اردو محفل کی زین فورو 1.2 پر اپگریڈ

نبیل

تکنیکی معاون
بہتری کی گنجائش تو ہمیشہ موجود رہے گی۔ فی الوقت اردو ایڈیٹر کا جو سیٹ اپ یہاں زیر استعمال ہے اسے جلد ہی افادہ عام کے لیے پیش کر دوں گا۔
 
ہمارے خیال میں غیر خواندہ کے بجائے ناخواندہ زیادہ بہتر ہے ابن سعید بھائی
مگر میرے خیال میں ناخواندہ ذوی العقول(انسان) کی صفت ہے اور غیرخواندہ غیرذوی العقول(مثلا لڑی ، کتاب) کی صفت ہے۔
آسان لفظوں میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ ناخواندہ کا مطلب ہے ان پڑھ اور بے پڑھا جبکہ غیرخواندہ کا مطلب ہے ان پڑھا۔
 
ابن سعید بھائی ایک مشورہ:
جب ہم گوگل کروم میں کئی ٹیبس کھولتے ہیں جن میں سے ایک اردو محفل فورم کا ٹیب بھی ہوتا ہے تو کیا ایسا ممکن ہے کہ نئے اطلاع نامے موصول ہونے کی صورت میں اردو محفل فورم کے ٹیب کا اوپر جو نام لکھا ہوا ہے: ”اردو محفل فورم“ اس کے ساتھ نئے موصول ہونے والے اطلاع ناموں کی تعداد بھی لکھی نظر آجائے، مثلا دو اطلاع نامے نئے وصول ہونے پر فورم کے ٹیب پر یہ لکھا نظر آئے: ”اردو محفل فورم(۲)“۔
 
منصور مکرم

محفلین

ہم م م م۔یہ بات وزن رکھتی ہے۔سرسری صاحب۔
 
ہمارے خیال میں غیر خواندہ کے بجائے ناخواندہ زیادہ بہتر ہے ابن سعید بھائی
مگر میرے خیال میں ناخواندہ ذوی العقول(انسان) کی صفت ہے اور غیرخواندہ غیرذوی العقول(مثلا لڑی ، کتاب) کی صفت ہے۔
آسان لفظوں میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ ناخواندہ کا مطلب ہے ان پڑھ اور بے پڑھا جبکہ غیرخواندہ کا مطلب ہے ان پڑھا۔
ہمارا خیال ہے کہ بعض احباب خواندہ کے ساتھ نا کے بجائے غیر لگانے کو اس لیے ترجیح دیتے ہیں کہ اس مرکب میں دونوں الفاظ فارسی کے آ جائیں کیوں کہ وہ دو زبانوں کے الفاظ سے بنائے گئے مرکبات کو بہت اچھا گمان نہیں کرتے۔ :) :) :)
 
ابن سعید بھائی ایک مشورہ:
جب ہم گوگل کروم میں کئی ٹیبس کھولتے ہیں جن میں سے ایک اردو محفل فورم کا ٹیب بھی ہوتا ہے تو کیا ایسا ممکن ہے کہ نئے اطلاع نامے موصول ہونے کی صورت میں اردو محفل فورم کے ٹیب کا اوپر جو نام لکھا ہوا ہے: ”اردو محفل فورم“ اس کے ساتھ نئے موصول ہونے والے اطلاع ناموں کی تعداد بھی لکھی نظر آجائے، مثلا دو اطلاع نامے نئے وصول ہونے پر فورم کے ٹیب پر یہ لکھا نظر آئے: ”اردو محفل فورم(۲)“۔
در اصل زین فورو سرور ریسورسیز کو کم استعمال کرنے کی غرض سے اطلاع ناموں کی معلومات تبھی سرور سے حاصل کرتا ہے جب کوئی دوسری درخواست سرور کو بھیجی گئی ہو۔ اس طرح کے عمل کو ٹیکنیکل زبان میں پگی بیکنگ کہتے ہیں جس میں کسی معلومات کے ساتھ کوئی اضافی معلومات بھی پچھلے کے طور پر لٹکا کر بھیج دی جائے۔ :) :) :)

فیس بک اور گوگل وغیرہ کے ریسورسیز افراط ہیں اور ان کے سرور ماڈرن ہیں جن میں لانگ پولنگ کا سپورٹ موجو دہے۔ یہ سپورٹ ہمارے سرور میں بھی موجود ہے لیکن زین فورو کا سافٹوئیر صرف ہمارے سرور کے لیے نہیں بنا بلکہ پرانے زمانے کے سرور پر بھی کئی سارے لوگ اس کو استعمال کرتے ہیں۔ خیر اس حوالے سے ہم نے اور دیگر کئی احباب نے کافی عرصہ قبل زین فورو ڈیویلپمنٹ فورم میں مشورے دیے ہیں اور اس پر بات بھی ہوئی ہے۔ غالباً ایک ایڈ آن بھی موجود ہے جو یہ کام کرتا ہے لیکن اس کا طریقہ کار ایسا ہے کہ ساری دنیا میں جہاں کہیں کسی براؤزر ٹیب میں محفل کھلا ہوگا اور کوئی اکاؤنٹ لاگن ہوگا وہاں سے تھوڑی تھوڑی دیر بعد اردو ویب کے سرور پر ایچ ٹی ٹی پی ریکوئیسٹس آتی رہیں گی جو کہ سرور پر خاصی بھاری ہو سکتی ہیں۔ ابھی اگر محفل کا ٹیب فعال نہ ہو تو ساری ایکٹیوٹیز روک دی جاتی ہیں اور صفحہ محفل کے سرور سے تبھی رابطہ کرتا ہے جب اس پر فوکس ہو۔ :) :) :)
 
@ابن سعیدسعود بھائی زین فورو کے تھیم بھی تو تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔
شاید القلم میں یہ سہولت موجود تھی۔
زین فورو کا سیاہ تھیم اچھا لگا مجھے۔
 
@ابن سعیدسعود بھائی زین فورو کے تھیم بھی تو تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔
شاید القلم میں یہ سہولت موجود تھی۔
زین فورو کا سیاہ تھیم اچھا لگا مجھے۔
بالکل کیا جا سکتا ہے بلکہ ایک سے زائد تھیم بھی رکھے جا سکتے ہیں لیکن یہ سب فرصت کے کام ہیں۔ اور ویسے بھی نیلا رنگ اردو محفل کی برانڈنگ کو ظاہر کرتا ہے۔ :) :) :)
 
Top