اردو پی ایچ پی فیوژں

نبیل

تکنیکی معاون
banner.gif


السلام علیکم،

اگرچہ اردو زبان میں فورم اور بلاگ بنانے کے لیے کئی اچھے سوفٹویر منظر عام پر آ چکے ہیں لیکن کسی ایسے آسان کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کی کمی محسوس کی جاتی رہی ہے جس کی مدد سے ایک عام استعمال کی اردو ویب سائٹ بنانا ممکن ہو۔ اگرچہ اردو جملہ 1.0.12 کی شکل میں ایک اچھا اردوکونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم موجود ہے لیکن جملہ کے استعمال میں پیچیدگی اس کی مقبولیت کی راہ میں حائل رہی ہے۔

کچھ عرصہ قبل محفل فورم کے ایک رکن قہار علی شاہ رند نے ایک اور مقبول کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم پی ایچ پی فیوژن کی لینگویج فائلوں کا اردو ترجمہ فراہم کر دیا تو اس سے اس سوفٹویر کے اردو پیکج کی تیاری کا رستہ ہموار ہو گیا۔ اور آج میں آپ کے سامنے پی ایچ پی فیوژن کا اردو پیکج پیش کر رہا ہوں۔ پی ایچ پی فیوژن میں اردو کسٹمائزیش کے لیے ذیل کی تبدیلیاں کی گئی ہیں:

- ڈیٹا بیس ہینڈلنگ میں یونیکوڈ کے اعتبار سے تبدیلیاں
- ایڈٹ ایریاز میں اردو اوپن پیڈ انٹگریشن
- اردو یوزر نیم کی گنجائش
- وزی وگ ٹائنی ایم سی ایڈیٹر میں اردو لکھنے کی سپورٹ
- سٹائلز کی اردو کسٹمائزیشن

پی ایچ پی فیوژن استعمال میں جملہ کی نسبت قدرے آسان ہے اور اس کی خاص بات یہ اس کے ساتھ انسٹال ہونے والی فیچرز کی تعداد ہے۔ پی ایچ پی فیوژن کی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں نیوز منیجمنٹ، فورم، تصاویر کی گیلری، روابط کی ڈیٹابیس اور شاؤٹ باکس وغیرہ شامل ہیں۔ جملہ کی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں صرف نیوز منیجمنٹ شامل ہوتی ہے اور باقی تمام فیچرز کے لیے علیحدہ ایکسٹینشن انسٹال کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ ذیل میں اردو پی ایچ پی فیوژن کی انسٹالیشن اور سیٹ اپ کی تفصیل درج ہے:

نوٹ

اس بات کا خیال رکھیں کہ اردو پی ایچ پی فیوژن کے درست آپریشن کے لیے ذیل کی شرائط ضروری ہیں:

- اس کی ڈیٹابیس کی کولیشن utf8_unicode_ci ہو
- ویب ہوسٹ پر پی ایچ پی کی mbstring ایکسٹنیشن انسٹال ہوئی ہوئی ہو

اردو پی ایچ پی فیوژن انسٹال کرنے کے لیے اس کی تمام فائلیں ویب ہوسٹ کی روٹ میں کاپی کریں اور اپنے ویب براؤزر کے ذریعے اس کے یوآرایل کو وزٹ کریں۔ اس طرح ذیل کی تصویر کے مطابق اردو پی ایچ پی فیوژن کی انسٹالیشن کا آغاز ہو جائے گا۔

install_start.jpg


انسٹالیشن کے پہلے صفحے پر ڈیٹابیس کی تفصیلات فراہم کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس سے اگلے صفحے پر ایڈمن اکاؤنٹ کی تفصیلات شامل کی جاتی ہیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

install_admin_password.jpg


اگلے صفحے پر انسٹالیشن مکمل ہونے کے بارے میں بتایا جاتا ہے اور setup.php کو ڈیلیٹ کرنے کے بارے میں ہدایت دی جاتی ہے۔

