اردو محفل کی رفتار

arifkarim

معطل
السلام علیکم،
مجھے کچھ عرصہ سے محفل کی رفتار بہت سست لگ رہی ہے۔ اصفحات بہت دیر سے لوڈ ہوتے ہیں۔ کیا آپ نے یہ محسوس کیا ہے؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بعض وقت پیغام ارسال کرتے وقت صفحہ اٹک جاتا ہے اور دوبارہ کلک کرنے کی وجہ سے ایک ہی پیغام ایک بار سے زائد ارسال ہوجاتا ہے۔

علاوہ ازیں ایڈیٹر پر کئی فیچرز بھی کام نہیں کر رہے۔
 
دو تین روز سے ہمیں بھی اس کی رفتار کے حوالے سے تشویش ہو رہی ہے۔ ویک اینڈ پر اس کا جائزہ لینے کی کوشش کریں گے، ان شاء اللہ! :) :) :)
 
شکریہ۔ ابھی میں نے جائزہ لیا ہے اور رفتار پھر معمول کے مطابق تیز ہوگئی ہے۔ کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟
ہمارا خیال ہے کہ گاہے گاہے کسی سرچ انجن کا بوٹ ضرورت سے زیادہ جوش و خروش سے حملہ آور ہو رہا ہے۔ یا پھر شاید کوئی صاحب محفل کو آرکائیو کرنے کی کوشش فرما رہے ہیں۔ لیکن یہ فقت قیاس ہے، ہم نے اس کا تجزیہ کرنے کی کوشش نہیں کی ہے۔ سرور کا لوڈ بڑھا ہوا ہے اور ہمیں ہر چند گھنٹوں کے بعد الرٹ موصول ہو رہی ہے۔ :) :) :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محفل کے تمام ممکنہ صفحات کو کسی سافٹوئیر کی مدد سے یکے بعد دیگرے ڈاؤن لوڈ کر کے محفوظ کرنا۔ :) :) :)

:)
یہ تو ایک نئی بات معلوم ہوئی سعود بھائی۔ لیکن کس لئے ایسا کرنے کی ضرورت ہے؟
اتنی فرصت ہوتی ہے کیا کسی کے پاس
 
Top