اردو پیجز کا ہیک ہونا

مہوش علی

لائبریرین
www.urdupages.com

مجھے پیغام ملا کہ اوپر دی گئی سائیٹ ہیک ہو گئی ہے اور تمام ڈاٹا مٹ گیا ہے۔

جلدی میں میں نے اسے غلطی سے اپنا فورم urduweb.org پڑھ لیا۔ :) اور میری سانس ہی رُک گئی۔ بعد میں پتا چلا کہ یہ کوئی اور سائیٹ تھی۔ لول۔

نبیل بھائی، ذرا تفصیل سے فرمائیں کہ محفل کی سیکورٹی کے کیا انتظامات ہیں، اور اس میں اردو وکی شامل کرنے کے بعد کچھ فرق تو نہیں پڑے گا نا۔

اسی طرح امید ہے کہ آپ ڈاٹا کو ہفتہ وارانہ بنیادوں پر محفوظ بھی کرتے ہوں گے۔ ذرا ہماری تسلی فرمائیے۔ شکریہ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ویب پر کوئی بھی سائٹ‌100 فیصد محفوظ نہیں ہے۔ مجھے اردو پیجز کے ڈیٹا ضائع ہونے والی بات کچھ عجیب سی لگی ہے۔ کیا وہ اپنی ڈیٹابیس بیک اپ نہیں کرتے تھے؟ بہرحال مجھے افسوس ہوا ہے اس نقصان پر۔ اردو پیجز پر واقعی اچھے معلوماتی مضامین موجود تھے۔
 
اردو پیجیز واقعتاُ ایک اہم سائیٹ تھی جو اردو کمپوٹنگ کے سلسلہ میں راہنمائی کررہی تھی۔ اگر ایسا ہوا تو واقعی بڑا نقصان ہے۔
 
میں نے بھی سائٹ دیکھی تھی اور بہت اچھے انداز میں کمپیوٹر کے بارے میں سکھایا جارہا تھا اور واقعی یہ ایک بڑا نقصان ہے ۔

اب یہ سوال میرے ذہن میں بھی تھا کہ ہم بیک اپ کے لیے کیا کر رہے ہیں کیونکہ یہ تو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے
 
شعیب صفدر

محفلین
یہ ایک اچھی سائیٹ تھی دراصل فورم... لینکس پاکستان کے بعد یہ وہ فورم تھا جسے میں وزٹ کرتا تھا (ممبر وہاں بھی نہیں تھا) مجھے ان سے دلی ہمدردی ہے اور افسوس بھی....
 
نبیل

تکنیکی معاون
محب علوی نے کہا:
میں نے بھی سائٹ دیکھی تھی اور بہت اچھے انداز میں کمپیوٹر کے بارے میں سکھایا جارہا تھا اور واقعی یہ ایک بڑا نقصان ہے ۔

اب یہ سوال میرے ذہن میں بھی تھا کہ ہم بیک اپ کے لیے کیا کر رہے ہیں کیونکہ یہ تو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے

یہاں میں کچھ وضاحت کردوں۔ ہم phpbb کے اپڈیٹ باقاعدگی سے اپلائی کرتے رہتے ہیں۔ اس سے سائٹ‌ سو فیصد محفوظ تو نہیں ہوتی لیکن پھر بھی قدرے محفوظ ہوجاتی ہے۔ اب پے در پے فورمز کے ہیک ہونے کے بعد ہم نے مزید کچھ سکیورٹی بڑھانے کا سوچا ہے اور اس بارے میں مختلف امکانات پر غور کر رہے ہیں۔

جہاں تک ڈیٹا بیک اپ کرنے کا تعلق ہے تو ہم روزانہ کے حساب سے ڈیٹا بیک اپ کرتے ہیں۔ اگر خدانخواستہ کوئی مسئلہ پڑ بھی جائے تو زیادہ تر ڈیٹا انشاءاللہ پھر بھی بچ جائے گا۔
 
