اردو میں پہلا فلم سب ٹائٹل

آپ نے فلموں کے ساتھ مختلف زبانوں میں ان کے سب ٹائٹل تو چلتے دیکھے ہی ہوں گے۔۔۔
screen.png

(سب۔ٹائٹل کے بارے میں پڑھیں)

ہر منظر کے مکالمے لکھے آنے سے مختلف زبانوں والے لوگ اپنی اپنی زبان میں فلم کے مکالمے پڑھ سکتے ہیں۔ تاہم اردو زبان اب تک ایسے سب ٹائٹلز سے محروم رہی تھی۔ بہرحال، دو رات پہلے اچانک ہی میرا اس حوالے سے کام کرنے کا پروگرام بن گیا اور یوں آج میں ایک انگریزی فلم کا اردو سب ٹائٹل جاری کررہا ہوں۔ اب تک کی معلومات کے مطابق یہ کسی بھی فلم کا اردو زبان میں پہلا سب ٹائٹل ہے۔

فلم: Mr. Bean's Holiday

MPW-27230

et_bean_800_070824.JPG

Mr-Beans-Holiday-Rowan-Atkinson-1072.jpg

اردو سب ٹائٹل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں
 
میں نے پہلے "بیٹ مین دی ڈارک نائٹ" کے سب ٹائٹل پر کام شروع کیا تھا لیکن پھر چونکہ وہ فلم طویل تھی اور تجربہ پہلا تھا اس لیے میں نے نسبتا چھوٹی اور کم مکالمے والی فلم کا انتخاب کیا۔ میں عارف کریم کا بہت شکریہ ادا کروں گا کہ اس نے مجھ سے بہت تعاون کیا، رہنمائی کی اور سوفٹ وئیر وغیرہ کے حوالے سے مدد کی۔ عارف نے حوصلہ نہ دیا ہوتا تو شاید میں نے اتنی جلدی یہ کام نہیں کرنا تھا۔ :)
 
میڈیا پلئیر کلاسک اور ونڈوز میڈیا پلئیر پر یہ سب ٹائٹل جمیل نوری نستعلیق فونٹ میں نظر آئیں گے۔ ان دونوں پلئیرز میں اسنیپ شاٹ لینے کا آپشن نہیں ورنہ ضرور دکھاتا۔
 
ماوراء

محفلین
زبردست عمار۔ دو رات پہلے کام کرنے کا صرف پروگرام بنا۔۔ اور آج کام ہو بھی گیا۔ بہت خوب۔ مجھے معلوم ہے۔۔تم میں سب کچھ کرنے کا جنون ہے۔ اور اسی لیے اتنی جلدی مکمل کر دیا۔ ورنہ اتنی دیر میں تو میں صرف سوچتی ہی ہوں۔ :d
میں نے ابھی تک ڈاؤنلوڈ تو نہیں کیا۔۔ انشاءاللہ فارغ وقت میں دیکھتی ہوں۔
 
شکریہ ماوراء۔۔۔ ایسی تعریفیں کرتی رہا کرو :) فرصت میں دیکھ کر تبصرہ ضرور کرنا۔
 
تیشہ

محفلین
:laugh: میں یہ کہنے آئی ہوں کہ مسٹر بین ہالیڈے موؤی دیکھی تم لوگوں نے ۔؟ بڑے مزے کی ہے ضرور دیکھنا ،۔۔ اس بچارے کو جو اپنا دھماکہ ڈھونڈ رہا ہے مسٹر بین نے اس بندے کو ہی اڑاُ دیا اسی کے دھماکے کے ساتھ ۔
 
تیشہ

محفلین
بہت اچھا رزلٹ آرہا ہے:
6.jpg

7.jpg

.srt فائیل یہاں‌سے اتاری جا سکتی ہے:
http://www.fileden.com/files/2008/5/23/1926615/Subtitle.rar

