اردو پریس 2.7 کی تیاری پر کام

باسم

محفلین
میں نے اردو اور آفیشل پوٹ فائلیں کمپیئر کی ہیں
دونوں میں فرق بس اتنا ہی ہے کہ نئی فائل میں ایک فائل کےتمام ترجموں کی آئی ڈی ایک ہی لائن میں ہے جبکہ اردو فائل میں الگ الگ لائنوں میں
اور اردو فائل میں fuzzy ترجموں کو نیچے الگ جمع کیا گیا ہے۔
لہذا اردو فائل پر ہی ترجمہ مکمل کیا جاسکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
موجودہ فائل آفیشل فائل سے ہی اپگریڈ‌ کی گئی تھی چناچہ کسی قسم کے فرق کا سوال ہی پیدا نہیں‌ ہوتا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے زیک کو نئی پو فائل انٹرانس پر اپلوڈ کرنے کے لیے کہا تھا لیکن اس فائل میں 42 ایرر ہیں۔ :(
میں کوشش کروں گا کہ اس میں زیادہ سے زیادہ ایررز کو ٹھیک کر سکوں۔
ایک مرتبہ پو فائل کی ایرر ٹھیک ہو جاتی ہیں تو اسے انٹرانس پر اپلوڈ کیا جا سکے گا۔
 

زیک

مسافر
پرانی ورژن کی پو فائل کدھر ہے جسے 2.7 سے دوست نے اپگریڈ کیا ہے؟ کیا اردوپریس پیکج والی ہے یا کوئ اور بہتر ہے؟ اگر اس کا پتہ چل جائے تو میں خود ایرر دیکھ لوں‌اور پھر اپگریڈ کر کے اینٹرانس پر ڈال دوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں اس وقت jquery کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان تیار کر رہا ہوں اور اس نے مجھے ناکوں چنے چبوا دیے ہیں۔ :(
میں کوشش کروں گا کہ یہ کام جلد از جلد مکمل ہو جائے۔
 
Top