دو طرح کے یوزر

اردو پیجز تو بحال ہوگئی اور ان کے پاس جنوری تک کا بیک اپ بی تھا سو نقصان بہت بڑا نہ ہوا۔

کہتے ہیں کمپیوٹر کے دو طرح کے یوزر ہوتے ہیں۔ ایک وہ جن کا ڈاٹا ضائع ہوچکا ہوتا ہے اور ایک وہ جن کا ضائع ہونے والا ہوتا ہے۔ اب آپ لوگ بتائیں آپ میں سے کتنے اپنی ہارڈ ڈسک کا اہم سامان بیک اپ کرتے ہیں؟
 
امانت علی

محفلین
‌ہر ویب سائٹ ہوسکتی ہے!

میری ذاتی رائے یہ ہے کہ دنیا کی ہر ویب سائٹ ہیک ہوسکتی ہے۔ بس کوئی ہیک کرنے والا ہونا چاہئے۔ جب گوگل جیسی ویب سائٹ ہیک ہوسکتی ہے، تو پھر اردو پیجز بھی ہوسکتی ہے۔
عام سافٹ ویئر زیادہ جلدی اور آسانی سے ہیک ہوجاتے ہیں۔ پی ایچ پی بی بی بھی بہ آسانی ہیک ہوسکتا ہے۔ حتیٰ کہ اس کا ڈیٹا اس طرح ZAP کیا جاسکتا ہے کہ واپسی ناممکن ہو۔
لہٰذا بھائی لوگ صبر کے علاوہ آپ اور میں کچھ نہیں کرسکتے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
‌ہر ویب سائٹ ہوسکتی ہے!

Amanat نے کہا:
میری ذاتی رائے یہ ہے کہ دنیا کی ہر ویب سائٹ ہیک ہوسکتی ہے۔ بس کوئی ہیک کرنے والا ہونا چاہئے۔ جب گوگل جیسی ویب سائٹ ہیک ہوسکتی ہے، تو پھر اردو پیجز بھی ہوسکتی ہے۔
عام سافٹ ویئر زیادہ جلدی اور آسانی سے ہیک ہوجاتے ہیں۔ پی ایچ پی بی بی بھی بہ آسانی ہیک ہوسکتا ہے۔ حتیٰ کہ اس کا ڈیٹا اس طرح ZAP کیا جاسکتا ہے کہ واپسی ناممکن ہو۔
لہٰذا بھائی لوگ صبر کے علاوہ آپ اور میں کچھ نہیں کرسکتے۔

امانت صاحب، بہت خوب۔ آپ نے آتے ہی دل دہلانے والی باتیں شروع کر دی ہیں۔ :x

میں اوپر عرض کر چکا ہوں کہ ہم سکیورٹی اپڈیٹس اپلائی کرتے رہتے ہیں اور ہمارا ویب ہوسٹ روزانہ‌ ہمارا ڈیٹا بیک اپ کرتا رہتا ہے۔ اس سے سو فیصد محفوظ رہنے کی گارنٹی تو نہیں مل جاتی لیکن بہرحال اس سے خطرات کا امکان کچھ کم ہو جاتا ہے۔
 
دوسری طرح کا یوزر

شارق مستقیم نے کہا:
کہتے ہیں کمپیوٹر کے دو طرح کے یوزر ہوتے ہیں۔ ایک وہ جن کا ڈاٹا ضائع ہوچکا ہوتا ہے اور ایک وہ جن کا ضائع ہونے والا ہوتا ہے۔ اب آپ لوگ بتائیں آپ میں سے کتنے اپنی ہارڈ ڈسک کا اہم سامان بیک اپ کرتے ہیں؟
چند دن پہلے میری ہارڈ ڈسک داغِ مفارقت سے گئی اور اس میں سے اتنا ہی سامان بچ سکا جو 128 ایم بی کی ایک یو۔ایس ۔ بی ڈسک میں آجائے۔
پس ثابت ہوا کہ میں دوسری طرح کا یوزر ہوں۔
 
Top