اردو ویب محفل فورم کے لیے انکم سپورٹ تجویز

اردو ویب محفل فورم کے لیے انکم سپورٹ تجویز
آپ کے اس اردو ویب ڈونیشن اعلان سے تقریبادو گھنٹے پہلے مجھے ایک تجویز سوجھی تھی لیکن لوڈشیڈنگ کی وجہ سے فورا دے نہیں سکا ابھی لوڈشیڈنگ والا مسئلہ حل ہوا تو آپ اعلان نظر آ گیا۔
اگر آپ نے جیو نیوز ٹی وی کی ویب سائٹ ملاحظہ کی ہو وہ تو یقینا کی ہوگی ۔اس پر جیو والا نے گوگل سرچ کا لنک بنایا ہوا ۔میں نے گوگل ایڈسینس کا جب مطالعہ کیا تو انہوں نے اپنے پروگرامز میں سرچ آپشن کے ذریعے انکم آرننگ کی سہولت بھی مہیا کی ہوئی ہے۔ اگر آپ محفل فورم کی سرچ کے ساتھ گوگل آرننگ سرچ بھی مہیا کر دیں تو اس سے محفل صارفین کے ساتھ اردو ویب محفل کو بھی انکم کے لحاظ سے فائدہ ملے گا۔ میں نے تجویز نیک نیتی سے دی ۔ اور اس خواہش کے ساتھ کہ ہماری اردو ویب اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکے۔ انشاء اللہ
منجانب
محمد عمران لطیف القادری
 

مغزل

محفلین
شکریہ ، اچھی تجویز ہے مگر جناب یہ ’’ آرگ ‘‘ ہے ۔۔ آرگنائزیشن سائٹ پر ’’ چیک ‘‘ بہت کڑا ہوتا ہے ، آپ کے علم میں نہ ہوگامگر یہ سائٹ باقائدہ چیک کی جاتی ہے ۔ اور میرے خیال میں یہی وجہ ہے کہ یہ ممکن نہ ہوگا ، مزید تو منتطمین ہی بتا سکیں گے۔ والسلام
 
Top