اردو وکیپیڈیا 10 ہزار مضامین کی جانب گامزن

ابوشامل

محفلین
اردو بولنے اور سمجھنے طبقے کی تمام تر عدم توجہی کے باوجود چند دیوانوں نے جس کام کا بیڑا اٹھایا تھا وہ اب ایک اہم سنگ میل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ رستے کی تمام تر مشکلات اور صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد ایک خواب سچ ہونے جا رہا ہے اور اردو وکیپیڈیا 10 ہزار مضامین کی جانب گامزن ہے۔
مجھے یاد ہے کہ گزشتہ سال میں نے 5 ہزار مضامین کی تکمیل کی خوشخبری سنائی تھی اس امید کے ساتھ کہ اتنی بڑی تعداد میں مضامین کا سن کر ضرور کئی لوگوں میں اشتیاق پیدا ہوگا اور وہ مطالعے سے ایک قدم آگے بڑھ کر وکیپیڈیا پر معلومات میں اضافے میں حصہ لیں گے لیکن انتہائی افسوس کہ اس کے بعد وکیپیڈیا پر کارکنان میں مزید کمی ہوتی گئی کیونکہ چند لوگ اسے ہمیشہ نہیں چلا سکتے اور یوں چند مزید کارکن مصروفیاتِ زندگی اور گردشِ زمانہ کی نذر ہو گئے اور ہم اس رفتار کو برقرار رکھنے میں ناکام رہے جو 5 ہزار مضامین کی تکمیل کے لیے حاصل کی گئی تھی۔
اب وکیپیڈیا پر مضامین کی تعداد 8 ہزار سے زائد ہے اور اس مرتبہ ایک ہدف بنایا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں اردو وکیپیڈیا پر مضامین کی تعداد 10 ہزار تک پہنچائیں گے۔ یہ اتنا مشکل ہدف نہیں اگر صرف 15 کارکنان بھی ہوں تو صرف 5 مضامین روزانہ سے یہ ہدف با آسانی ایک ماہ میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اسی لیے وکیپیڈیا کو زیادہ سے زیادہ کارکنان کی ضرورت ہے جو اس اہم ہدف کے حصول میں مدد کر سکیں۔ محفل پر ایسی کئی شخصیات موجود ہیں جو اپنے مخصوص موضوعات پر کم از کم ایک یا دو پیرا کا مضمون ضرور لکھ سکتی ہیں، کم از کم میں ان سے ضرور گزارش کروں گا کہ وہ خود اردو وکیپیڈیا پر تشریف لائیں اور وہاں کے اچھے یا برے مضامین کے بارے میں اپنی رائے دیں اور باقاعدہ اپنا حصہ بھی ڈالیں چاہے وہ پرانے مضامین میں معلومات کی درستگی کے ذریعے ہو یا نئے مضامین کی شمولیت کی صورت میں۔
اس سلسلے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے اردو وکیپیڈيا کے دیوان عام میں اپنی رائے دی جا سکتی ہے۔
اس سلسلے میں آپ اپنی تجاویز و آراء سے آگاہ کر سکتے ہیں لیکن مجھے گوناں خوشی ہوگی کہ وکیپیڈیا کے سلسلے میں اگر بات چیت وکیپیڈیا کے دیوان عام یا دیگر صفحات پر ہو۔
آپ کی منتظر
وکیپیڈیا انتظامیہ
 

arifkarim

معطل
بہت خوب ابو شامل، باقی لاطینی زبانوں میں تو علوم کا خزانہ وکی پیڈیا پر پڑا ہے۔ خیر سے اردو میں بھی کافی ترقی ہو گئی ہے۔ آپ اکثر اردو وکی پیڈیا سے متعلق پوسٹس لکھتے ہیں۔ کیا آپ اردو وکی پیڈیا کے انچارج ہیں؟
 

عزیزامین

محفلین
میں نے بھی اکاونٹ بنایاتھا جو اب غائب ھے میں نے خاور صاحب سے رابطہ بھی کیا تھا لیکن وہ بھی میرا مسئلہ نہ حل کر سکے ا ب آپ سے امید ھے شکریہ خدا حافظ
 

عزیزامین

محفلین
ایک اور بات یاد آگی وہاں یعنی وکی پیڈیا پر پرندوں خاس طور پر پاکستان کے پرندوں سے بہت نا انصافی ھو رھی ھے اگر کوی یوزر تعاون کرے تو شکریہ بہت خوشی ھو گی
 

ابوشامل

محفلین
بہت خوب ابو شامل، باقی لاطینی زبانوں میں تو علوم کا خزانہ وکی پیڈیا پر پڑا ہے۔ خیر سے اردو میں بھی کافی ترقی ہو گئی ہے۔ آپ اکثر اردو وکی پیڈیا سے متعلق پوسٹس لکھتے ہیں۔ کیا آپ اردو وکی پیڈیا کے انچارج ہیں؟

جی عارف! میں عرصہ تقریباً دو سال سے fkehar کے نام سے وہاں منتظم ہوں۔
 

ابوشامل

محفلین
میں نے بھی اکاونٹ بنایاتھا جو اب غائب ھے میں نے خاور صاحب سے رابطہ بھی کیا تھا لیکن وہ بھی میرا مسئلہ نہ حل کر سکے ا ب آپ سے امید ھے شکریہ خدا حافظ

ایک اور بات یاد آگی وہاں یعنی وکی پیڈیا پر پرندوں خاس طور پر پاکستان کے پرندوں سے بہت نا انصافی ھو رھی ھے اگر کوی یوزر تعاون کرے تو شکریہ بہت خوشی ھو گی
عزیز! چھری تلے دم تو لینے دیا کریں :)
آپ کا اکاؤنٹ غائب نہیں ہوا ہوگا بلکہ آپ پاسورڈ یا آئی ڈی بھول گئے ہوں گے۔ دوسری بات یہ کہ آپ جس بھی موضوع پر مضامین چاہتے ہیں اس کے لیے عملی طور پر خود قدم اٹھانا ہوگا، آپ کی دلچسپی کے مضامین صرف وہی لکھ سکتا ہے جس کو اتنی ہی دلچسپی ہو۔ میرے خیال میں تو آپ کو پرندوں پر خود مضامین لکھنے چاہئیں۔ شروع کریں، ہو سکتا ہے کوئی آپ کے مزاج کا آ جائے
 

عزیزامین

محفلین
پاس ورڈ آیڈی یاد ھے ۔ لیکن ایک اکیلی جان اتنا بوجھ کیسے اٹھا سکتی ھے میرے خیال میں ٹیم ھونی چا ہیے؟
 

ابوشامل

محفلین
خیال تو آپ کا اچھا ہے لیکن ابھی تک عملی شکل میں نہیں ڈھل سکا۔ اگر آپ اپنی ٹیم بنا سکتے ہیں تو ست بسم اللہ
 
Top