پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

لاریب مرزا

محفلین
ایم ایس پینٹ میں جیومیٹری کی اشکال کی مدد سے ایک سادہ سا "فونٹ بنایا" ۔ باقی کام فوٹو شاپ نے انجام دیا ۔ کونوں میں لگایا ہوا اردو محفل کا نام سعادت صاحب کے مراسلے سے کاپی کیا ۔ تقریباً ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں یہ سب مکمل ہوگیا ۔ :):):)

UM-gold-red.jpg
خوبصورت!!
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ واہ ۔ ۔ یہ تو گلاس اسٹیننگ کا شاہکار معلوم ہوتا ہے ۔ ۔
بہت زبردست ۔ ۔ سر، ہم ناچیز کی داد قبول کیجیئے ۔ ۔ :):)
اسٹینڈ گلاس تو نہیں کہیں گے اسے ۔ وہ آرٹ دوسرا ہے ۔ عموماً آپ کو کراچی کے پرانے گرجا گھر کی کھڑکیوں اور چھتوں وغیرہ پر نظر آئے گا۔ یہ تو قیمتی پتھر "رُوبی" کا ایک تاثر دینے کی کوشش کی تھی ۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
اسٹینڈ گلاس تو نہیں کہیں گے اسے ۔ وہ آرٹ دوسرا ہے ۔ عموماً آپ کو کراچی کے پرانے گرجا گھر کی کھڑکیوں اور چھتوں وغیرہ پر نظر آئے گا۔ یہ تو قیمتی پتھر "رُوبی" کا ایک تاثر دینے کی کوشش کی تھی ۔

پہلی نظر، بس پہلی نظر میں ہمیں اپنا کالج آف ہوم اکنامکس کا گلاس اسٹیننگ کا آرٹ کا پروجیکٹ لگا جو ہم نے بنایا تھا ۔ ۔ !!!

آپ کی بات بھی درست ہے اب قیمتی پتھر "رُوبی" کا تاثربھی دے رہا ہے ۔ ۔ جو بھی ہے بہت حسین ہے ۔ ۔ :):)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
UM-landscape.jpg


نام ایم ایس پینٹ ، بیک گراؤنڈ گوگل علیہ ما علیہ ، فوٹو شاپ کے مختلف اوزارات ، ایک کپ چائے ، دو گھورتی ہوئی آنکھیں ، ایک عدد ڈانٹ ، گھر میں نظر بند ہفتے کی ایک سہ پہر !
 
آخری تدوین:
Top