اردو محفل کی فضا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

اےقوف

محفلین
کوئی ہل چل مچانے والا چاہئیے جو سوچوں کی اتھل پتھل کردے۔ نت نئے موضوعات دے بطور عقل کی آزمائش کے۔ اور طرح طرح کی رائے کو ہوا دیتا ہو۔ ورنہ تو اگر آپ کی روش یکسانیت کا شکار ہے تو بوریت بہت مقدار میں‌پیدا ہوگی۔ کبھی آپ نے باز کو دیکھا ہے کہ کبوتر کو کیسے پکڑتا ہے ؟

جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ ک۔ے جھ۔پٹ۔نا
لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ

تو کوئی چھپٹنے، پلٹنے اور پلٹ‌کر چھپٹنے والا چاہئیے :)

یا پھر ہم بوریت کے دن گنتے ہیں :) بوریت کا ایک اور دن :)
 

طالوت

محفلین
عزیز اگر آپ پاکستان کا قصد کرو تو میرے پاس آپ کے لیئے بے شمار آئیڈیے ہیں بوریت دور کرنے کو !
وسلام
 

طالوت

محفلین
آپ کو جنگلی حیات سے خاصی دلچسپی ہے ۔۔۔ اور پاکستان میں دوسری چیزوں کی طرح ہم نے اس کا بھی بیڑا غرق کر رکھا ہے ۔۔۔ جنگلی حیات کے لیئے سب سے پہلی اور ضروری چیز جنگلوں کا ہونا ہے ۔۔ جو کہ پاکستان میں بتدریج ختم ہو رہے ہیں ۔۔۔ شجر کاری کے سینکڑوں پلان نا اہلی اور عدم دلچسپی کا شکار ہو چکے ہیں ۔۔۔ اس سلسلے میں آپ اپنے طور پر جنگلوں یا درختوں کے دنیا پر اثرات کے حوالے سے لیکچرز ترتیب دے سکتے ہیں اور بعد ازیں "محکمہ جنگلات و جنگلی حیات پاکستان" یا کسی این جہ او کی مدد سے لوگوں میں شعور اجاگر کیا جا سکتا ہے ۔۔ اور عملی طور پر بھی لفنڈوں کو گھیر گھار کر چھوٹے پیمانے پر شجر کاری مہم چلائی جا سکتی ہے ۔۔۔ اور ایسے افراد تیار کیئے جا سکتے ہیں جو اس کام کو مسلسل جاری رکھ سکیں ۔۔۔ اگر آپ اس سلسلے میں سنجیدہ ہوں تو ایک نیا دھاگہ شروع کریں جس میں دوسرے محفلین بھی اپنی تجاویز پیش کریں گے اور اس کی کوئی عملی شکل واضح کی جا سکے گی۔۔۔
وسلام
وسلام
 

تیشہ

محفلین
hehe.gif

کیا کام بتایا ہے آپ نے بھی ۔ ۔ میں شرط لگانے کو تیار ہوں اس کام کی بھی الف بے امین ص کو نہیں آتی ہوگی ۔
hehe.gif


دوسری بات اگر اس کام میں ، امین ص لگ گئے تو م س ن پر قیصرانی سے چیٹ سے تو بلکل ہی گئے :grin: ، اور یہ امین ص کر نہیں سکتے ۔ :music:
 

طالوت

محفلین
میں پر امید ہوں خالہ جان ! اور امین کی خواہش پر یہ تجویز دی ہے ۔۔۔ آپ بھی حوصلہ بڑھائیں تو شاید یہ َنیا(کشتی) امین کے ہاتھوں ہی پار لگے۔۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
اتنا نہ چڑھاؤ امین کہ مجھ سا کمزور بندہ کسی تکبر میں مبتلا ہو جائے ۔۔۔ یہ بتاو جناب کہ آپ کا پاکستان جانے کا کب کا ارادہ ہے ؟
میں انشاء اللہ آنے والے رمضان کے آخر میں پاکستان جانے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔۔ اور ساتھ ہی یہ ارادہ بھی کہ پٹواریوں کی "نظر کرم" سے بچی کچھی زمین پر چند ایک درخت تو ضرور لگاوں گا ۔۔۔۔ خصوصا سعودیہ میں آ کر یہ خواہش اور بھی بڑھ گئی ہے ۔۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
تو پھر آپ کی بوریت دور کرنے کے لیئے میں کینٹبری (البرٹا) کے عزیز سے بات کرتا ہوں ۔۔۔ شاید وہ اس سلسلے میں کچھ مدد کر سکے
وسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top