میری طرح تصویریں بنانے اور موؤی بنانے کا اتنا شوقین ہوتا ہے کہ ایک بچارے مسافر کو ٹرین سے چڑھتے ہوئے رُوک لیتا ہے کہ میری موؤی بنادو ۔ اور موؤی بناوا کر اسے نیچے ہی چھوڑ دیتا ہے اور خود ٹرین میں چڑھکر دروازہ بند کرلیتا ہے :laugh: اور اس بندے کا بچارہ بچہ ٹرین کے اندر ہی چلا جاتا ہے مسٹر بین کے ساتھ ، اور اسکا باپ بچارہ چلتی ٹرین کے پیچھے پیچھے بھاگتا ہی رہ جاتا ہے :laugh:
 
ہاہاہا۔۔۔ باجو! واقعی۔۔۔ بہت دل چسپ ہے۔ میں نے اسی ویک اینڈ پر دیکھی۔۔۔ جتنی بار بھی دیکھو، لطف آتا ہے۔ ویسے آپ کی فوٹو سازی کی وجہ سے کسی کی ٹرین تو نہیں چھوٹی نا کبھی؟ ;)
 
تعبیر

محفلین
زبردست عمار اور عارف کریم

میں نے ابھی دیکھی نہیں ہے ویسے بس پڑھ کر ہی داد دے رہی ہوں

شاباش
 
arifkarim

معطل
زبردست عمار۔ دو رات پہلے کام کرنے کا صرف پروگرام بنا۔۔ اور آج کام ہو بھی گیا۔ بہت خوب۔ مجھے معلوم ہے۔۔تم میں سب کچھ کرنے کا جنون ہے۔ اور اسی لیے اتنی جلدی مکمل کر دیا۔ ورنہ اتنی دیر میں تو میں صرف سوچتی ہی ہوں۔ :d
میں نے ابھی تک ڈاؤنلوڈ تو نہیں کیا۔۔ انشاءاللہ فارغ وقت میں دیکھتی ہوں۔

یہ ناروے کے لوگوں کو فلموں کا اتنا شوق کیوں ہے۔؟ اس پر بھی تبصرہ کیجئے گا۔
 
تیشہ

محفلین
ہاہاہا۔۔۔ باجو! واقعی۔۔۔ بہت دل چسپ ہے۔ میں نے اسی ویک اینڈ پر دیکھی۔۔۔ جتنی بار بھی دیکھو، لطف آتا ہے۔ ویسے آپ کی فوٹو سازی کی وجہ سے کسی کی ٹرین تو نہیں چھوٹی نا کبھی؟ ;)

ہاں بہت مزے کی ہے ، ہمارے بھی چینیل پے ہر دوسرے دن لگی ہوتی ہے ،۔۔ ہم بھی ہر بار دیکھکر خوب ہنستے ہیں ۔،
میری فوٹوسازی کیوجہ سے کبھی کسی کی ٹرین ، نہیں چھوٹی :laugh: ، کیونکہ میرے پاس ریئموٹ کیمرہ ہے اور فوٹو وڈیو tripod بھی ہے ۔۔ مجھے اب کسی کی ضرورت ہی نہیں پڑتی ، ہم نے بنانی ہو تو ٹائمر سیٹ کرکے آ بیٹھتے ہیں ، بٹن پریس کیا اور تصویر بن گئی :hatoff: ،
اسلئے کسی کی ٹرین ، ہو یا بس میری فوٹوگرافری کیوجہ سے مس نہیں ہوپاتی ۔
 
ابو کاشان

محفلین
Pogo پر مسٹر بین اکثر لگا رہتا ہے۔ اور یہ ہی کیا اس سیریز کی ساری ہی فلمیں دھماکہ خیز ہیں۔
یہ سبسٹیین نے کل کتنی فلموں میں کام کیا ہے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
میں نے یہ فلم پہلے ہی دیکھ لی ہوئی ہے۔ ورنہ میں اردو سب ٹایئٹلز کے ساتھ دیکھتا۔ ویسے میں انگلش سب ٹایئٹلز ڈاونلوڈ کرتا ہوں ہر مووی کے لئیے۔ کیونکہ اردو میں تو میسر نہیں ہوتے۔ ویسے میں حیران ہوں۔ عربی لوگ کسی میدان میں پیچھے نہیں۔ عربی وکی پیڈیا بھی کافی منظم ہے اور ہر فلم کے لئیے عربی سب ٹایئٹلز بھی موجود ہوتے ہیں۔
 
عربی اور ایرانی دونوں بہت آگے ہیں!
 
Top