اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ سارا،
یہ حدیث یاد تو کر لیں گے لیکن اس کا مفہوم ہی یاد ہو سکتا ہے، یہ ترجمہ لفظ بہ لفظ تو یاد نہ ہو سکے گا۔
 

تیلے شاہ

محفلین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اپنے آپ کو حسد سے بچاؤ،اس لیے حسد نیکیوں کو اس طرح بھسم کرتا ہے جس طرح آگ لکڑیوں کو بھسم کرتی ہے "(ابو داؤد)

چاند بابو
ابھی وہ ہرجائی صنم کی طرح نہ انکار کرتے ہیں اور نہ ہی اقرار کرتے ہیں اگر کوئی خوشخبری ہوئی تو انشاءاللہ مٹھائی پکی
 

زینب

محفلین
یہ مٹھائی کس خوشی میں تیلے بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے یہ جس جس نے مٹھائی کا وعدہ کیا ہمیشہ مکر گیا آخر میں جا کے اب لگتا ہے مجھے ہی ان مٹھائی کی فوٹو دکھانے والوں کے خلاف کچھ سوچنا پڑے گا
 

سارہ خان

محفلین
ابھی وہ ہرجائی صنم کی طرح نہ انکار کرتے ہیں اور نہ ہی اقرار کرتے ہیں اگر کوئی خوشخبری ہوئی تو انشاءاللہ مٹھائی پکی

تیلے بھیا پٹانے کے ایک سو ایک طریقے آتے ہیں آپ کو ۔۔ پھر بھی اقرار نہیں کروا سکے اب تک ۔۔:grin: لگتا ہے کسی پتھر دل سے واسظہ پڑا ہے آپ کا۔۔:rolleyes: :tounge:
 

سارا

محفلین
جزاک اللہ سارا،
یہ حدیث یاد تو کر لیں گے لیکن اس کا مفہوم ہی یاد ہو سکتا ہے، یہ ترجمہ لفظ بہ لفظ تو یاد نہ ہو سکے گا۔

جی سر جی مفہوم ہی یاد کر لیتے ہیں آسانی رہے گی۔۔ویسے یہ‌ حدیث بہت زیادہ بیان کی جاتی ہے اس لیے ہو سکتا ہے پہلے سب نے سنی ہوئی بھی ہو۔۔۔اور صرف یاد نہیں کرنا ہے انشا اللہ اس پر عمل بھی کرنا ہے۔۔
 

چاند بابو

محفلین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اپنے آپ کو حسد سے بچاؤ،اس لیے حسد نیکیوں کو اس طرح بھسم کرتا ہے جس طرح آگ لکڑیوں کو بھسم کرتی ہے "(ابو داؤد)

چاند بابو
ابھی وہ ہرجائی صنم کی طرح نہ انکار کرتے ہیں اور نہ ہی اقرار کرتے ہیں اگر کوئی خوشخبری ہوئی تو انشاءاللہ مٹھائی پکی

تیلے شاہ بھائی صاحب انشااللہ خوشخبری بھی جلد ملے گی لیکن اپنا وعدہ نہ بھولئے گا۔
 

سارا

محفلین
سر جی میرا بھائی پاکستان گیا ہوا ہے نا اس نے مجھے بتایا ہے کہ اس کے استاد جی کے پاس ایک پتلا سا ڈنڈا ہے اور اس پر کلیئر ٹیپ لگائی ہوئی ہے جو بہت پکی لگتی ہے آپ بھی یہاں کچھ ایسا ہی رکھیں تا کہ طالبعلم تیر کی طرح سیدھے ہوجائیں۔۔روزانہ آئیں اور وم ورک کریں:cool:
 

شمشاد

لائبریرین
ڈنڈا تو رکھ لوں، پھر جو طالبعلم کبھی کبھار آتے ہیں وہ بھی نہیں آئیں گے۔
 

پپو

محفلین
مار نہیں پیار
یہ بورڈ آج کل ہر سرکاری اور پرایئویٹ سکولز کے باہر نمایاں جگہ پر آویزاں ہوتا ہے اور ساتھ خلاف ورزی کرنے والے ماسٹر جی کے خلاف کاروائی کے لیے نمبر بھی درج ہوتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
پپو بھائی یہ تب سے ہوا ہے جب ایک اسکول ماسٹر نے ایک بچے کو (غالباً پانچویں کلاس کا بچہ تھا) اتنا مارا کہ وہ بچہ اپنی جان سے گیا۔
لیکن بورڈ لگانے سے کیا ہوتا ہے، کرنا تو ماسٹروں نے اپنی مرضی سے ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : "مومن مردوں اور عورتوں پر وقتاً فوقتاً آزمائشیں آتی رہتی ہیں۔ کبھی خود اس پر مصیبت آتی ہے، کبھی اس کا لڑکا مر جاتا ہے، کبھی اس کا مال تباہ ہو جاتا ہے (اور وہ ان تمام مصیبتوں میں صبر اختیار کر لیتا ہے اور اس طرح اس کے قلب کی صفائی ہوتی رہتی ہے اور برائیوں سے دور ہوتا رہتا ہے) یہاں تک کہ جب اللہ تعالٰی سے ملتا ہے تو اس حال میں ملتا ہے کہ اس کے نامہ اعمال میں کوئی گناہ نہیں ہوتا۔" (ترمذی عن ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top