اردو محفل

جاسمن

لائبریرین
اس میں تو کوئی شک نہیں کہ کافی عرصے سے محفل کا مذہبی اور سیاسی درجہ حرارت خاصا گرم ہے۔ لیکن میری ناچیز رائے میں محفل سے علیحدگی اختیار کرلینا اس مسئلے کا حل نہیں ہے۔ ان دونوں زمروں کو (جو اکثر و بیشتر اختلافات اور رنجشوں کا باعث بنتے ہیں) سرے سے ختم کردینا بھی مناسب نہیں لگتا کہ ان کی باگیں اگر غیر جانب دار اور پازیٹو سوچ رکھنے والے لوگوں کے ہاتھوں میں ہوں تو ان سے زیادہ آئیڈیل اور علمی موضوعات اور کوئی نہیں۔
ضرورت اپنے لہجوں اور رویوں میں تبدیلی لانے کی ہے۔ ہم میں سے اکثر لوگ بات تو بہت اچھی کرتے ہیں مگر لہجے میں اس قدر تلخی اور کاٹ ہوتی ہے کہ فضا مکدر ہونے میں لمحے درکار ہوتے ہیں۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ منفی ریٹنگز اور ذاتیات پر حملوں کا ایک لامتناہی طوفان شروع ہوجاتا ہے جو لڑی کے مقفل ہونے کے بعد ہی تھمتا ہے۔ پھر اسی پر بس نہیں۔ جس مد مقابل کو مجبورا خاموشی اختیار کرنی پڑتی ہے وہ کسی دوسرے دھاگے میں اپنے دل کا غبار نکالنے چلا آتا ہے۔ اس طرح یہ ہلکی پھلکی ناراضگیاں کھلی دشمنی میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔
ہمارا عمومی مزاج جو دیکھنے میں آیا ہے وہ کچھ اس طرح کا ہے کہ خلاف مزاج بات سن کر اکثر پڑھے لکھے، معتدل اور با شعور احباب بھی اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پاتے اور اپنا تاثر خراب کر بیٹھتے ہیں۔ متنازعہ مسائل پر بھی اگر کھلے دل کے ساتھ اچھے ماحول میں بات ہوتی رہے تو کوئی وجہ نہیں کہ لڑی چند دنوں میں ہی اپنے انجام کو پہنچ جائے۔ بس تقاضا صرف اور صرف برداشت اور باہمی احترام کا ہے۔
ایک طریقہ یہ بھی قابل غور ہے کہ ایسی اختلافی لڑیوں کا رخ ہی نہ کیا جائے جہاں ہمیں پہلے ہی اپنے ہتھے سے اکھڑ جانے کا اندیشہ ہو۔ اردو محفل کے قیام کا اولین مقصد اردو کی ترقی اور اس کی ترویج تھا۔ یہ اسی صورت ممکن ہے جب اسے اپنی ترجیحات میں شامل کرلیا جائے۔ اس طرح اختلافی ٹاپکس خود بہ خود پس پشت چلے جایا کریں گے۔
عزیزم قیصرانی بھائی کی خفگی بجا ہے۔ مگر ان سے قوی امید ہے کہ وہ جلد ہی اپنی ناراضگی ختم کرکے محفل کو پھر سے رونق بخشنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔

پھر سے متفق!
 

