اردو ٹیک وینس میں انگریزی بلاگ

نبیل

تکنیکی معاون
بدتمیز نے اردو ٹیک وینس میں انگریزی بلاگز کی فیڈ بھی شامل کر دی ہے۔ اگرچہ میں اردو ویب کے اردو سیارہ کو اردو بلاگز تک محدود رکھنے کا حامی ہوں لیکن مجھے انگریزی بلاگز کو دیکھ کر بھی اچھا لگا ہے۔ میرے خیال میں اس طرح بھی بلاگرز کا نیٹورک وسیع ہونے کا امکان ہے۔ انگریزی بلاگز اردو بلاگز کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔ اور میرے خیال میں ابھی تک اردو میں پاکستانیت ڈاٹ کام، چپاتی مسٹری، آواری نامہ جیسے بلاگز کے معیار کے بلاگ نہیں بنے ہیں۔ اعلی معیار کے انگریزی بلاگز کا مشاہدہ اردو بلاگز کے معیار کو بھی بہتر بنا سکتا ہے۔
 

زیک

مسافر
ویسے بھی بہت کم اردو بلاگر انگریزی بلاگ پڑھتے ہیں اور بہت کم انگریزی بلاگ پڑھنے والے اردو بلاگز کی طرف آتے ہیں۔ شاید وینس پر شامل ہونے سے صورتحال کچھ بہتر ہو جائے۔
 
میں نے بھی انہیں یہی کہا تھا کہ وینس پر انگریزی بلاگز شامل کرنا اچھا خیال ہے۔ ویسے تو اردو بلاگرز کم کم ہی انگریزی بلاگز پر جاتے ہیں۔ شاید ایسے انگریزی بلاگز کی تحاریر نظر آئیں تو اردو بلاگرز ادھر کا رخ کریں۔
 
Top