install_finish.jpg


setup.php فائل کو حذف کرنے یا اس کا نام بدلنے کے بعد آپ اردو پی ایچ پی فیوژن کے صفحہ اول کی جانب آ سکتے ہیں۔

phpfusion_home.jpg


پی ایچ پی فیوژن کے سیٹ اپ میں تبدیلیاں کرنے کے لیے اس کے ایڈمن اکاؤنٹ سے لاگ ان کریں اور منتظم پینل ربط پر کلک کریں۔ اس طرح آپ ایڈمن سیکشن میں آجائیں گے۔ جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے، پی ایچ پی فیوژن کے ایڈمن سیکشن میں ایک کثیر تعداد میں سیٹنگز کے ذریعے اس میں تبدیلیاں لانا ممکن ہے۔


phpfusion_admin01.jpg


میں یہاں ان آپشنز کی تفصیل میں نہیں جاؤں گا، البتہ چند بنیادی سیٹنگز کے بارے میں ذیل میں لکھ رہا ہوں۔

وزی وگ ایڈیٹر

phpfusion_admin02.jpg


پی ایچ پی فیوژن کی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں اس کے نیوز ایڈیٹر میں سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹر فعال کیا جاتا ہے۔ اس کی جگہ وزی وگ ایڈیٹر استعمال کرنےکے لیے ایڈمن سیکشن میں نظام کا انتظام پر کلک کریں۔

phpfusion_wysiwyg.jpg


وہاں متفرقات سیکشن میں ٹائنی ایم سی ای ایڈیٹر کو منتخب کرکے نیوز ایڈیٹر میں وزی وگ ایڈیٹر فعال کیا جا سکتا ہے۔ میں نے پی ایچ پی فیوژن میں ٹائنی ایم سی ای ایڈیٹر کا اردو سپورٹ والا ورژن شامل کر دیا ہے۔ اس طرح وزی وگ ایڈیٹر میں اسی طرح آسانی سے اردو لکھنا ممکن ہو گیا ہے جیسے کہ اردو اوپن پیڈ میں اردو لکھی جا سکتی ہے۔

سائٹ یو آر ایل اور ای میل سیٹنگز

phpfusion_siteurl.jpg


پی ایچ پی فیوژن کی انسٹالیشن کے بعد اس کے ایڈمن سیکشن میں سائٹ کا یوآرایل درست کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اگر آپ یوزرز کی اردو پی ایچ پی فیوژن سائٹ پر رجسٹریشن کے لیے ای میل کی تصدیق کی شرط رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے smtp سرور کا ایڈریس اور اس کا یوزر نیم اور پاسورڈ فراہم کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ میں نے اس میں جی میل کی سیٹنگز استعمال کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ صحیح نہیں چلی تھیں۔ اس کے بعد میں نے اس کی جگہ خالی چھوڑ دی تو کنفرمیشن کی ای میل صحیح موصول ہونے لگی۔ اگر آپ کی سائٹ پر ای میل کنفرمیشن صحیح کام نہ کرے تو آپ اس کی شرط ختم کر سکتے ہیں اور صرف بصری تصدیق (visual confirmation) کی شرط باقی رکھ سکتے ہیں۔

اردو پی ایچ پی فیوژن ڈاؤنلوڈ کریں
اردو پی ایچ پی فیوژن کا ڈیمو ملاحظہ کریں
 

راجہ صاحب

محفلین
تھا جس کا انتظار وہ شہکار آ گیا
جناب میری طرف سے اس کامیابی پر سات سلاموں کے ساتھ مبارکباد قبول کیجئے
بڑا انتظار تھا اس کی اردو سپورٹ کا :congrats:
:good:
:mogambo:
 

