دوسری سالگرہ اردو محفل کے دو سالہ جشن کی تیاریاں

ماوراء

محفلین
کوئی جشن نہیں ہے باجو۔ شمشاد بھائی ایسے ہی کہہ رہے ہیں۔ :p
اگر ہوا بھی تو کل شام ہو گا۔lol
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
یہ لو تم مجھے کہہ رہی ہو اور میں تمہیں، ہاہاہا
کیوں نہ ہم دونوں ہی منا لیں۔

میرے خیال میں سب سے پہلا پیغام یا تو نبیل کی طرف سے آنا چاہیے یا پھر شگفتہ صاحبہ کی جانب سے۔
میرا تو بیمار ہوں۔ اور اس موڈ میں جشن منانے کا جی نہیں کر رہا۔ :(

نبیل بھائی کی پوسٹ کے بعد ہی منائیں گے۔ ابھی آپ کھانا بنا کر کھا لیں۔ :p
 
تیشہ

محفلین
اچھا مگر میں کل شام نہیں ہوں گھر ۔ رات کو ایک دو بجے واپسی ہوگی ۔

اس لئے ایڈوانس بتائے جارہی ہوں ۔ میری طرف سے سبکو مبارک ، ، اور میرے حصے کا کھایا پیا رکھ لینا بچاکر ۔ آکر کھاؤں گی ۔ :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
01hmm.gif

کب ہے جشن ۔؟ کدھر ہے؟ کتنے بجے ہے ؟ کونسے دن تاریخ ہے ؟ مجھے تو کچھ بھی پتا نہیں :?

30 جون کو اردو محفل کو دو سال ہو جائیں گے۔
30 جون کو ہی ہے
ادھر ہی ہے، ابھی ماوراء بتائے گی۔
جولائی کا پورا مہینہ رہے گا جشن
دن ہفتہ ہے جب شروع ہو گا
آپ آتے ہوئے دو چار ڈبے مٹھائی کے لیتی آئیے گا۔
 
ہاں کل اپنی مٹھائی کے ڈبے تو مجھے لانے ہی ہیں ۔ آپکو تصویر بھیج دوں گی مٹھائی کی ۔
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
میں تو بیمار ہوں۔ اور اس موڈ میں جشن منانے کا جی نہیں کر رہا۔ :(

نبیل بھائی کی پوسٹ کے بعد ہی منائیں گے۔ ابھی آپ کھانا بنا کر کھا لیں۔ :p

او ہو کیا ہو گیا؟ یہ کون سا وقت ہے بیمار ہونے کا؟ پہلے جشن کی ابتداء ہو جانے دو۔

(اور کھانا تو میں بازار سے لا کر کب کا کھا چکا۔)
 
زیک

مسافر
محفل کی سالگرہ میرے (UTC-4) ٹائم کے مطابق 30 جون کو 5:35 شام کو ہے۔ یہ برطانیہ میں کل رات 10:35 ہوئے اور پاکستان میں یکم جولائی کو صبح 2:35
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
ماوراء نے کہا:
میں تو بیمار ہوں۔ اور اس موڈ میں جشن منانے کا جی نہیں کر رہا۔ :(

نبیل بھائی کی پوسٹ کے بعد ہی منائیں گے۔ ابھی آپ کھانا بنا کر کھا لیں۔ :p

او ہو کیا ہو گیا؟ یہ کون سا وقت ہے بیمار ہونے کا؟ پہلے جشن کی ابتداء ہو جانے دو۔

(اور کھانا تو میں بازار سے لا کر کب کا کھا چکا۔)
ستارے گردش میں ہیں۔اور وہ کسی وقت بھی جا سکتے ہیں۔ :D
جشن منانے کا موڈ نہیں ہے۔ :(

شمشاد بھائی۔۔۔آپ تو ایک ایک منٹ بھی گن رہے ہیں۔ :shock:
 
شمشاد

لائبریرین
کیا ہوا؟ جشن منانے کا موڈ کیوں نہیں؟ اس کا تو کب سے تم انتظار کر رہی تھیں۔
 
ماورا کیا ہوا ہے ، کچھ ہمت پکڑو ۔ اللہ تمہیں مکمل صحت دے ، تمہارے بغیر تو جشن نامکمل اور ادھورا ہی رہے گا۔

کون غبارے ، پھول بوٹے اور خطبے سے آغاز کرے گا۔ نہیں نہیں تمہیں آنا ہوگا اور پورے جذبے سے۔
 
محمد احمد

محفلین
میں‌کئ دنوں سے اس ویب سائٹ کو دیکھ رہا ہوں ۔ آپ لوگ بہت زبردست کام کر رہے ہیں ۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ کام کم ہو رہا ہے اور باتیں زیادہ ہو رہی ہیں ۔ کام کا معیار بہت اعلیٰ ہے مگر مقدار کم ہے ۔ لیکن پھر بھی یہ اردو کی بہت بڑی خدمت ہے ۔

اس محفل کی دوسری سالگرہ مبارک ہو ۔ امید ہے کہ یہ کام اس سے بھی دگنی رفتار سے جاری رہے گا ۔
 
شمشاد

لائبریرین
محمد احمد صاحب آپ کی مبارک باد کا بہت بہت شکریہ۔

آپ کئی دنوں سے دیکھ رہے ہیں، زہے نصیب

تو آپ بھی آئیں ناں ہمارے ساتھ، ہمارا ہاتھ بٹائیں۔ اور ہاں ذرا تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف تو دیں۔

آپ کا انتظار رہے گا۔
 
محمد احمد

محفلین
دراصل مجھے زیادہ وقت نہیں ملتا اس لیے محفل پر زیادہ توجہ نہیں دے سکتا ۔ لیکن پھر بھی کوشش کروں گا کہ آپ کی خوشیوں میں شریک ہوں ۔سالگرہ کے لیے آپ کیا تیاریاں کر رہے ہیں؟
 
احمد آجکل اصل میں جشن اور ایوارڈ لسٹ کی تیاری ہے اس لیے آپ کو نظر نہیں آرہا وہ کام جو ہمہ وقت جاری رہتا ہے محفل پر۔ پھر بھی آپ لائبریری اور مقامیانے کے زمرے دیکھ لیں تو شاید آپ کو کئی دن صرف ان زمروں کو اچھی طرح دیکھ لینے میں ہی گزر جائیں گے اور بخوبی اندازہ بھی کہ کتنا کام ہوا ہوا ہے۔

خوش آمدید اور کچھ اپنا تعارف تو کروائیں تاکہ سلسلہ کلام آگے بڑھے۔
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
ماورا کیا ہوا ہے ، کچھ ہمت پکڑو ۔ اللہ تمہیں مکمل صحت دے ، تمہارے بغیر تو جشن نامکمل اور ادھورا ہی رہے گا۔

کون غبارے ، پھول بوٹے اور خطبے سے آغاز کرے گا۔ نہیں نہیں تمہیں آنا ہوگا اور پورے جذبے سے۔
نہیں نہیں میں بالکل ٹھیک ہوں۔ رات کو بس نیند میں سب بول گئی تھی۔ :p

لیکن تم کہاں ہو؟؟؟ :( خطبہ تو تم نے ہی کرنا تھا نا۔ بیل بوٹے اور غبارے میں نے لگانے تھے۔ :?
 
شمشاد

لائبریرین
نیند میں تو کم از کم کمپیوٹر استعمال نہ کیا کرو، کسی دن نیند میں کچھ الٹا سیدھا لکھ دیا تو پھر کیا ہو گا؟ :roll:
 
Top