اردو محفل کے نثر نگار:: نیرنگَ خیال عرف نین بھیا

نیرنگ خیال

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
حق بات ہے کہ اتنا سارا کام اور سونے پہ سہاگہ اعلیٰ و معیاری
“یار تہانوں ہور کوئی کم نہیں ہندا”
ہمارے بینک میں جب سالانہ اپریزل یعنی Annual Confidential Report لکھی جاتی تومیں ایک کیٹیگری ہوتی تھی A++
تو جناب نین بھیا کا کام A++ ہے بلکہ سپرُ سے بھی اُوپر کی کوئی کیٹیگری ہے ۔۔۔۔۔اللّہ اپنی امان میں رکھے۔۔۔۔۔
اللہ یہ حسن گماں قائم رکھے۔ آمین
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نین بھائی ، یہ شاہکار نہ صرف تین سال پہلے پڑھ لیا تھا بلکہ اس پر تبصرہ بھی کیا تھا ۔ آج پھر جستہ جستہ دیکھا اور لطف لیا ۔
حقیقت یہ ہے کہ مزاح کے سلسلے میں آپ کو ذہنِ رسا ودیعت ہوا ہے اور لکھنے کا ڈھنگ سونے پر سہاگہ۔ یہ ایک اچھے مزاح نگار کی خصوصیت ہے کہ روزمرہ کی عام سی سادہ اور سنجیدہ باتوں کی تہہ میں بھی نہ صرف شگفتہ پہلو تلاش کرلیتا ہے بلکہ وہ پہلو اپنے قارئین کو بخوبی دکھابھی دیتا ہے ۔ آپ کے قلم میں روشنائی کے بجائے زعفران استعمال ہوئی ہے!
اللہ آپ کو یونہی ہنستا مسکراتا رکھے اور آپ یونہی اپنے ارد گرد مسکراہٹیں بکھیرتے رہیں ۔ اس دورِ پُرفتن میں یہ ایک اچھا کام ہے ۔ نثر پرداد دینا تو مجھے نہیں آتا بس اتنا کہوں گا کہ مسلسل مسکرانے سے میرے جبڑے دکھ جاتے ہیں ۔ :):):)

محمداحمد بھائی، غزل کی رحلت پر تعزیت قبول فرمائیے ۔ حوصلہ رکھئے ، صبر کیجئے ۔ اگر ہوسکے تو مذمت کے دو چار اشعار بھجوادیجئے میں ہجو پر کام کررہا ہوں
ظہیر بھائی میں شدت تشکر سے مغلوب ہوکر ایک عدد تشکر نامہ آپ کے نام لکھ کر قاصد کے حوالے کرنے ہی والا تھا کہ اس سرگوشی کی صدا کسی طرح اونچی ہو کر مجھے سنائی دی۔ اور ایسی سنائی دی کہ ہر طرف شور ہوگیا۔۔۔ دوڑو زمانہ چال قیامت کی چل گیا جیسا۔۔۔۔ بس پھر میں نے سوچا کہ یار نین! دیکھ تو ادھر تشکر نامے لکھنے کا سوچ رہا۔۔۔ اور اُدھر۔۔۔۔ ہاِئے۔۔۔ نہ پوچھیں اس کے بعد کیسے کیسے خیالات نے آن گھیرا ہے۔۔۔ زبان پر لاتے ڈرتا ہوں۔
:devil3:

ظہیر بھائی آپ کی محبت اور ذرہ نوازی ہے۔ اللہ پاک مجھے ایسا ہی بنا دے جیسا آپ نے کہا ہے۔ :bighug:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

لاریب مرزا

محفلین
نین بھائی اردو محفل کے بہترین، شگفتہ اور برجستہ نثر نگار ہیں. شاعری پر بھی طبع آزمائی کرتے ہیں لیکن ہمیں ان کی نثر زیادہ پسند ہے. یہ ان محفلین میں سے ہیں جن کے جملوں میں استعمال ہونے کی لغت ہم چراتے رہتے ہیں اور پھر دوسروں پر اپنی اردو کا رعب جماتے ہیں. :grin:

محمد خلیل الرحمٰن بھائی، آپ نے نین بھائی کی وہ خط والی تحریر کا لنک نہیں لیا جس کو پڑھ کے ہم لوٹ پوٹ ہو گئے تھے. :) بے حد پُر لطف تحریر ہے. :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نین بھائی اردو محفل کے بہترین، شگفتہ اور برجستہ نثر نگار ہیں. شاعری پر بھی طبع آزمائی کرتے ہیں لیکن ہمیں ان کی نثر زیادہ پسند ہے. یہ ان محفلین میں سے ہیں جن کے جملوں میں استعمال ہونے کی لغت ہم چراتے رہتے ہیں اور پھر دوسروں پر اپنی اردو کا رعب جماتے ہیں. :grin:

محمد خلیل الرحمٰن بھائی، آپ نے نین بھائی کی وہ خط والی تحریر کا لنک نہیں لیا جس کو پڑھ کے ہم لوٹ پوٹ ہو گئے تھے. :) بے حد پُر لطف تحریر ہے. :)
آپ کی حوصلہ افزائی پر شکرگزار ہوں لاریب۔۔۔ :angel3:

ان الفاظ کا تلفظ نہیں پوچھنا کیوں کہ وہ مجھے بھی نہیں آتا۔ :biggrin::twisted:
 
Top