اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
انشا اللہ ضرور۔۔
پچھلی دفعہ جب ہم آئے تھے تو میرے بھائی کے(نیٹ) فرینڈز نے بہت خدمت کی تھی بھائی ساتھ نہیں تھے ماموں تھے۔۔۔بہت اچھے لوگ ہیں حج کے دنوں میں سب ہی خدمت میں لگ جاتے ہیں ماشااللہ۔۔اللہ سب کو اجرِ عظیم دے آمین۔۔۔
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
آج کا میرا سبق۔۔

''تم نیکی کو اس وقت تک نہیں پہنچ سکتے جب تک وہ چیز خرچ نہ کرو جو تمہیں محبوب ہو۔۔''
(آل عمران آیت نمبر 92 )
 

شمشاد

لائبریرین
"تم میں سے کوئی بھی کسی مسلمان کو حقیر نہ سمجھے کیونکہ حقیر مسلمان بھی اللہ تعالٰی کے نزدیک بہت معزز ہوتا ہے۔"

(حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ)
 

ماوراء

محفلین
خوش آمدید ماوراء۔۔۔:grin:

تمہیں یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔۔ بس تھوڑا سا ہوم ورک کرنا ہوتا ہے اور اس کے بعد جو مرضی کرو ;) بچپن کی طرح تمہیں سکول زبردستی نہیں بھیجا جائے گا بلکہ تم یہاں خوشی خوشی آؤ گی میری طرح۔۔:grin:

شکریہ سارا۔

ایک بار پھر سکول میں داخل ہو کر مجھے بھی خوشی ہو رہی ہے۔ میں نے تو کلاس میں گپیں ہی مارنی ہیں۔ خوشی خوشی آؤں گی، گپیں ماریں اور گھر۔۔:grin:
 

ماوراء

محفلین
ضرور اور آپ بھی دعاؤں میں یاد رکھیئے گا۔
جب حج پر آئیں تو مطلع کیجیئے گا، ہو سکتا ہے حاجیوں کی خاطر خدمت کر سکیں۔

شمشاد بھائی، امی ابو آ رہے ہیں۔ کیا ان کو آپ کا پتہ دوں؟:grin:

اور اگلے سال انشاءاللہ انشاءاللہ میرا پروگرام بھی بن رہا ہے۔ خدمت کیا کریں گے ویسے؟
 

زیک

مسافر
جب اسلامیات کی کلاس ختم ہو جائے تو مجھے بتا دیں۔ میں ہمیشہ کی طرح اسلامیات کی کلاس سے بنک مار رہا ہوں۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل دے دو میرا نمبر۔
اور خدمت یہ کہ زیارتیں کروا دی جائیں اور جاتے ہوئے کچھ تحفے تحائف نذر کر دیئے جائیں اور کیا۔ اب ان کو گھر پر بلا کر تو نہیں رکھ سکتے۔ ویسے بھی جو حاجی صاحبان یہاں آتے ہیں ان کے پاس گنے چنے دن ہوتے ہیں اور چونکہ وہ دور دراز کے ملکوں سے آئے ہوتے ہیں تو ان کو یہ لالچ ہوتا ہے کہ جتنا بھی وقت حرم شریف میں گزار سکتے ہیں گزار لیں، وہ نہیں چاہتے کہ حرم شریف کے علاوہ ادھر ادھر بازاروں میں گھوم پھر کر یا کسی عزیز کے گھر جا کر وقت ضائع کریں۔

تمہیں کوئی خاص چیز چاہیے تو بتا دو۔
 

شمشاد

لائبریرین
زیک یہ اسلامیات کی کلاس نہیں ہے۔

اچھے اقوال ہیں جو یہاں شیئر کیئے جاتے ہیں۔

آپ چاہیں تو مغربی مفکروں کے اقوال شیئر کر سکتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
مذاق کر رہا تھا شمشاد۔ اصل میں اپنی یونیورسٹی کے زمانے کے اسلامیات کے لیکچرار یاد آ گئے تھے۔ ماشاءاللہ کیا استاد تھے۔ ہاہاہاہا
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں مذاق کی تو کوئی ایسی بات نہ تھی، پھر بھی آپ کی طرف سے چند ایک اقوال کا انتظار رہے گا۔
 

زیک

مسافر
چلیں ایک سوال: زمین کا وزن یعنی mass کیا ہے؟ حساب لگا کر بتائیں نہ کہ گوگل کر کے۔
 

ماوراء

محفلین
چلو، اس کلاس میں میں اپنے نانا جی کی ڈائری سے سنہری باتیں لکھا کروں گی۔
----------------------------------



- ҈ - انسان دنیا کے سمندر میں تنکے کی طرح بہا چلا جانے کے لیے پیدا نہیں کیا گیا، بلکہ دنیا میں اس لیے آیا ہے کہ ملاح کی طرح موجوں کا مقابلہ کرتا ہوا اوروں کو پار اتارنے کی کوشش کرے۔
 

ماوراء

محفلین
بالکل دے دو میرا نمبر۔
اور خدمت یہ کہ زیارتیں کروا دی جائیں اور جاتے ہوئے کچھ تحفے تحائف نذر کر دیئے جائیں اور کیا۔ اب ان کو گھر پر بلا کر تو نہیں رکھ سکتے۔ ویسے بھی جو حاجی صاحبان یہاں آتے ہیں ان کے پاس گنے چنے دن ہوتے ہیں اور چونکہ وہ دور دراز کے ملکوں سے آئے ہوتے ہیں تو ان کو یہ لالچ ہوتا ہے کہ جتنا بھی وقت حرم شریف میں گزار سکتے ہیں گزار لیں، وہ نہیں چاہتے کہ حرم شریف کے علاوہ ادھر ادھر بازاروں میں گھوم پھر کر یا کسی عزیز کے گھر جا کر وقت ضائع کریں۔

تمہیں کوئی خاص چیز چاہیے تو بتا دو۔
بہت شکریہ شمشاد بھائی۔ میں ضرور ان کو آپ کا نمبر دیتی۔ لیکن میرے ابو کی طبیعت کچھ الگ قسم کی ہے۔ وہ سعودی عرب میں موجود رشتے داروں کو بھی نہیں بتا رہے کہ اگر بتا دیا تو سب تکلفات میں نہ پڑ جائیں۔ اور وہ کسی کو تکلیف دینا نہیں چاہتے۔
جب میں آئی تو پھر۔۔۔آپ سے تحفے تحائف لوں گی۔:p
 

سارا

محفلین
ماوراء تمہارا اگلے سال حج کا پروگرام بن رہا ہے یا عمرہ کرنے کا۔۔۔؟؟؟ اگر حج کا بن رہا ہے تو مجھے بھی ضرور بتانا۔۔
 

ماوراء

محفلین
سارا، حج سے شاید پہلے ہی ہمارا پروگرام پاکستان جانے کا ہے۔ پاکستان جاتے ہوئے عمرہ ہی کر سکیں گے۔ ابھی ویسے کچھ پتہ نہیں، اگر پروگرام لیٹ ہو گیا تو حج بھی ہو سکتا ہے۔ (اگر ابو نے کروا دیا تو۔۔۔ابو کو رش سے الجھن ہے، اس لیے عمرے کا ہی ابھی مانے ہیں۔) اگر بنا تو انشاءاللہ ضرور بتاؤں گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top