اردو محفل کے اکیاون ہیرو

ظفری

لائبریرین
بڑی جانفشانی ، لگن اور محبت سے یہ مراسلہ لکھا گیا ہے ۔ اگر یہ غنودگی میں لکھا گیا ہے تو پھر حواس کے متحرک ہونے پر کیا عالم ہوگا ۔ میری طرف سے میرے بارے میں دی گئی ہوئی رائے پر شکریہ قبول کریں ۔ باقی دوست و احباب کے بارے میں بھی آپ نے بہت اچھے تبصرے کیئے ۔ ایک اچھا سلسلہ ہے ۔ امید ہے یہ سلسلہ 51 سے آگے بھی بڑھے گا ۔ بقول خوشی کے ستاروں کے حوالے سے عنوان بہتر رہے گا کہ خواتین ہیرو سے کچھ مطمئن ہوتی نظر نہیں آتیں ۔ :cool:
 

فہیم

لائبریرین
معاف کیجئے گا۔
لیکن ہیرو والی کوالٹیوں پر آپ بھی پورے نہیں اترتے:rolleyes:
 
ہمارا نام تک نہیں ٹاپ 51 میں واہ

یہ فہرست "ٹاپ" اکیاون کی نہیں ہے! صرف اکیاون کی ہے۔

آپ کے نام کا ذکر بھی بعد کے ایک مراسلے میں ہوا ہے۔ یہاں تو کئی ایسے قابل ذکر احباب ایسے بھی ہیں جن کا نام بھی نہیں آیا ابھی تک۔ اب آپ لوگ ایسے ری ایکٹ کریں گے تو کیسے کوئی کچھ لکھنے کا حوصلہ کر سکے گا۔ :)
 

طالوت

محفلین
ارے جناب اسے “ری ایکٹ “ نہ سمجھیں ۔ عبداللہ کی ایسے معاملات سے سنجیدگی کبھی ثابت نہیں ہوئی ۔
وسلام
 
فہیم بھائی ہیرو ہی نہیں ریسلر بننے کی کوشش بھی کی ہے ایک تصویر میں ایک دوست کو کندھوں پر اٹھا کر۔
 
Top