جاسمن

لائبریرین
بہت عزیز قیصرانی : السلام علیکم آج صبح ہی صبح یہ دھاگہ دیکھا دل پر ایک زور دار گھونسہ لگا۔ اللہ خیر کرے ۔ میں اردو محفل کا انتہائی جونئیر اور غیر فعال قسم کا رکن ہوں کیونکہ میں نے اردو محفل میں مئی 2012 میں شمولیت اختیار کی ۔ اور بہت کچھ سیکھا ۔ بہت پیار و شفقت سمیٹی ۔آپ کا شکریہ کہ آپ نے اپنے دل کا غبار نکال دیا ورنہ اس محفل سے کئی شفیق و محترم ہستیاں کنارہ کش ہو گئیں ایسا نہیں ہونا چاہئیے ۔ کاش وہ اس مراسلے کو پڑھ کر واپس آجائیں ۔ آپ نے گلہ کیا کہ ماحول میں سیاسی اور مذہبی تعصب اور نفرتیں پھیل رہی ہیں تو عزیزم ! ایسے ہی موقعہ پر ثابت قدمی دکھانی ہے کہ اس محفل سے یہ کشیدگی اور نفرتیں ختم کریں کراچی میں ایک مزدا میں یہ شعر پڑھا تھا
وہ مرد نہیں جو ڈر جائے حالات کے خونی منظر سے
جس دور میں جینا مشکل ہو اس دور میں جینا لازم ہے
بھائی اندھیرے ہی میں چراغ جلایا جاتا ہے ورنہ سورج کے سامنے چراغ کیا جلانا ۔ آ پ کی موجودگی مجھ جیسے جاہل ، تنگ نظر اور تنگ ذہن کی اصلاح کے لئے ضروری ہے ۔ رب کریم نے ہر انسان میں کچھ خوبیاں اور بے شمار خامیاں رکھی ہیں ۔ مگر ان کا وجود بھی ضروری ہے ورنہ اربوں کی اس آبادی میں مجھ جیسے بے عقل ، گھٹیا ،جاہل ،بے فیضے انسان کی تخلیق کی کیا ضرورت تھی مگر یقیناً رب کریم نے مجھے بھی کسی مقصد کے لئے پیدا کیا ہے آپ دل برداشتہ نہ ہوں ۔ محفل میں آ یا کریں اور اپنا چراغ جلائیں تاکہ محفل سے ، معاشرے سے ، وطن عزیز سے منافرت ، تعصب ختم ہو سکے ۔ آخر میں یہی دعا ہے کہ رب کریم مجھے اور ہم سب کو روز محشر تعصب اور نفرت کرنے والے گروہ میں شامل نہ فرمانا۔(آمین)
پسندیدہ۔
 

سین خے

محفلین
بہت ادب سے گزارش کروں گا کہ آپ ضرور ڈائریکٹ اپروچ استعمال کریں، جتنے زوردار طریقے سے ممکن ہو اپنا نقطہ نظر بیان کریں، لیکن اگر خدانخواستہ کوئی فریقِ مخالف ادب اور لحاظ کا دامن چھوڑ بھی دے تو ہمیں یہ زیب نہیں دیتا کہ اس کو بنیاد بنا کر تہذیب و شائستگی کی قدروں کو فراموش کر دیں۔ اگر ہم بھی ایسا کر گزریں گے تو فرق کیسے قائم رکھ پائیں گے؟ اس کا یہ مطلب نہیں کہ بالکل خاموش ہو کر بیٹھ جایا جائے، غیر شائستہ رویے کی ضرور نشاندہی کرنی چاہیے۔ دوسرے فریق کو انتہائی حکمت سے، خیر خواہی کے جذبات کے ساتھ، توجہ بھی دلانی چاہیے۔ میرا یقین ہے کہ اگر ہم اعلی اخلاقیات کا مظاہرہ کریں گے تو کوئی بھی انسان پتھر نہیں ہوتا کہ اپنے رویے پر نظر ثانی نہ کرے۔

آپ کی ان سب باتوں پر شدید دکھ اور افسوس ہے، میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ بعض دفعہ جذبات کو بری طرح ٹھیس پہنچتی ہے اور اس کی رو میں خود کو بہنے سے بچانا آسان نہیں ہوتا لیکن ہمیں اپنے غصے کے جن کو قابو میں رکھنا ہے، ہر حال میں اعلی اخلاق کا مظاہرہ کرنا ہے، تہذیب و شائستگی کا دامن کسی طور نہیں چھوڑنا۔ یہی انسانیت کا شرف ہے، اور تہذیب و شائستگی تو ہائیڈروجن بم سے بھی بڑا اور طاقتور ہتھیار ہے۔

