اردو ویب نیوز لیٹر

نبیل

تکنیکی معاون
لوگوں کو اردو ویب پر نئی تبدیلیوں سے آگاہ رکھنے کے لیے میں نے اردو بلاگنگ پر اردو ویب نیوز لیٹر کے عنوان سے پوسٹ کا سلسلہ شروع کرنے کا سوچا ہے۔ اس سلسلے میں پہلی پوسٹ ملاحظہ فرمائیں۔
 
میں اس دن سوچ رہا تھا کہ لائبری ماہ کا انعقاد ہوا اس کے بعد ایک نیوز لیٹر تیار کرتا ہوں پر ہائے رے وقت کی قلت۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دیں برادرم!

بہت اچھا نیوز لیٹر ہے اور اردو جریدے کے اجراء کے بارے میں پڑھ کر بہت خوشی ہوئی (مگر یہ شروع کب ہوگا اس مراسلے کی تاریخ میں نے بعد میں دیکھی) :)
 

محمد وارث

لائبریرین
جی بعد میں دیکھ لی تھی!

اور پلیز یہ تانک جھانک کی عادت اچھی نہیں ہے چاہے (پرایا) گوگل ہو یا (اپنا) گریبان :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں تو اس تھریڈ میں ابن سعید کی پوسٹ دیکھ کر ہی سمجھ گیا تھا کہ اپنی محبوبہ دلنواز گوگل بوٹ کے تعاقب میں آئے ہوں گے۔ :grin:

فورم پر ایک نیوز لیٹر سسٹم موجود ہے، میں اسے جلد ہی فعال کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
ایک ویب جریدہ کا اجراء کرنا ہماری دیرینہ خواہش رہی ہے۔ لیکن جب ہمارا منصوبہ تھا اس وقت اس میں تکنیکی رکاٹیں موجود تھیں اور اب جبکہ یہ تکنیکی طور پر آسان ہو گیا ہے تو منصوبہ نہیں رہا ہے۔ :)
دراصل اب میرا منصوبہ قدرے مختلف طرح کا ہے۔ میرا آئیڈیا ایک پی ڈی ایف میگزین جاری کرنے کا ہے جو کہ اردو ویب پر دستیاب ہوگا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ وہی مواد ویب پر بھی موجود ہو۔ یہ جریدہ ٹیکنالوجی کے مضامین اور خاص طور پر اردو کمپیوٹنگ کے موضوعات کا احاطہ کرے گا۔ بہرحال اس قسم کے پراجیکٹ کے لیے بھی کافی یکسوئی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ میں پہلے کچھ پراجیکٹس سے فارغ ہو لوں اس کے بعد اس جانب بھی توجہ دوں گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوں گا۔

تو بس پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور ہاں وارث بھائی آپ الٹ لکھے گئے، گوگل اپنا اور گریبان پرایا لکھنا چاہیے تھا۔
 

فاتح

لائبریرین
اور ہاں وارث بھائی آپ الٹ لکھے گئے، گوگل اپنا اور گریبان پرایا لکھنا چاہیے تھا۔

جہاں‌تک میں سمجھا ہوں وارث صاحب نے "اپنے" گریبان میں جھانکنا کے محاورے کی رعایت سے "پرایا" گوگل کی اصطلاح استعمال کی ہے اور صنعت تضاد کا استعمال کر کےخوبصورت انشا لکھی ہے۔جس میں معاشرے پر طنز کی جھلک بھی نمایاں‌ہے۔
 
Top