یار اب تصویر پہ کیا جانا،تصویر تو ہم نے بھی سعود بھیا کی طرح اپنی جوانی کی لگا رکھی ہے اور یقین مانیے سعود بھائی ہمارے بزرگ ہی ہیں۔آپ کی تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ جوان آدمی ہیں۔۔لیکن کلام میں القابات کے استعمال سے مغالطہ ہوتا ہے کہ آپ کافی بزرگ شخصیت ہیں۔ یہ گھورکھ دھندہ سمجھ نہیں پایا۔
آپ کا اپنا تعارف تحریر میں سے غائب ہے۔ اگرچہ وارث صاحب نے تعارفی اقتباس لکھ دیا ہے۔ لیکن آپ کے منہ سے بھی ابن سعید کے بارے میں کچھ سننے کا خواہش مند تھا۔
آپ کی تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ جوان آدمی ہیں۔۔لیکن کلام میں القابات کے استعمال سے مغالطہ ہوتا ہے کہ آپ کافی بزرگ شخصیت ہیں۔ یہ گھورکھ دھندہ سمجھ نہیں پایا۔
ایم بلال کا میں بہت احسان مند ہوں۔ اگر "کمپیوٹر اور اردو" نامی اُن کا کتابچہ نہ ہوتا۔۔۔۔تو میں اب تک رومن اردو میں ہی ٹِک ٹِک کر رہا ہوتا۔
کیا شمشاد صاحب ایک ہی فرد کا نام ہے یا ایک نام سے کئی افراد لاگ اِن ہوتے ہیں؟۔۔۔میرا مطلب ہے کہ ایک انسان اتنی سُرعت اور افراط سے قلیل عرصہ میں اتنے پیغامات کیسے لکھ سکتا ہے؟
معلوم ہوتا ہے کہ اردو بلاگستان کے بلاگروں اور اردو فورم کے نمائندوں کا آپس میں گہرا ربط نہیں۔ اکثر لوگ جو بلاگستان میں بہت مستعد ہیں اُن کا یہاں نام و نشان نہیں۔ اور جو یہاں بہت مستعد ہیں اُنھیں میں نے بلاگستان میں شاذونادر ہی دیکھا ہے۔
چند باتیں۔۔کیا شمشاد صاحب ایک ہی فرد کا نام ہے یا ایک نام سے کئی افراد لاگ اِن ہوتے ہیں؟۔۔۔میرا مطلب ہے کہ ایک انسان اتنی سُرعت اور افراط سے قلیل عرصہ میں اتنے پیغامات کیسے لکھ سکتا ہے؟
یقین کریں کہ یہ ایک ہی فرد کا نام ہے۔ وہ تو میری خاتون اول کو کمپیوٹر استعمال کرنا نہیں آتا، یا یہ کہہ لیں کہ وہ اردو محفل میں نہیں آتیں، ورنہ وہ میرے نام سے لاگ آن ہوتیں تو آج میرے پیغامات کی تعداد دو لاکھ ہوتی۔
جزاک اللہ خیر شگفتہ بٹیا۔
شمشاد بھائی اب ایسے تو نہ کہیں۔ بھابھی اتنا تو نہیں بولتیں۔
یقین کریں کہ یہ ایک ہی فرد کا نام ہے۔ وہ تو میری خاتون اول کو کمپیوٹر استعمال کرنا نہیں آتا، یا یہ کہہ لیں کہ وہ اردو محفل میں نہیں آتیں، ورنہ وہ میرے نام سے لاگ آن ہوتیں تو آج میرے پیغامات کی تعداد دو لاکھ ہوتی۔
صیح کہہ رہےہیں ۔۔۔
باجو آپ بھی ان کے ساتھ مل گئی ہیں۔