اردو محفل کے نثر نگار - سید عمران

چلے تو کٹ ہی جائے گا یہ سفر "چوتھی" تک۔ :)
ویسے ہم مقتدیوں کے لیے تو دوسری شادی کا تصور بھی لرزادینے والا ہوتا ہے جبکہ دوسری جانب مفتیان کرام یہ کٹھن مراحل اتنی آسانی سے طے کرجاتے ہیں کہ خوش گوار حیرت ہوتی ہے۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
سید عمران صاحب کا طرہ امتیاز یہ ہے کہ یہ سیدھے سادے لفظوں میں فلسفہ حیات بیان کرنے کی کوشش کرتے ہے۔۔۔۔۔۔نہ مشکل الفاظ ۔۔۔نہ بامحاورہ زبان۔۔۔پھر بھی اتنی اثردار تحریر کہ بندہ ایک دفعہ ان کا مطالعہ کر لے تو ساری عمر ان کے سحر سے آزاد نہ ہو سکے۔۔۔۔۔۔
یعنی کے “سحرِ عمران”

روز مرہ زبان سے مسکراہٹیں بکھیرنا انکے اولین مقاصد میں سے ایک ہے اور یہی خوبی اُنہیں جناب شفیق الرحمنٰ صاحب سے ملاتی ہے سلامت رہیں وہ اور اُنکا قلم اور شگفتہ و مہکتی تحاریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
جوانی کی حماقت
معشوق کے بھائی
یونیورسٹی اور عشق
یادوں کی "دوسری" بارات
"ڈاکٹر کی دل داریاں"
عاشقی معشوقی کی پگڈنڈی پر جب ہم دوڑتے ہیں تو بگٹُٹ دوڑتے ہیں۔۔۔
پھر روکے نہیں رُکتے۔۔۔
اس کے باوجود منتظمین ہمیں اس راہ پر چلانا چاہتے ہیں تو وہ بھی قسم کھائیں کہ قینچی کے استعمال کو تصور میں بھی نہ لائیں گے!!!
 
سید عمران

محفلین
سید عمران صاحب کا طرہ امتیاز یہ ہے کہ یہ سیدھے سادے لفظوں میں فلسفہ حیات بیان کرنے کی کوشش کرتے ہے۔۔۔۔۔۔نہ مشکل الفاظ ۔۔۔نہ بامحاورہ زبان۔۔۔پھر بھی اتنی اثردار تحریر کہ بندہ ایک دفعہ ان کا مطالعہ کر لے تو ساری عمر ان کے سحر سے آزاد نہ ہو سکے۔۔۔۔۔۔
روز مرہ زبان سے مسکراہٹیں بکھیرنا انکے اولین مقاصد میں سے ایک ہے اور یہی خوبی اُنہیں جناب شفیق الرحمنٰ صاحب سے ملاتی ہے سلامت رہیں وہ اور اُنکا قلم اور شگفتہ و مہکتی تحاریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت شکریہ اتنی زیادہ تعریفیں کرنے کا۔۔۔
دشمنوں کو یہ تعریفیں ایک آنکھ نہیں بھاتی ہیں!!!
 
سیما علی

لائبریرین

سید عمران

محفلین
یہ مخمل میں ٹاٹ کا پیوند لگانے کی کوئی خاص وجہ؟؟؟
:at-wits-end::at-wits-end::at-wits-end:
بھیا پیوندلگا کپڑا پہنا تو رسول اللہﷺ کی سنت ہے،
اس کے بغیر خوشنمائی ممکن نہیں۔مخمل کی خوبصورتی دراصل پیوند میں ہی ہے،
یہ گیان کی باتیں ہیں،
آپ نہیں سمجھیں گے ۔
 
سیما علی

لائبریرین
محمد خلیل الرحمٰن بھیا تو کہتے ہیں؀
شتر مرغ اُٹھا اور بگٹُٹ جو بھاگا
تو دیکھا نہیں اس نے پیچھا، نہ آگا

اور آخر میں کہتے ہیں؀
سبق اس کہانی سے ملتا یہی ہے
کہ آزادی سب نعمتوں سے بڑی ہے

گھوڑے کی جگہ شتر مرغ لگالیں، شتر مرغ کی جگہ بھیا کو لگالیں۔۔۔
ہمیں کوئی اعتراض نہیں!!!

یعنی

جو بھیا اٹھے اور بکٹٹ جو بھاگے
تو دیکھا انہوں نے نہ پیچھے نہ آگے

یا

جو گھوڑا اٹھا اور بکٹٹ جو بھاگا
تو دیکھا نہیں اس نے پیچھے یا آگے
 
Top