اردو محفل کے دو ملین پیغامات کے استقبالیہ اعلان کی تکنیکی تفصیلات

ابن سعید نے 'ذکر اردو محفل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 22, 2018

  1. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,143
    امیدہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں اردو محفل کا بیس لاکھواں عمومی پیغام ارسال کیا جا چکا ہو گا۔ اس موقع پر اس سنگ میل کے حوالے سے ایک اعلان شامل کیا گیا ہے جس میں محفل کے عمومی مراسلوں کی موجودہ تعداد کو نمایاں کیا گیا ہے۔ البتہ اس اعلان میں مراسلوں کی تعداد فقط سر ورق اور فورم کی مرکزی فہرست کے صفحات پر نظر آتی ہے۔ اس لڑی میں ہم اس اعلان کے طریقہ کار اور اس کے تکنیکی پہلؤں پر روشنی ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ :) :) :)

    urdu-mehfil-2m-banner.png

    در اصل مراسلوں کی یہ تعداد صفحے میں پہلے سے موجود اعداد و شمار کے خانے سے مستعار لے کر نمایاں کی گئی ہے اسی لیے فقط ان صفحات پر نظر آتی ہے جن میں متعلقہ اعداد و شمار موجود ہیں۔ یہ شماریات پہلے ہر دس منٹ پر تازہ کی جاتی تھیں، لیکن اس خاص موقع پر انھیں ہر ایک منٹ بعد تازہ کیا جا رہا ہے۔ :) :) :)

    urdu-mehfil-stats.png

    اس اعلان میں پیغامات کی تعداد کی نمائش کے لیے تھوڑا سا ایچ ٹی ایم ایل، تھوڑی سی سی ایس ایس، اور تھوڑی سی جاوا اسکرپٹ ذمہ دار ہیں۔ :) :) :)

    urdu-mehfil-2m-counter-code.png

    اب اس کوڈ کے مختلف حصوں پر مختصراً نگاہ ڈالتے ہیں۔ کوڈ کے درج ذیل حصے میں ایک پیراگراف میں اعلان کا بنیادی متن شامل کیا گیا ہے اور ساتھ ہی اس کے ایک جزو کو متعلقہ لڑی سے مربوط کیا گیا ہے۔ اس پیراگراف کو "milestone" کی شناخت دی گئی ہے تا کہ بعد میں اس کی مدد سے اس پر رنگ و روغن چڑھائے جا سکیں۔ :) :) :)
    HTML:
    <p id="milestone">
      اردو محفل بیس لاکھ عمومی پیغامات کے سنگ میل کی جانب تیز گام ہے۔
      <a href="https://www.urduweb.org/mehfil/threads/102331/">مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!</a>
    </p>
    درج ذیل کوڈ اعلان میں پہلے سے شامل نہیں کیا گیا ہے، بلکہ جاوا اسکرپٹ کی مدد سے خود کار طور پر اس وقت داخل کیا جاتا ہے جب صفحے میں پہلے سے مراسلوں کی تعداد کی معلومات موجود ہو۔ اس پیراگراف کو "counterBanner" کی شناخت دی گئی ہے تا کہ اس کی مدد سے اسے مخصوص نمائشی انداز دیا جا سکے۔ :) :) :)
    HTML:
    <p id="counterBanner">1,999,570</p>
    ذیل کے کوڈ کی مدد سے مذکورہ دونوں پیراگرافوں کو ان کے مخصوص نمائشی انداز دیے گئے ہیں جن میں ان کی رنگت، حجم، سمت، خط، فاصلے، کنارے، مخروطی گوشے، نیز پس منظر اور سائے کے مناسب امتزاج کی مدد سے اعداد کے کندہ ہونے کا تاثر وغیرہ شامل ہیں۔ :) :) :)
    HTML:
    <style type="text/css">
      #milestone {
        text-align: center;
        color: #f00;
        font-size: 20px;
        margin-bottom: 10px;
      }
      #counterBanner {
        text-align: center;
        font-size: 40px;
        font: 40px sans-serif;
        margin: 0 auto;
        padding: 2px;
        border: 2px solid #222;
        width: 200px;
        color: #222;
        background: #575757;
        text-shadow: 0px 2px 3px #999;
        border-radius: 10px;
      }
    </style>
    اس سارے قضیے کا سب سے جادوئی حصہ ذیل میں دی گئی جاوا اسکرپٹ ہے۔ اس میں جے کوئیری سے استفادہ کیا گیا ہے جو کہ پہلے سے محفل میں مستعمل ہے۔ اس کوڈ میں سب سے پہلے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ ضروری کوڈ اس وقت فعال ہو جب صفحہ پوری طرح لوڈ ہو چکا ہو۔ بعد ازاں یہ جانچا گیا ہے کہ صفحے میں ".messageCount dd" کی شناخت کے ساتھ موجود اجزا کی تعداد صفر نہ ہو۔ یہ صفحے میں موجود اعداد و شمار کا وہ حصہ ہے جس میں عمومی پیغامات کی تعداد موجود ہوتی ہے۔ اگر صفحے میں مذکورہ جزو موجود نہیں تو کوڈ کا متعلقہ حصہ مؤثر نہیں ہو گا کیونکہ نمائش کے لیے معلومات ہی دستیاب نہیں ہو گی۔ اگر یہ جزو موجود ہے تو اس سے "$('.messageCount dd').html()" کی مدد سے مراسلوں کی تعداد کو اخذ کیا جا سکتا ہے اور اسے "counterBanner" کی شناخت والے پیراگراف میں ملفوف کر کے "milestone" والی شناخت کے پیراگراف کے ٹھیک بعد داخل کر دیا جاتا ہے۔ :) :) :)

