اردو محفل کے اسرار و رموز

فرقان احمد

محفلین
زیادہ گہری بات نہیں ہے صاحب! اس لڑی کا مقصد صرف یہ ہے کہ آپ ہمیں ہر اس کلیے، قاعدے، ضابطے، طریقے یا جگاڑ سے آگاہ فرمائیں جو کہ اردو فورم کے استعمال سے متعلق ہے۔ مثال کے طور پر، ہمارے ساتھ یہ المیہ رہا کہ اگر ہم غلطی سے کسی مراسلے سے اقتباس لے لیتے تو وہ اقتباس لڑی در لڑی ہمارے ساتھ سفر میں رہتا، چاہے ہم اس سے بوجوہ جان چھڑا رہے ہوتے، تاہم ہم پر چند روز قبل منکشف ہوا کہ اس بلائے ناگہانی سے جان چھڑانے کا سادہ سا نسخہ یہ ہے کہ 'اقتباس' پر محض ایک بار مزید کلک کرنے سے یہ بار کاندھوں سے اتر جاتا ہے۔ آپ کو بھی اردو محفل میں کسی مسئلے کا سامنا رہا ہو یا کسی مسئلے سے چھٹکارا ملا ہو تو یہاں اس لڑی میں ہمیں اس حوالے سے آگاہ فرمائیے ۔۔۔ :)
 
زیک

مسافر
اگر ہم غلطی سے کسی مراسلے سے اقتباس لے لیتے تو وہ اقتباس لڑی در لڑی ہمارے ساتھ سفر میں رہتا، چاہے ہم اس سے بوجوہ جان چھڑا رہے ہوتے، تاہم ہم پر چند روز قبل منکشف ہوا کہ اس بلائے ناگہانی سے جان چھڑانے کا سادہ سا نسخہ یہ ہے کہ 'اقتباس' پر محض ایک بار مزید کلک کرنے سے یہ بار کاندھوں سے اتر جاتا ہے۔
اس کا ایک اور طریقہ یہ بھی ہے کہ جب "اقتباسات داخل کریں" پر کلک کر کے اقتباسات والی ونڈو کھلے تو جو اقتباسات شامل نہ کرنے ہوں ان پر "خارج" کلک کریں
 
لاریب مرزا

محفلین
ہمیں کسی مخصوص مراسلے کا ٹھیک سے لنک دینا نہیں آتا تھا۔ عثمان بھائی نے رہنمائی کی کہ مطلوبہ مراسلے یا پوسٹ کی تاریخ پہ کلک کر کے لنک کو کاپی کیجیے اور پھر لنک کے آپشن میں جا کے اسے پیسٹ کیجیے۔ بات بظاہر معمولی تھی لیکن ہماری سمجھ سے باہر تھی۔

اب ہمیں لنک دینا آ گیا ہے۔ نمونے کے طور پر اسی مراسلے کا لنک دیتے ہیں۔ :)
ابن سعید کی تحریر کا اردو ترجمہ ہمارے قلم سے
 
فرقان احمد

محفلین
آپ تو مہان ہستی ہیں؛ آپ کو اردو فورم استعمال کرتے ہوئے شاید کسی دُشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہو گا، امکان غالب ہے ۔۔۔ :)
اس کے لیے مہان ہونا ضروری نہیں. عموماً آئی ٹی کے شعبہ سے منسلک افراد کو پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا. :)
 
فرقان احمد

محفلین
اس کے لیے مہان ہونا ضروری نہیں. عموماً آئی ٹی کے شعبہ سے منسلک افراد کو پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا. :)
تابش بھائی، دیکھنے میں آیا ہے کہ آہستہ آہستہ یہ رجحان پھیلتا چلا جا رہا ہے کہ اردو جملے کے اختتام پر ڈیش (-) کی بجائے ڈاٹ یا پیریڈ یا انگریزی فل سٹاپ سے کام چلایا جا رہا ہے۔ کیا یہ موبائل فون کا کرشمہ ہے یا سچ مچ اردو میں اس تبدیلی کو قبول کر لیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کے مراسلہ جات میں بھی یہی رجحان دیکھنے میں نظر آ رہا ہے ۔۔۔!!! یا ایسا اینڈرائیڈ میں اردو ٹائپنگ کے حوالے سے تحدیدات کے باعث ہے ۔۔۔؟؟؟
 
اینڈرائڈ کا کارنامہ
 
صائمہ شاہ

محفلین
ہمیں کسی مخصوص مراسلے کا ٹھیک سے لنک دینا نہیں آتا تھا۔ عثمان بھائی نے رہنمائی کی کہ مطلوبہ مراسلے یا پوسٹ کی تاریخ پہ کلک کر کے لنک کو کاپی کیجیے اور پھر لنک کے آپشن میں جا کے اسے پیسٹ کیجیے۔ بات بظاہر معمولی تھی لیکن ہماری سمجھ سے باہر تھی۔

اب ہمیں لنک دینا آ گیا ہے۔ نمونے کے طور پر اسی مراسلے کا لنک دیتے ہیں۔ :)
ابن سعید کی تحریر کا اردو ترجمہ ہمارے قلم سے
مجھے ابھی تک بہت سے فنکشنز کا نہیں پتہ ، لنک ان میں سے ایک ہے ۔
 
تابش بھائی، دیکھنے میں آیا ہے کہ آہستہ آہستہ یہ رجحان پھیلتا چلا جا رہا ہے کہ اردو جملے کے اختتام پر ڈیش (-) کی بجائے ڈاٹ یا پیریڈ یا انگریزی فل سٹاپ سے کام چلایا جا رہا ہے۔ کیا یہ موبائل فون کا کرشمہ ہے یا سچ مچ اردو میں اس تبدیلی کو قبول کر لیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کے مراسلہ جات میں بھی یہی رجحان دیکھنے میں نظر آ رہا ہے ۔۔۔!!! یا ایسا اینڈرائیڈ میں اردو ٹائپنگ کے حوالے سے تحدیدات کے باعث ہے ۔۔۔؟؟؟
ابھی تک اینڈرائڈ پر جتنے بھی کیبورڈ دیکھے ہیں. ان میں اردو ڈیش موجود نہیں ہے.
 
Top