اردو پلانٹ

شعیب

محفلین
دعوت عام

اردو قارئین کیلئے انٹرنیٹ پر اردو کی رنگ برنگی دنیا​

urduplanet16vs.gif

یہاں کلک کرکے اردو پلانٹ پر تشریف لائیں




نیک خواہشات کے ساتھ :






ِ
 

زیک

مسافر
شعیب یہ زبردست ہے۔ اگر آپ بر نہ مانیں تو اس میں پلانٹ کی بجائے سیارہ لکھ دیں۔ پھر میں اسے اردو سیارہ کے صفحے پر ڈال دوں گا۔

شکریہ۔
 

شعیب

محفلین
ترمیم

زکریا بھائی :

وہ اوپر والی تصویر کو بھول جائیں، یہاں نیچے دو نئی تصویریں بناکر لگا دیا ہے امید ہے پسند آجائیں گی ۔

نوٹ : برائے مہربانی اِن تصویروں کو اپنے کمپیوٹر پر اتارلیں کیونکہ مجھے نئے امیجس کو ہوسٹ کرنے کیلئے چند پرانی تصویروں کو ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے ۔


ملاحظہ فرمائیں :


urduplanet4nr.gif


urdumehfil6ng.gif

منجانب

شعیب، دبئی سے ایک ہندوستانی



ِ
 

زیک

مسافر
شعیب آپ کمال کے آدمی ہیں۔ بہت خوب۔

میں نے آپ کو اس سلسلے میں ذاتی پیغام بھیجا ہے۔
 

شعیب

محفلین
؛

زکریا بھائی :

میں کمال کا آدمی تبھی ہوں جب آپ یہ انیمیٹڈ تصویریں استعال کریں ۔ خالی پیلی میں مجھے کمال کا بنا دیا ۔ آپ کا پیغام پڑھ لیا اور امید کرتا ہوں جلدی سے اِس تصویریں میں ایڈیٹ کرکے پھر یہیں لگا دوں گا

شعیب



ِِِِِِِِ
 

زیک

مسافر
شعیب: اردو سیارہ والی اینیمیشن میں اردو سیارہ پر بینر کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں بس آپ کی طرف سے ایک معمولی سے رد و بدل کا انتظار ہے۔

محفل والی اینیمیشن بھی سیارہ پر کچھ دنوں میں آپ دیکھ سکتے ہیں۔

کیوں کیسا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شعیب کا کام بہت اچھا ہے۔ میں صرف یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ فلیش یا ہیوی گرافکس پیج ڈیزائن کے لیے زیادہ ٹھیک نہیں ہیں۔ پاکستان اور انڈیا میں زیادہ تر لوگ ڈائل اپ کنکشن کے ذریعے انٹرنیٹ سے منسلک ہوتے ہیں اور ہمیں پیج ڈیزائن میں اس چیز کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔

دوسری بات اردو ویب کے یونیفائیڈ ڈیزائن سے متلعق ہے۔ ہمارا ارادہ ہے کہ اردو ویب کے مختلف حصوں یعنی محفل فورم، اردو سیارہ، اردو وکی وغیرہ کو مناسب ڈیزائن کے ذریعے ایک دوسرے سے مربوط کردیا جائے۔ اس وقت یہ سب بالکل الگ الگ ویب پیج لگتے ہیں۔ یونیفائیڈ ڈیزائن میں ہیڈر اور فوٹر کافی اہم ہوتے ہیں۔ لہذا کسی گرافکس کو پیج پر استعمال کرنے سے پہلے اس چیز کا بھی خیال رکھنا پڑے گا۔
 

شعیب

محفلین
اردو سیارہ کیلئے نئی تصویر

زکریا نے کہا:
شعیب: اردو سیارہ والی اینیمیشن میں اردو سیارہ پر بینر کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں بس آپ کی طرف سے ایک معمولی سے رد و بدل کا انتظار ہے۔

زکریا بھائی آداب، امید ہے آپ بخیر ہونگے ۔

لیجئے اردو سیّارہ کیلئے ایک نئی انیمیٹ کی ہوئی ٹائٹل تصویر جسے میں نے گِف فارمیٹ میں 190 فریمس پر بنایا ہے پیش خدمت ہے، امید کرتا ہوں ضرور پسند فرمائیں گے ۔
بقیہ پرانی انیمیٹ کی ہوئی تصویریں ڈیلیٹ کرنے جا رہا ہوں سوائے اِس نئی تصویر کے ۔

نبیل :
آپ کا شکریہ اور میں کوشش کروں گا کہ آپ کی ہدایات پر عمل پیرا رہوں ۔

نئی تصویر :

urduplanetfinal8hb.gif



منجانب :

شعیب، دبئی سے ایک ہندوستانی



ِ
 
Top