عرفان بھائی آپ کی گزارش سر آنکھوں پر۔ آپ کچھ دنوں سے کم نظر آرہے تھے اگر آپ چاہیں تو میں آپ کو ذاتی میں دو تین لڑیوں کا لنک بھیجتی ہوں۔ وہاں جو کچھ ہوا سو ہوا پر پیار محبت کی نصحیت کرنے والوں کی خاموشی زیادہ افسوسناک ہے۔ آپ دیکھیں گے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ میں کیوں اس طرح کا رویہ اختیار کرنے پر مجبور ہو رہی ہوں۔ جن کو میں بہت مخلص اور اچھے احباب میں شمار کرتی تھی وہ سب وہاں چپ بیٹھے رہے اور تماشا دیکھتے رہے۔ درجہ بندیاں بھی بہت کچھ سمجھانے کے لئے کافی ہیں۔ مجھے بد زبانی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ مجھے معلوم ہے کہ کون کیسا ہے۔ اصل افسوس تو ان لوگوں پر ہے جنھوں نے نادانستگی میں یا پھر سمجھ بوجھ سے جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے۔

پورا پورا دن گزر جاتا ہے لیکن روڈ مراسلوں پر کوئی نصحیت کرنے والا نہیں ہوتا ہے بلکہ الٹا پسندیدگی کی سند عنایت کی جاتی ہے۔ بااختیار فراد چپ کر کے دیکھتے رہتے ہیں۔ باقی آپ جانتے ہیں کچھ دنوں پہلے میرے ساتھ کیا ہوا ہے۔ یہ ناانصافی کیوں چل رہی ہے؟ اس سے تو یہ سمجھ آتا ہے کہ ہر کوئی اپنے نظریے اور کسی قسم کی مصلحت کی وجہ سے کچھ کےمعاملے میں چپ رہتا ہے۔ اس حساب سے جہاں دل چاہتا ہے کسی ایک کو روک ٹوک دیا جاتا ہے۔

معذرت کے ساتھ میں اس سے زیادہ جھکنے کے موڈ میں نہیں ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ مجھے سب نظر بھی آرہا ہے اور سمجھ بھی آرہا ہے۔ میں اب اور چپ نہیں رہ سکتی۔
 
آخری تدوین:
میرا خیال ہے کہ جس طرح صوفیوں کو حال آتے ہیں ، شرارتی لوگوں کو چُل آتی / آتے ہوں گے۔ :)
اوہو۔۔۔سب ہنس رہے ہیں۔۔ میں نے تو صرف سوال پوچھا ہے۔ مجھے جواب دیں نا۔۔ چُل کیا ہوتا؟
میں نے گوگل کرلیا۔۔نا دسو:unsure:
تہاڈا گوگل خورے کہیڑے پِنڈ دا اے ۔۔۔ ؟
ایدھر ویکھو:)

yre.jpg
 

محمداحمد

لائبریرین

عثمان

محفلین
اور میں سوچ ہی رہی تھی کہ عثمان بھائی کے بارے میں پوچھا جائے کہ اتنا کم کم کیوں نظر آرہے ہیں :) مصروفیت؟
محفل پر میری مصروفیت عموماً اتنی ہی رہتی ہے۔ گذشتہ مہینوں میں تبصروں میں مستعدی محض فٹ بال ورلڈ کپ اور محفل کی سالگرہ کے حوالے سے تھی۔ :)
 

سین خے

محفلین
محفل پر میری مصروفیت عموماً اتنی ہی رہتی ہے۔ گذشتہ مہینوں میں تبصروں میں مستعدی محض فٹ بال ورلڈ کپ اور محفل کی سالگرہ کے حوالے سے تھی۔ :)

جی پر دو تین مراسلے تو روزانہ نظر آہی جاتے تھے۔ مجھے تو آجکل محسوس ہو رہا ہے کہ اب کچھ دنوں کے وقفے کے بعد آپ کے مراسلے نظر آتے ہیں :)
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
کہا جاتا ہے کہ بہتر یہی ہے کہ ٹرولنگ کو نظرانداز کریں۔ لیکن کئی بار اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ٹرول فورم پر حاوی ہو جاتا ہے اور ہر طرف ایسے ہی مراسلے نظر آتے ہیں۔

دوسری طرف ٹرول سے بحث بھی اس کی مرضی کے موضوعات ہی پر توجہ بڑھاتی ہے۔

ٹرولنگ سے نمٹنے کا ایک طریقہ سخت موڈریشن ہے۔ اس پر اکثر ارکان اعتراض کرتے ہیں۔
 
Top