راجہ صاحب

محفلین
السلام علیکم جنابِ نبیل

جناب میں‌ نے پی ایچ پی فیوژن کا لوکل پوسٹ پر انسٹال کیا ہے سب کچھ ٹھیک کام کر رہا ہے ماسوائے جب مواد کا انتظام میں تصویر کے ایلبم پر کلک کریں تو ذیل کا ایرر آ رہا ہے ۔
Parse error: syntax error, unexpected $end in W:\www\cyberlink\locale\Urdu\admin\photoalbums.php on line 41

کیا یہ ایرر میری انسٹالیشن میں خرابی کا نتیجہ ہے یا کسی اور کے پاس بھی یہ ایرر آ رہا ہے ؟
:confused:
اور اس کا کیا حل ہو گا ؟
 

راجہ صاحب

محفلین
نیا موضوع شروع کرنے پر یہ ایرر آ رہا ہے

Parse error: syntax error, unexpected T_STRING in W:\www\cyberlink\locale\Urdu\forum\post.php on line 68

اس کے علاوہ جب رائے شماری ترتیب دی جائے اور پول کو دیکھیں کو کلک کیا جائے تو
اس کا عنوان تو ٹھیک نظر آ رہا ہے لیکن اختیارات کی جگہ صرف اردو URDU لکھا آ رہا ہے

(ممکن ہے یہ آپشن ایسے ہی رکھی گئی ہو( کسی خبر پر تبصرہ صرف انگلش زبان میں ہی کیا جا سکتا ہے :rolleyes:
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ راجہ صاحب۔ میں نے آپ کی نشاندہی کے گئے تمام بگ دور کر دیے ہیں اور ڈاؤنلوڈ کو بھی اپڈیٹ کر دیا ہے۔ آپ اپڈیٹ کردہ پیکج ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے کئی جگہ اردو ترجمہ بھی تصحیح طلب نظر آ رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایک مرتبہ تجاویز اکٹھی ہو جائیں تو اسے بھی اپڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔
 

راجہ صاحب

محفلین
شکریہ راجہ صاحب۔ میں نے آپ کی نشاندہی کے گئے تمام بگ دور کر دیے ہیں اور ڈاؤنلوڈ کو بھی اپڈیٹ کر دیا ہے۔ آپ اپڈیٹ کردہ پیکج ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

السلام علیکم
نبیل بھائی کیا جو میں پہلے انسٹال کر چکا ہوں اس میں‌ یہ بگس دور نہیں‌ ہو سکتے ؟
میں‌ اس میں‌ کافی کام کر چکا ہوں اب دوبارہ سے وہ سب کرنا بہت مشکل لگ رہا ہے کیا کوئی حل ہے اس کا ؟
والسلام
 
ماشاء اللہ! بہت اچھی پیش رفت ہے یہ۔ بہت بہت مبارک ہو۔ تاہم اردو ترجمہ واقعی نظر ثانی کا متقاضی ہے۔ جو اسکرین شاٹس دیئے گئے ہیں، انہی میں کئی جگہ غلطیاں نظر آرہی ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم
نبیل بھائی کیا جو میں پہلے انسٹال کر چکا ہوں اس میں‌ یہ بگس دور نہیں‌ ہو سکتے ؟
میں‌ اس میں‌ کافی کام کر چکا ہوں اب دوبارہ سے وہ سب کرنا بہت مشکل لگ رہا ہے کیا کوئی حل ہے اس کا ؟
والسلام

راجہ صاحب، آپ config.php اور setup.php کو چھوڑ کر باقی ساری فائلوں کو پرانی فائلوں پر اوور رائٹ کر دیں۔ اس طرح بھی ٹھیک چلنا چاہیے۔
 

AHsadiqi

محفلین
ماشاء اللہ! بہت اچھی پیش رفت ہے یہ۔ بہت بہت مبارک ہو۔ جناب میری طرف سے اس کامیابی پر سات سلاموں کے ساتھ مبارکباد قبول کیجئے
بڑا انتظار تھا اس کی اردو سپورٹ کا لیکن میں نے جب اس کو اپنے ہوسٹ پر اپ لوڈ کیا ہے تو یہ پہلے صفحہ پر جب میں انفارمیشن درج کرتا ہوں انسٹالیشن کے لیے تو کلک کرنے پر یہ پیغام دے رہا ہے

