اردو محفل کے اکیاون ہیرو

اجی کہاں کی رشوت، کاہے کی رشوت۔ ہمیں فرصت ہی نہیں ان دنوں۔ اکیڈمک ورک اتنا بڑھا ہوا ہے اوپر سے محفل کی مائگریشن۔ دن کی نیند اور راتوں کا سکون کہیں گم ہو کر رہ گئے ہیں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
نذرانہ بھی رشوت کی ہی ایک قسم ہے، کہیں اس کو چائے پانی کہتے ہیں ، کہیں اس کو پان بیڑی اور کہیں اس کو بچوں کے لیے مٹھائی ہے، کہتے ہیں۔
 

محمد امین

لائبریرین
نذرانہ بھی رشوت کی ہی ایک قسم ہے، کہیں اس کو چائے پانی کہتے ہیں ، کہیں اس کو پان بیڑی اور کہیں اس کو بچوں کے لیے مٹھائی ہے، کہتے ہیں۔

اب اگر کوئی مہمان آپکے گھر مٹھائی لے کر آئے یہ کہہ کر کہ "بچوں کے لیے لائے ہیں" تو کیا اسے بھی ڈانٹ پلا دیں گے آپ؟؟ :noxxx:
 

مغزل

محفلین
ارے ارے ارے ۔۔ سعود بھائی یہ لڑی تو میں نے اب دیکھی ۔۔
آپ نے مجھ خاکسار کو یاد رکھا ، مالک و مولیٰ دینوی دنیاوی و اخروی فلاح سے ہمکنا رفرمائے آمین ۔
میں جستہ جستہ سبھی مراسلے پڑھتا ہوں۔۔
(یہ تو بھلا ہو نبیل بھائی کا کہ ٹیگ میم کے سلسلے میں یہ لڑی رسا ہوئی ) شکریہ نبیل بھائی ۔
 

مغزل

محفلین


آج یوں ہی بیٹھے بیٹھے خیال آیا کہ کیوں نہ کچھ محفلین کا ذکر خیر ہو جائے۔ یوں تو بہت سارے نام یاد آ رہے تھے جو اپنی کسی نہ کسی بات کے لئے یاد کیئے جاتے رہیں گے لیکن فی الحال محفل کے صرف چند ہیرووں کی فہرست مرتب کی ہے۔ ان میں سے بیشتر اپنے کارہائے نمایاں کے باعث ذہن میں پہلے ابھرے اور کچھ اپنی بے تحاشہ شہرت کے باعث۔ از راہ کرم ترتیب کو رینک یا درجہ نہ سمجھا جائے۔۔


سعود بھائی کمال کی نگاہ پائی ہے ،
احباب کے بارے میں جان کر جی خوش ہوگیا آپ کی نثر ونظم دونوں کا قائل ہوں۔
مجھ خاکسار پر آپ کی نگاہِ ملتفت نے مزید اسیر کردیا ہے ، سلامت باشید بخیر
 

مغزل

محفلین
کیا بات ہے برادرم سعود، بہت محنت کی آپ نے، لیکن اس سے زیادہ اس پوسٹ میں محبت کا عنصر شامل ہے جس کے سبھی قتیل ہیں۔

لیکن 'اکیاون ہیرو' والی بات غلط ہے، اردو محفل کے اس" گنجفے" کے باون پتے ہیں آپ نے "حکم کے اِکّے" یعنی اپنے آپ کو چھوڑ دیا، بھلا یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ یہ بازی آپ کے بغیر مکمل ہو جائے سو اس باونویں پتے کا کچھ ذکرِ خیر:

موصوف کو سبھی جانتے ہیں، جب نئے نئے اردو محفل پر تشریف لائے اور اپنے سے "باون سال" بڑی خواتین کو بھی "بٹیا اور گڑیا" کہتے ہوئے انہیں دیکھا گیا تو بڑی حیرت ہوئی لیکن کچھ عرصے بعد کھل گیا کہ نہ تو یہ ریا کاری ہے اور نہ ہی کوئی زخمِ کاری ہے بلکہ یہ پیار و محبت کی عادتِ ثانیہ قدرتِ حق نے ان پر اتاری ہے اور جس کی قتیل محفل ساری ہے۔ کچھ ماہ ہوئے آپ نے اردو محفل کے ناظمِ اعلیٰ کی بھاری ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور پچھلے اپڈیٹ میں ثابت ہو گیا کہ بہت احسن طریقے سے سنبھالی ہیں۔ اس خاکسار کو ان سے ایک گلہ بھی ہے، گو کہ یہ اسکا محل نہیں ہے لیکن اس فارسی کہاوت "سلامِ مردِ دہقانی خالی از مطلب نیست" کا سہار لیتے ہوئے لکھ دیتا ہوں کہ یہ اپنا سارا وقت کمپیوٹر اور "لٹرم بٹرم" چیزوں پر صرف کر دیتے ہیں حالانکہ اچھے خاصے شاعر ہیں، اگر شاعری کو کچھ وقت دیں تو جدید شعراء کی فہرست میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں۔

ایک بار پھر، آپ کا شکرگزار ہوں کہ اپنی اتنی محبت کا اظہار کا کیا، بقولِ غالب

جان تم پر نثار کرتا ہوں
میں نہیں جانتا دعا کیا ہے

والسلام

کمال است وارث بھائی ۔ بسی اسی اکّے پتے کی کمی تھی اور آپ نے حق ادا کردیا ۔
فرطِ جذبات سے آنکھیں بھیگ چلی ہیں ۔ سعود بھائی سدا سلامت شاد باد آباد کامران
وارث بھائی سراپا سپاس ہوں کہ آپ نے معشوقِ پردہ زنگاری کو نقب کیا۔ سلامت بخیر
 
Top