اردو کتابوں کی تصویری شکل میں فراہمی کے لیے ایک تجویز

دوست

محفلین
اردو تحاریر اور کتابیں اگرچہ انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں تاہم کمی پھر بھی محسوس ہوتی ہے۔
اگر تصویری شکل میں بھی کتابیں دستیاب ہوں تو کوئی بھی انٹرنیٹ سے حاصل کرکے اسے ٹائپ کرنا شروع کرسکتا ہے۔
میں ایک لائبریری کا ممبر ہوں جہاں سے میں اردو کی قریبًا 30 ہزار کتابیں صرف دو روپے فی دن کے قلیل کرائے پر حاصل کرسکتا ہوں۔
اب مسئلہ یہ ہے کہ میں آن لائن کردوں مگر میرے پاس سکینر دستیاب نہیں۔
کسی اور دوست کے پاس ایسی سہولت موجود نہیں کیا؟؟
اگرکسی کے پاس کتابوں کی ایک مناسب تعداد اور سکینر کی موجودگی ایک ہی جگہ ہوجائے تو بہت آسانی ہوسکتی ہے ۔
 

زیک

مسافر
دوست: اس کے لئے سکینر اور براڈبینڈ انٹرنیٹ کنکشن چاہیئے اور اردو کی کتابوں تک دسترس بھی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ خیال اگرچہ اچھا ہے لیکن کتاب کو سکین کرنا بھی تھکا دینے والا کام ہے اور اگر کتاب ضخیم ہو تو یہ اور بھی cumbersome ہو جاتا ہے۔ یہ بھی امکان ہو سکتا ہے کہ کتاب کا صفحہ سکینر کے اوپر پورا نہ آئے۔ اس کے علاوہ عام سکینر بھی ہیوی ڈیوٹی استعمال کے لیے نہیں بنے ہوتے۔ یہ چیونٹی کی رفتار سے چلتے ہیں۔ مزا تو جب آئے جب فوٹی کاپی کی طرح مشین میں کتاب ڈالی اور کھٹاکھٹ ساری سکین ہو جائے۔ لیکن اس کے لیے کتاب کی جلد کھول کر الگ الگ کرنا پڑتا ہے۔ آجکل ایسی مشینیں آ تو رہی ہیں لیکن انہیں بڑی کمپنیاں ہی افورڈ کر سکتی ہیں۔ میرے آفس میں بھی ایسی ہی ایک مشین ہے جو صفحات کو نہ صرف سکین کرتی ہے بلکہ ان کی پی ڈی ایف بنا کر ای میل بھی کر دیتی ہے۔ :shock:
 
Top