مبارکباد اردو محفل کے دس ہزار موضوعات

شمشاد

لائبریرین
اراکین محفل کو خوشخری کہ اردو محفل پر موضوعات کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ اردو محفل پر پیغامات کی تعداد دو لاکھ ستائیس ہزار کے قریب ہے۔موضوعات کی تعداد اور پیغامات کی تعداد اراکین کی اردو محفل سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اللہ سے دعا ہے کہ اردو محفل دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے۔

اس کامیابی پر آپ سب اراکین کو بہت بہت مبارک ہو۔
 

حسن علوی

محفلین
آمین

بس کوشش یہ ہونی چاہیئے کہ تفریح کے علاوہ اس جامع فورم کو تخلیقی اور تعمیری مقاصد کے زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔
اس میں بہت سا حصہ آپکا ہی کا تو ھے شمشاد بھائی۔ باقی ہم تو جو تھوڑا بہت ھے کرتے ہی رہیں گے انشاءاللہ۔
میری طرف سے بھی سب اراکین کو اس سنگ میل کو عبور کرنے پر مبارک ہو۔ ابھی تو ہمیں بہت آگے جانا ھے کہ

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
 

زونی

محفلین
شمشاد بھائی آپکو اور اردو محفل کے تمام ناظمین اور شرکاء کو بہت بہت مبارک ہو ،اللہ پاک اس محفل کی خوبصورتی میں مزید اضافہ فرمائے آمین۔:)
 

سارہ خان

محفلین
اردو محفل کے تمام میمبران اور انتظامیہ کو میری طرف سے بہت مبارک ۔۔ اللہ سے دعا ہے کہ محفل کی رونق اس ہی طرح ہمیشہ قائم رہے ۔۔:)
 

الف عین

لائبریرین
واہ بھئ۔۔۔سب کو مبارک بہت بہت۔۔۔۔
شمشاد شکریہ اس کو واچ کرنے کا۔ ایک زمانہ تھا کہ میرے اوپیرا یا فائر فاکس میں اعداد و شمار کا صفحہ ہمیشہ کھلا رہتا تھا۔ اب تو یہ صفحہ ہی ندارد ہے۔
 

MyOwn

محفلین
میری طرف سے محفل کی تمام ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد قبول ہو


والسلام
 

F@rzana

محفلین
میری جانب سے بھی محفل کے تمام اراکین کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر مبارک ہو۔ :)
 
Top