اردو محفل کی زین فورو 1.2 پر اپگریڈ

عائشہ عزیز

لائبریرین
یہ سرورق کہاں گیا!!!!!
اور ٹاپ 5 اسٹیٹس اپڈیٹ بھی غائب ہیں

ابن سعید بھیا

جی ہاں، اس کا ایڈ آن ابھی نئے ورژن کے ساتھ کمپیٹبل نہیں ہے۔ اس پر اس ایڈ آن کے ڈیویلپر صاحب کام کر رہے ہیں، انھوں نے ایک ریلیز کینڈیڈیٹ جاری کیا تھا جو دوسرے مسائل پیدا کر رہا ہے اس لیے چند دنوں تک سر ورق سے محرومی! :) :) :)

سٹیٹس اپڈیٹ کرنے والا سیکشن کہاں گیا ؟
عمر بھیا سنا ہے کچھ دیرتک یہ بھی مل جائے گا
 
آخری تدوین:

شاکرالقادری

لائبریرین
آپ سب کو مبارک ہو
میں بھی القلم کو اپ گریڈ کرنا چاہ رہا تھا لیکن اس وقت تک موقوف! جب تک نبیل بھائی اردو ایڈیٹر سپورٹ فراہم نہیں کر دیتے
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ شاکرالقادری صاحب۔ اردو ایڈیٹر کی سپورٹ انشاءاللہ جلد ہی فراہم کر دی جائے گی۔
 
تلمیذ

لائبریرین
جی ماشاءاللہ کافی سہولیات کا اضافہ ہوا ہے۔ بے حد شکریہ۔
تاہم، صفحےکے اوپر چند الفاظ انگریزی میں ہونے کی سمجھ نہیں آئی۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
زین فورو۔۔۔ کیا یہ درست ہے کہ یہ سافٹ وئیر خریدنا پڑتا ہے اور مفت نہیں ملتا۔۔۔ ؟؟ کیونکہ اس کی ویب سائٹ جس کا لنک اوپر دیا گیا، اس پر اس کو خریدنے کا آپشن موجود ہے۔۔۔
اس کے مقابلے میں SMF ایک مفت فورم سافٹ وئیر ہے۔۔۔ کیا اس پر تجربہ کیا گیا ہے؟؟
 
مزید غیر ترجمہ شدہ جملوں اور الفاظ کی نشاندہی:

نیچے دیے گئے اسکرین شاٹ میں تاریخِ ابتداء میں تاریخ نہیں بلکہ آئیکون ہے واچ والا جس کے ٹول ٹِپ کا ترجمہ باقی ہے۔
rlx.gif

اس صفحے پہ http://www.urduweb.org/mehfil/watched/threads
کچھ ترجمے باقی ہیں

This is a list of the 20 most recently-updated threads with unread replies that you are watching. There may be more to view.

اور
You do not have any watched threads that are unread.
 
عمر سیف

محفلین

ایسا مین پیج یہاں شو نہیں ہو رہا ۔
 
ایڈیٹر میں ڈیلیٹ کا بٹن فل اسٹاب کا اضافہ کر رہا ہے بجائے اگلے حروف کو ڈیلیٹ کرنے کے۔
نبیل بھائی یہ مسئلہ کئی لوگوں کو ہے، ذرا اس کی جانب توجہ دیں۔ ہمارا خیال ہے کہ یہ براؤزر اسپیسفت بگ ہے۔ :) :) :)
ایک سہولت کی ایڈیٹر میں شدت سے کمی محسوس کی جا رہی ہے اور وہ ہے ٹیبلز کی سہولت، بعض اوقات کچھ اعداد و شمار یا ڈیٹا ایسا شئیر کرنا پڑ جاتا ہے جو کہ ٹیبلز میں ہی ممکن ہے وہ ٹیبلز کے بجائے سمپل ٹیکسٹ میں ہی پوسٹ ہوتا ہے، اگر یہ سہولت ایکٹیویٹ کر دی جاتی تو بہت اچھا ہو جاتا۔
محفل میں ٹیبل کی فارمیٹنگ کے لیے بی بی کوڈ تو موجود ہے لیکن ایڈیٹر میں اس کا کوئی سہل طریقہ کار موجود نہیں ہے۔ اس فیچر کے لیے تو کئی لوگ زین فورو کی سائٹ پر درخواستیں کرتے پھر رہے ہیں لیکن یہ ایک مشکل چیز ہے اس لیے وقت لگے گا شاید۔ :) :) :)
سرورق نظر نہیں آ رہا اور مین پیج پہ ہی سٹیٹس یا کیفیت والی سہولت اب نہیں رہی۔ وہ کافی اچھی سہولت تھی۔
یہ ایک ایڈ آن کی دین تھی جو کہ کمپیٹبل نہیں تھا۔ اب شاید اس کا کوئی ریلیز کینڈیڈیٹ ہے جسے پھر سے فعال کر دیا گیا ہے لہٰذا یہ سہولت واپس آ گئی ہے۔ :) :) :)
آپ کی رکنیت میں Latest Alerts کا ترجمہ باقی ہے،
صیغہ ماضی! :) :) :)
اس کے علاوہ اطلاعات میں گزشتہ دنوں کی جو اطلاعات ہیں دنوں کے نام ابھی ترجمہ نہیں ہوئے۔ Friday وغیرہ
جناب! :) :) :)
ریٹنگ دیے اور ریٹنگ لیے، میرا خیال ہے مؤنث مذکر چیک کر لیں شاید ریٹنگ دیں اور ریٹنگ لیں زیادہ بہتر رہے گا۔ اگر درجات کا ترجمہ نہیں استعمال ہو رہا تو۔
اس گوشے میں کئی سارے ترجموں پر نظر ثانی کی ہے اور کچھ نئے ترجمے بھی شامل کیے ہیں۔۔۔ ملاحظہ فرما لیں۔ :) :) :)
پہلے اطلاعات ازل سے دستیاب تھیں اب صرف آخر کے چار صفحے دستیاب ہیں۔
ہمارا نہیں خیال کہ اطلاع نامے کبھی بھی پورے محفوظ کیے جاتے رہے ہوں۔ ممکن ہے کہ دورانہ تبدیل ہوا ہو جس کی جانچ کرنی ہوگی۔ لیکن اطلاع ناموں کو چند دنوں کے بعد حذف کر دیا جاتا ہے۔ اس کے لیے شاید یومیہ ایک کران جاب چلتا ہے جو اطلاعات کی مدت اور ان کی کیفیت وغیرہ کی بنیاد پر ان کو حذف کر دیتا ہے۔ :) :) :)
ایڈیٹر میں جہاں ہم فونٹ کلر سیلیکٹ کرنے جاتے ہیں تو کلرز کے نیچے ایک تحریر ہے "غیر موجود" اس سے جو عام تاثر سامنے آتا ہے دوسرے ایڈیٹرز کو دیکھتے ہوئے کہ شاید تمام رنگوں لیے ایک نئی پاپ اَپ ونڈو کھلے گی، لیکن یہاں یہ تحریر اس پاپ اَپ کو ختم کرنے کے لیے دی گئی ہے شاید، تو اِسے بجائے "غیر موجود" کےبجائے پٹرن پہ رہتے ہوئے "منسوخ" کر دیں۔
یہ در اصل None کا ترجمہ تھا۔ اگر اس کو منسوخ کریں گے تو کہیں اور ترجمہ سیاق و سباق سے خارج ہو جائے گا۔ خیر فی الحال ہم نے اسے "کچھ بھی نہیں" کر دیا ہے۔ :) :) :)
باقی وقت کے ساتھ ساتھ شئیر کرتا رہوں گا۔
ہم ایسے عمل کی بے حد حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ :) :) :)
 
