی ہے تو پھر اخبار جنگ کی ویبسائٹ زیادہ پرانی ہے۔ میں خود یہاں ناروے سنہ 2000 میں آنے سے قبل جنگ اخبار تصویری شکل میں استعمال کر چکا ہوں۔
 
arifkarim

معطل
WHOIS کے مطابق جنگ اخبار کی ویب سائٹ سب سے پرانی اردو ویب سائٹ ہے:
b587.gif

عثمان زیک کامران غنی صبا ابن سعید فاتح
 
مدیر کی آخری تدوین:

عثمان

محفلین
کیا اردو پوائنٹ اسوقت بھی یونیکوڈ میں تھی؟ اگر تصویری اردوکی بات ہو رہی ہے تو پھر اخبار جنگ کی ویبسائٹ زیادہ پرانی ہے۔ میں خود یہاں ناروے سنہ 2000 میں آنے سے قبل جنگ اخبار تصویری شکل میں استعمال کر چکا ہوں۔
جنگ والے تو پچھلی دہائی کے اواخر تک تصویری اردو ہی چھاپتے رہے ہیں۔ بی بی سی اور اردو پوائنٹ وغیرہ جنگ سے پہلے ہی اردو یونیکوڈ میں تھیں۔
 
arifkarim

معطل
جنگ والے تو پچھلی دہائی کے اواخر تک تصویری اردو ہی چھاپتے رہے ہیں۔ بی بی سی اور اردو پوائنٹ وغیرہ جنگ سے پہلے ہی اردو یونیکوڈ میں تھیں۔
اردو کی پہلی ویب سائٹ (تصویری فارمٹ اور یونیکوڈ فارمٹ) کون سی ہے؟ اس تعلق سے اگر آپ کے پاس کچھ معلومات ہوں تو ضرور شیئر کریں
 
arifkarim

معطل
اردوستان ڈاٹ کام کو بھی چیک کر لیں۔ 2001 میں میرا سفر نامہ شائع ہوا تھا اس میں۔

Domain Name: URDUSTAN.NET
Registrar: NETWORK SOLUTIONS, LLC.
Sponsoring Registrar IANA ID: 2
Whois Server: whois.networksolutions.com
Referral URL: http://networksolutions.com
Name Server: NS2.POWWEB.COM
Name Server: NS3.POWWEB.COM
Status: clientTransferProhibited http://www.icann.org/epp#clientTransferProhibited
Updated Date: 11-may-2015
Creation Date: 10-jul-1999
Expiration Date: 10-jul-2016
 
اردو ویب سائٹس کی فہرست
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
یونیکوڈ اردو ویب سائٹس
چوپالیں (یونیکوڈ اردو فورمز)
اردو کمپیوٹنگ سے متعلق روابط
 
Top