اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
یہاں ہیڈ ماسٹر کون ہے؟

سارا کون سی کلاس میں جاتی ہے؟ سارا والی کلاس میں مجھے داخلہ مل جائے گا کیا؟

اس کلاس کا\کی ٹیچر کون ہے؟
 

حسن علوی

محفلین
یہاں ہیڈ ماسٹر کون ہے؟

سارا کون سی کلاس میں جاتی ہے؟ سارا والی کلاس میں مجھے داخلہ مل جائے گا کیا؟

اس کلاس کاکی ٹیچر کون ہے؟

یہاں کے ہیڈ ماسٹر جی تو ابھی سو رہے ہیں غالباً اور یہاں سب ایک ہی کلاس میں پڑھتے ہیں مل بیٹھ کہ اور سارا کی بھی یہی کلاس ھے آپ بے فکر ہو کر داخلا لے لیں ہم آپ کو تہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں:)

کلاس کی ٹیچر کا تو نہ ہی پوچھیئے وہ تو ماشاءاللہ پہلی کی پہلی ہی آتی ہیں تنخواہ لینے:rolleyes: جی ہاں میری مراد زینب سے ھے، انکی قابلیت پر تو کوئی شک نہیں مگر حاضری کم کم ہی ہوتی ھے انکی۔

جیسا کہ آپکا ایڈمیشن ہو چکا ھے تو لایئے آج کا ہوم ورک۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں نا آج ہی سے بسم اللہ کی جائے؟
 

ماوراء

محفلین
زبردست ۔ ۔ بنا فیس داخلہ اور سب ایک کلاس میں۔ ۔!!

مانیٹر کون ہے؟

ابھی تو میں بسم اللہ ہی پڑھ لیتی ہوں، باقی گھر جا کر ہوم ورک کروں گی نا۔

کلاس میں اگر نیند آ جائے تو پھر بچے کیا کرتے ہیں؟
 

حسن علوی

محفلین
زبردست ۔ ۔ بنا فیس داخلہ اور سب ایک کلاس میں۔ ۔!!

مانیٹر کون ہے؟

ابھی تو میں بسم اللہ ہی پڑھ لیتی ہوں، باقی گھر جا کر ہوم ورک کروں گی نا۔

کلاس میں اگر نیند آ جائے تو پھر بچے کیا کرتے ہیں؟

یہی تو خوبی ھے اس اسکول کی سب کو کھلی دعوت ھے آیئے اور اپنا حصہ ڈالیئے:)

مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں میں نبھا رہا ہوں (اگر ذرا سی بھی چیں پیں کی تو۔۔۔۔۔۔آہو;))

چلیئے ٹھیک ھے ایڈمیشن ہو گیا اب کل ہوم ورک ضرور کیجیئے گا ورنہ کھینچائی بھی ہو سکتی ھے ہاں جی۔

ہممم کلاس میں اگر کوئی سو جائے تو پھر بچے کچھ نہیں کرتے، بڑے کرتے ہیں :grin: تو اس لیئے سونا بالکل نہیں ھے۔
 

سارا

محفلین
خوش آمدید ماوراء۔۔۔:grin:

تمہیں یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔۔ بس تھوڑا سا ہوم ورک کرنا ہوتا ہے اور اس کے بعد جو مرضی کرو ;) بچپن کی طرح تمہیں سکول زبردستی نہیں بھیجا جائے گا بلکہ تم یہاں خوشی خوشی آؤ گی میری طرح۔۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ماوراء اور سارا یہاں بھی سونا سونا کر رہی ہیں۔ لگتا ہے ان پر آجکل سونا بہت سوار ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
شمشاد بھائی آج ایک نئے اسٹوڈنٹ نے ایڈمیشن لیا ھے اپنے اسکول میں۔ مبارک ہو آپکو:)
ویسے میں نے اسکول کے حوالے سے موٹی موٹی ضروری ہدایات دے دیں ہیں انکو۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ نئی طالبہ نہیں ہے۔ بہت پرانی ہے۔ پرانے اسکول سے بھاگی ہوئی ہے۔ اب پھر آئی ہے۔
 

سارا

محفلین
شمشاد بھائی آج ایک نئے اسٹوڈنٹ نے ایڈمیشن لیا ھے اپنے اسکول میں۔ مبارک ہو آپکو:)
ویسے میں نے اسکول کے حوالے سے موٹی موٹی ضروری ہدایات دے دیں ہیں انکو۔


لیا نہیں ہے بلکہ ہم نے زبردستی دلوایا ہے۔۔اب آپ آگے سنبھالنا۔۔سکول سے بھاگنے نہیں دینا ہے ;)
 

سارا

محفلین
خریدا نہیں تھا۔۔۔یوں سمجھ لیں کہ گفٹ ملا تھا۔۔لیکن اسے میں پہنتی نہیں ہوں کسی کام کا نہیں ہے البتہ زکٰوتہ کے بارے میں فکر لگی رہتی ہے تو ارادہ ہے بیچ کر اگلے سال حج کر لوں انشا اللہ۔۔۔
 

سارا

محفلین
بھائی کے ساتھ آنا ہے اور وہ پہلے ہی مجھے ایک حج کروا چکے ہیں دوسرا اپنے ہی پیسوں سے کرنا پڑے گا۔۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ اجر دینے والا ہے اور وہی بہتر کرنے والا ہے۔
اللہ سے دعا ہے کہ آپ ارادوں میں برکت دے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ضرور اور آپ بھی دعاؤں میں یاد رکھیئے گا۔
جب حج پر آئیں تو مطلع کیجیئے گا، ہو سکتا ہے حاجیوں کی خاطر خدمت کر سکیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top