نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم دوستان محفل۔ محفل کا ماحول کچھ سیاسی گفتگو سے گرم ہو گیا ہے۔ اس کو معتدل کرنے کے لیے میں ایک ٹھنڈی ٹھنڈی یوزر سکرپٹ پیش کر رہا ہوں۔ کچھ روز قبل میں نے اس پوسٹ میں گوگل پر اردو ویب پیڈ استعمال کرنے کے لیے یوزر سکرپٹ پیش کی تھی۔ جیسبادی کی تجویز تھی کہ ایک ایسی generic سکرپٹ بنائی جائے جو کسی بھی ویب پیج کے تمام ایڈٹ ایریاز کے ساتھ نتھی ہو جائے۔ میں نے اس آئیڈیا پر کام کیا ہے اور مجھے اس میں جزوی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ یہ سکرپٹ کچھ ویب پیجز پر کامیابی کے ساتھ استعمال ہو جاتی ہے جبکہ کچھ پر یہ اتنا صحیح نہیں چلتی۔ مسئلہ یہ ہے کہ مختلف ویب پیجز پر ٹیکسٹ ایریاز کے مختلف طرح کے ایٹریبیوٹ ہوتے ہیں۔ کچھ پر Name ایٹریبیوٹ ہوتا ہے اور کچھ پر آئی ڈی ایٹریبیوٹ۔ یہاں پیش کی گئی یوزر سکرپٹ ایڈٹ ایریاز کا Name ایٹریبیوٹ استعمال کرتی ہے۔ اب گوگل گروپ پر یہ مسئلہ ہے کہ اس پر موجود تمام ٹیکسٹ ایریاز کا نیم ایٹربییوٹ ایک ہی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ یہ یوزر سکرپٹ صرف پہلے ٹیکسٹ ایریا پر اثر انداز ہوتی ہے جبکہ باقی ویسے کے ویسے ہی رہتے ہیں۔ یہ صورتحال ذیل کی تصویر میں ظاہر کی گئی ہے:
دوسرے جن ویب صفحات پر میں نے اس یوزر سکرپٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے وہ بلاگر ڈاٹ کام پر تبصرہ پوسٹ کرنے کا صفحہ ہےاور اس کے علاوہ یاہو گروپ پر بھی یہ یوزر سکرپٹ ٹھیک چلتی ہے۔ ذیل کی تصویر میں بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ویب پیڈ انٹگریٹ ہوا نظر آ رہا ہے۔
میں نے ذاتی طور پر اس تجربے سے یہ نتجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ ایک جنرک سکرپٹ عمومی طور پر کارآمد چیز ہے لیکن اس کے ہر ویب پیج پر چلنے کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔ جیسا کہ اوپر دی گئی گوگل گروپس کی مثال سے واضح ہوتا ہے، کچھ صفحات کے لیے الگ سے یوزر سکرپٹ لکھنا ضروری ہوتا ہے۔
یہاں پوسٹ کی گئی سکرپٹ کی ڈیفالٹ سیٹنگ کے مطابق یہ ہر ویب پیج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے گی۔ آپ چاہیں تو فائرفاکس کے Tools->Manage User Scripts میں جا کر اس یوزر سکرپٹ کو مخصوص ویب صفحات تک محدود کر سکتے ہیں۔
آپ اس یوزر سکرپٹ کو استعمال کریں اور مجھے اپنے تاثرات سے آگاہ کریں۔
والسلام