اردو میں لیپ ٹاپ کے لیے متبادل نام کیا ہو گا؟

دوست

محفلین
اور اس ترجمے کو کیا کرنا ہے؟ فریم کروا کر دیوار پر ہی ٹانگا جا سکتا ہے خیر و برکت کے لیے۔
 

دوست

محفلین
سیدھی سی بات کرنا اپنی عادت ہے جی۔ کسی کو برا لگے، کسی کے کانوں سے دھواں نکلے یا کسی کو اردو کی محبت کے خلاف بات لگے۔ میں مترجم ہوں اور میں وہ ترجمہ کرتا ہوں جو عوام کو سمجھ آ جائے۔ یہ اصطلاحات کے ترجمے آج سے پانچ برس قبل کر کے ہم چھوڑ چکے ہیں۔ سوائے چند ایک عام فہم اصطلاحات کے عوام کبھی نہیں مانی اور کمپیوٹر کو کمپیوٹر ہی کہتی ہے، لیپ ٹاپ کو لیپ ٹاپ ہی اور اب لیپی کہتی ہے، سیل فون کو سیل فون ہی کہتی ہے۔ آپ جتنا مرضی زور لگا لیں۔ اسی بات پر وکی پیڈیا سے اختلاف ہے وہ بھی اصطلاحات کا قبرستان تخلیق کرتے ہیں جسے ان کے علاوہ کوئی نہیں سمجھتا۔
 

یاز

محفلین
آخری تدوین:
اردو وسیع اور کھلے دل کی زبان ہے لہذا دوسری زبانوں کو اپنے سینے میں سمولیتی ہے ۔ اسکا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ یہ خود سے تہی دامن ہے
 

محب اردو

محفلین
’لیپ ٹاپ‘ کا ترجمہ کہیں ’ آغوشیہ ‘ پڑھا تھا ، اچھا لگا ۔
’ موبائل ‘ کو عربی لوگ ’ جوال ‘ کہتے ہیں ، اردو والے عربی انگریزی دونوں کو ملا کر تیسرا لفظ ’ جوائل ‘ بنا سکتے ہیں ۔
 
Top