اردو نامہ فورم ایک نئے روپ میں

شازل

محفلین
محفل کے تعاون سے عرصہ ہوا ایک فورم کا آغاز کیا گیا تھا
جو فری ہوسٹ پر ہونے کے باوجود اپنا آپ قائم رکھنے میں کامیاب رہا
اب اس فورم کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے پیڈ ہوسٹنگ پر منتقل کیا گیا ہے
اس کے ڈیٹا کو ورژن تین میں منتقل کیا گیا اور پی ایچ پی بی بی کی نئی تھیم بھی لگادی گئی
ہماری یہ کوشش کس حد تک کامیاب رہی ،ہم آپ سے دست تعاون مانگتے ہوئے فورم پر تشریف لانے کی دعوت دیتے ہیں
آئیے اور ہمارا مان بڑھائیے
http://urdunama.org/forum/
 
فورم کی ظاہری شکل بہت خوبصورت ہے، اور خط بھی بہت اچھا استعمال کیا گیا ہے، میں فورم کا ممبر بھی ہوں، امید ہے بقیہ حضرات بھی فورم کو وقت دیں گے، ہمیں یہ نہیں دیکھنا کہ یہ فورم کس کا ہے، بلکہ یہ دیکھنا ہے کہ یہ اردو کی ترقی کے لیے کیا اور کتنا کام کرتا ہے
اس لیے اس کی تشہیر میں بھی کوئی حرج نہیں۔
 
حوصلہ افزائی کے لیے بہت شکریہ
 
السلام علیکم
میں نے اسکی رکنیت حاصل کی اردو فورمس ماشااللہ بہت سے ہیں۔ پر اس فورم پر مجھ کو جس اپنائیت کا احساس ہوا کسی اور پر نہیں ہوا۔ اللہ تعالٰی اسکو مزید بلندی عطاء فرمائے۔ اور اہل اردو کے لئیے کارآمد تر بنادے۔ اسکے معیار کو پستی سے بچائے بلکہ بلند سے بلند کرتا جائے۔ اس فورم کی ایک خوبی جس کا اظہار نہ کرنا صحیح نہ ہوگا۔ وہ یہ ہے کہ یہ اپنے محسنین کو چاہے وہ کسی درجہ کے ہو نہیں بھولتا ۔
 
Top