    HTML:
    <script>
      $(function() {
        if($('.messageCount dd').length){
          $('#milestone').after('<p id="counterBanner">' +  $('.messageCount dd').html() + '</p>');
        }
      });
    </script>
    و ما علینا الا البلاغ! :) :) :)
     
    • زبردست زبردست × 10
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  2. یاز

    یاز محفلین

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    سبھی سمجھ آ گیا ہے۔
    بہت دعائیں (وغیرہ).
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • متفق متفق × 1
  3. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    السلام علیکم سعود بھائی، بیس لاکھواں پیغام کس کا ہو گا؟ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    9,871
    جھنڈا:
    Pakistan
    ادارے کا اور کس کا-
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  5. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,143
    وعلیکم السلام شگفتہ بٹیا۔ کیسی ہیں آپ؟ بھتیجا پارٹی کی جانب سے کوئی تازہ شگوفے؟ :) :) :)
    ہم خود کو اس دوڑ میں شامل نہیں پاتے ہیں۔ بلکہ دس لاکھ کے ہدف کے وقت بھی ہم سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اعداد و شمار جمع کرنے میں مصروف تھے۔ :) :) :)
    البتہ معقول رشوت حسنہ کے عوض خادمانہ قوتوں کا استعمال کر کے کسی بھی قسم کی تحریف کو جائز گردانتے ہیں! :) :) :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8
  6. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    5,092
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    ابن سعید بھیا آپ کتنی زیادہ محنت کرتے ہیں ناں۔۔ ماشاء اللہ
    اللہ پاک آپ کو بہت سی خوشیاں عطا فرمائے۔۔ آمین
    یہ کوڈنگ تو دماغ کا دہی بنا دیتی ہے۔۔ ہمت ہے آپ کی۔۔۔:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    میں ٹھیک ہوں اللہ کا شکر۔
    بھتیجا پارٹی وسیع ہو چکی ہے اور شگوفے بھی اسی حساب سے ہیں :) البتہ آذی کی گزشتہ دنوں شدید بیماری کے سبب بہت مشکل اور تکلیف دہ وقت گزرا تاہم اللہ تعالی نے اپنی رحمت کا سایہ کیے رکھا، اللہ کا شکر ہے۔

    فریحہ گڑیا کیسی ہے؟

    آپ اپنی معقول رشوت حسنہ کی تفصیلات عام کر دیں تو خوب بزنس ہو سکتا ہے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,143
    اتفاق کی بات ہم نے چند منٹ قبل ہی اپنے ریسرچ بلاگ پر اپنے پروگرامر بننے کی ایک کہانی شائع کی ہے۔ :) :) :)

     
    • زبردست زبردست × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,399
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  10. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,143
    اگر یہاں عمری توسیع مراد ہے تو وہ تو خیر متوقع ہی تھی، لیکن وسعت عددی بھی مراد ہے تو ہم اس کے لیے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ البتہ ہمارا نہیں خیال کہ تعداد بھتیجا و مقدار شرارت و شگوفہ جات میں راست تناست ہوتا ہوگا، بلکہ مکعب راست تناسب جیسا کچھ ہونا چاہیے۔ :) :) :)
    دعائے خیر و صحت! :) :) :)
    الحمد للہ بخیر ہیں۔ آج کل گرمی کی چھٹیاں ہیں تو ایک سمر کیمپ اور تیراکی کی کلاسیز کے علاوہ زیادہ کچھ کرنے کو ہوتا نہیں ہے لہٰذا پبلک لائبریری سے لائی ہوئی کتابیں کھنگالتی ہیں یا ٹی وی دیکھتی ہیں۔ :) :) :)
    یہ تو سرگوشی کے اصولوں کی سراسر خلاف ورزی ہے کہ اعلانیہ ان کا بیان کیا جائے، معاذ اللہ، قرب قیامت کے آثار ہیں! ویسے اس میں بزنس کے کچھ اتنے زیادہ امکانات نہیں ہیں کیونکہ استفادہ فقط کسی ایک فرد کو ہو سکتا ہے اس لیے زیادہ سے زیادہ اس معاملے میں بولی لگائی جا سکتی ہے اور بس۔ رہی بات ہماری توقعات کی تو مادی دنیا کی آلائشوں سے بے نیاز بوڑھے کو کیا چاہیے ہو سکتا ہے بھلا، فقط اتنا محض ہو کہ اس کا اثر ایمان کے بک جانے کے احساس پر مسلسل غالب رہے! :) :) :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,143
    ان دنوں تو سنگل کور سی پی یو رواج میں ہوتے تھے اور جی پی یو کا استعمال اتنا عام نہیں تھا۔ ویسے ہماری پہلی جاب کے انٹرویو میں پرائم نمبر کے حوالے سے ایک سوال پوچھا گیا تھا اور لائیو کوڈنگ کرائی گئی تھی۔ :) :) :)
     

اس صفحے کی تشہیر