آخری تدوین:
مزید غیر ترجمہ شدہ جملوں اور الفاظ کی نشاندہی:

نیچے دیے گئے اسکرین شاٹ میں تاریخِ ابتداء میں تاریخ نہیں بلکہ آئیکون ہے واچ والا جس کے ٹول ٹِپ کا ترجمہ باقی ہے۔
rlx.gif

اس صفحے پہ http://www.urduweb.org/mehfil/watched/threads
کچھ ترجمے باقی ہیں

This is a list of the 20 most recently-updated threads with unread replies that you are watching. There may be more to view.

اور
You do not have any watched threads that are unread.
تعمیل کی گئی! :) :) :)
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
زین فورو۔۔۔ کیا یہ درست ہے کہ یہ سافٹ وئیر خریدنا پڑتا ہے اور مفت نہیں ملتا۔۔۔ ؟؟ کیونکہ اس کی ویب سائٹ جس کا لنک اوپر دیا گیا، اس پر اس کو خریدنے کا آپشن موجود ہے۔۔۔
اس کے مقابلے میں SMF ایک مفت فورم سافٹ وئیر ہے۔۔۔ کیا اس پر تجربہ کیا گیا ہے؟؟
ابن سعید بھائی۔۔۔ اس سوال کا جواب ابھی باقی ہے۔۔۔
 
ابن سعید بھائی۔۔۔ اس سوال کا جواب ابھی باقی ہے۔۔۔
ماضی میں مفت سافٹوئر بھی استعمال ہوئے جن میں پی ایچ پی بی بی اور شاید کوئی ایک اور تھا۔ اس کے بعد وی بلیٹن خریدا گیا اور کئی سال وہ استعمال ہوا۔ اب پچھلے دو برسوں سے زین فورو کو خرید کر استعمال کر رہے ہیں۔ محفل میں کسی دور میں مفت بلیٹن بورڈ اور سی ایم ایس وغیرہ کی تنصیب، اردو پیڈ انٹگریشن اور ترجموں کے حوالے سے کافی کام ہوتا رہا ہے۔ اب ویب پر ادرو پختگی کی طرف مائل ہے، بے شمار لوگ اس ایکو سسٹم کا حصہ ہیں، ویب اپنے آپ میں نئی جہات سے روشناس ہو رہا ہے۔۔۔ لہٰذا ترجیحات کا رخ بھی تبدیل ہو گیا وقت کے ساتھ ساتھ۔ :) :) :)
 
1000446_361331707326058_1695786969_n.jpg

ارے واہ میں نے تو امیج بغیر یو آر ایل کے ایسے ہی کاپی کیا اور کہیں اور کے بجائے یہاں ٹیکسٹ ایریا میں غلطی سے پیسٹ کرلیا۔ اور یہ کیا امیج بغیر کسی اضافی ٹیگ یا لوڈنگ کہ ڈسپلے ہوگیا۔ بھائی یہ تو کمال ہی ہوگیا۔
 
جی ہاں اب یہ سہولت ہے کہ تصاویر کو دوسری سائٹوں سے ڈریگ ڈراپ بھی کیا جا سکتا ہے۔ محفل میں فائل اپلوڈ فعال نہیں رکھا گیا ہے ورنہ کمپیوٹر سے کوئی فائل اس ایڈیٹر میں ڈریگ کر کے ڈراپ کر دیا جائے تو وہ اپلوڈ بھی ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ ایسی بعض خصوصیات انٹرنیٹ ایکسپلورر میں دستیاب نہیں ہیں۔ :) :) :)
 
Top