کافگ کو لکھنے میں ناکامی ہوئی
برائے مہربانی تحریر کی اجازت کو چیک کریں اور تنصیب دوبارہ شروع کریں.
کیا پرابلم ہو سکتی ہے چونکہ مجھے اس بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں ۔ پلیز مدد کریں شکریہ
بہر حال ایک بار پھر مبارک ہو
جبکہ لوکل ہوسٹ پر یہ پیغام دے رہا ہے
Warning: mysql_query(): supplied argument is not a valid MySQL-Link resource in C:wampwwwphpfusionsetup.php on line 90
Unable to establish connection to MySQL
1045 : Access denied for user 'ODBC'@'localhost' (using password: NO
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ کے ہوسٹ پر فائل کے پرمیشن کا کوئی مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کی باقی انسٹالیشن مکمل ہو گئی ہے تو آپ config.php خود سے لکھ کر اسے ہوسٹ پر اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ اس فائل میں ڈیٹابیس سے متعلق انفارمیشن شامل کی جانی چاہیے۔

لوکل ہوسٹ والی ایرر سے لگ رہا ہے کہ config.php فائل میں ڈیٹابیس کی انفارمیشن درست نہیں ہے۔
 

AHsadiqi

محفلین
کے ہوسٹ پر فائل کے پرمیشن کا کوئی مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کی باقی انسٹالیشن مکمل ہو گئی ہے تو آپ config.php خود سے لکھ کر اسے ہوسٹ پر اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ اس فائل میں ڈیٹابیس سے متعلق انفارمیشن شامل کی جانی چاہیے۔

لوکل ہوسٹ والی ایرر سے لگ رہا ہے کہ config.php فائل میں ڈیٹابیس کی انفارمیشن درست نہیں ہے۔
انسٹالیشن تو چلتی ہی نہیں خود سے config file بنا کر اپلوڈ کی تو یہ ایرر دے رہا ہے
Table '76684._fusionsettings' doesn't existTable '76684._fusionsettings' doesn't existTable '76684._fusionblacklist' doesn't exist
میں بھی تجربہ کے طور پر ایک فری ہوسٹ پر کررہا ہوں پلیز مدد کریں
شکریہ
 

راجہ صاحب

محفلین
جنابِ نبیل
نئے کھاتے کا یوزر نیم فی الحال تو انگلش میں ہی لکھا جاتا ہے کیا اس میں‌ اردو شامل ہو سکتی ہے ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہاں پر رجسٹریشن کے صفحے پر تو اردو لکھی جا رہی ہے۔ البتہ انسٹالیشن کے وقت ایڈمن اکاؤنٹ کی تفصیل فراہم کرتے ہوئے اردو ایڈیٹر دستیاب نہیں ہوتا۔
 

راجہ صاحب

محفلین
ایک اور مسئلہ نظر آ رہا ہے جناب نبیل
جب ایڈمن پینل سے داخل ہو کر کوئی خبر لکھی جاتی ہے تو ایک تو الفاظ ٹوٹے ہوئے نظر آتے ہیں اور پھر مٹائے بھی نہیں‌جاتے یعنی بیک سپیس کی مدد سے مٹایا بھی نہیں جاتا
 

arifkarim

معطل
نبیل بھائی :پی ایچ پی فیوژن پیکج کے تمام سیکشنز کو اچھی طرح چیک کر کے دوبارہ اپلوڈ کر دیں۔ شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے لیے کسی سوفٹویر کی مکمل ٹیسٹنگ کرنا ممکن نہیں ہے۔ اب ایک مرتبہ اردو پی ایچ پی فیوژن کے بگ اکٹھے ہو جائیں گے تو انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش کروں گا۔
 
Top