اردو ویکیپیڈیا پر ایک لاکھ مضامین مکمل

bilal260

محفلین
اردو ویکیپیڈیا نے ابھی کچھ ہی دیر قبل ایک لاکھ مضامین کا سنگ میل عبور کیا ہے۔ :) :)
آپ کو کیسے پتہ چلا کہ یہ واقعہ وقوع پزیر ہو چکا ہے۔کس طرح کسی لنک میں بتائیں یا پھر یہ کائونٹنگ کدھر لکھی ہوئی نظر آتی ہے۔
کیا کوئی بھی اردو میں لکھنے کے لئے ان سے رابطہ کر سکتا ہے؟
کیا یہ لکھنے کے پیسے بھی دیتے ہیں؟
کچھ اس بارے میں بتائیے تا کہ پیسے لے کر یا پھر مفت میں دونوں صورتوں میں اردو کی ترقی کے لئے دنیا کے اس سب سے بڑے نیٹ ورک کا حصہ بنا جا سکے جو کہ انسائیکلو پیڈیا ہے۔
 

bilal260

محفلین
اس موقع پر تمام محبانِ اردو کو مبارکباد پیش ہے
ہماری نیک تمنائیں ہیں اردو کو جلد انٹرنیٹ پر وہ مقام و مرتبہ ملے جس کی وہ مستحق ہے
لیکن اس کے لئے اردو وکی پیڈیا پر کام کیسے کریں وغیرہ کے لنک و سوال وجواب کدھر سے مل سکتے ہیں تا کہ بہت سے نہ جاننے والے بھی اردو کی ترویج و ترقی میں حصہ لے سکے۔
 
لیکن اس کے لئے اردو وکی پیڈیا پر کام کیسے کریں وغیرہ کے لنک و سوال وجواب کدھر سے مل سکتے ہیں تا کہ بہت سے نہ جاننے والے بھی اردو کی ترویج و ترقی میں حصہ لے سکے۔
اردو ویکیپیڈیا پر کام کرنا انتہائی سہل ہے۔ آپ بس اس ربط پر چلے جائیں، رہنمائی مل جائے گی۔ نیز ایک کھاتہ بھی بنا لیجیے، اس کے بعد بآسانی کام شروع کیا جا سکتا ہے۔ اردو ویکیپیڈیا کا ایک فعال فیس بک گروپ بھی ہے جس میں اردو ویکیپیڈینز کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، اگر آپ اس میں شامل ہو جاتے ہیں تو کسی مشکل کی صورت میں بر وقت رہنمائی بھی دستیاب ہوتے رہے گی۔
 
Top