اردو ویب لائسینس

الف عین

لائبریرین
پروجیکٹ گٹن برگ اپنی ہر کتاب میں تفصیلی لائسینس بھی شامل کرتا ہے۔ کیوں نہ ہم بھی یہی کریں۔ نوُ کا ہی کرئیٹیو پبلک لائسینس یا فری ڈاک لائسینس اس سلسلے میں درست رہے گا۔جیس، آپ کس لائسینس کی تجویز دیں گے؟ کیا کوئی رکن یہاں اس منتخبہ (فری ڈاک یا کرئیٹیو) لائسینس کا ترجمہ کر سکے گا، یہ بھی ضروری کام ہی سمجھنا چاہئے۔ شاکر آپ ترجمے کے کام کی تلاش میں ہیں، بسم اللہ کریں۔ نیٹ پر نو۔آرگ میں ماخذ تلاش کر سکتے ہیں وہاں مل جائے گا ۔
فری ڈاک لائسینس یہاں ہے:
http://www.gnu.org/copyleft/fdl.html
 
خوب

خوب تجویز ہے اور اچھی طرف توجہ دلائی گئی ہے ویسے لائسنس کے ترجمے کو کچھ قانونی لوگوں کی نظر سے بھی گزارنا ہوگا۔ ہماری محفل میں کم از کم ایک وکیل صاحب (ش‌ص) تو موجود ہی ہیں ان کو بھی آگے آنا چاہیے۔
 

زیک

مسافر
اعجاز صاحب: تجویز اچھی ہے۔ میرا خیال ہے ہمیں ایک سے زیادہ لائسنس رکھنے پڑیں گے۔ ایک تو کاپی‌رائٹ کے بغیر والی کتب کا اور دوسرا ان کتب کا جن کا کاپی‌رائٹ ہے مگر ان کے مصنف یا ناشر ہمیں انہیں آن‌لائن رکھنے کی اجازت دیتے ہیں۔ پہلا لائسنس gnu کی طرز کا ہو۔ دوسرے کا میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔ ہمارے وکیل صاحب (شعیب صفدر) کدھر ہیں؟
 
یہ بہت اچھی تجویز ہے مجھے اگر انگریزی میں ہی کوئی لائسنس کا ٹیکسٹ دے دے تو میں پاکستان جاکر اپنے کزن سے اس پر تفصیلی روشنی ڈال سکتا ہوں اور بہتر طریقہ سے اس پر کام ہو سکتا ہے۔ اس سلسلہ میں آپ لوگ رہنمائی کریں تو میں اس پر کام شروع کردوں گا۔
 

دوست

محفلین
میں‌اس کا کچھ کرتا ہوں۔ اتنی ساری انگریزی دیکھ کر ویسے مجھے اختلاج قلب ہونا شروع ہوگیاہے۔ میری انگریزی تو 10 12 جملوں‌کے بعد ختم ہوجاتی ہے۔ کہاں‌یہ ڈھیر ساری تاہم کچھ تو بنے گا۔۔۔۔ مقبرہ ہی بنے گا۔ :roll:
 

دوست

محفلین
بھائی جی میں‌اس کا ٹوٹا پھوٹاسا ترجمہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں‌۔ اس کے قانونی اور ترجمے کے نقص یہاں‌ بات چیت کے ذریعے دور کر لیے جائیں‌گے۔
کیونکہ کوئی قانون دان میرا اتنا واقف نہیں‌اور میرا اپنا ایل ایل بی کرنے کا ابھی اگلے دو تین سال تک کوئی ارادہ نہیں۔
بعد میں شاید بن جائے؛ :)
 
Top