اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔
میں سو رہا تھا اور سوتے میں ایک پیالہ میرے سامنے لایا گیا جس میں دودھ تھا۔۔میں نے اس میں سے پیا یہاں تک کہ تازگی اور سیرابی میرے ناخنوں سے نکلنے لگی۔۔پھر جو بچا وہ میں نے عمر بن خطاب کو دے دیا۔۔''
لوگوں نے عرض کیا۔۔یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی تعبیر کیا ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا '' اس کی تعبیر علم ہے۔۔''
(صحیح مسلم)
 

شمشاد

لائبریرین
سر جی کیا کہا تھا اقبال نے؟؟؟؟:confused:

چاند بابو اقبال ایک دفعہ اسکول دیر سے پہنچے، تو جماعت میں بھی دیر سے پہنچے۔ تو ان کے استاد نے کہا، " اقبال تم دیر سے آئے ہو۔" تو علامہ اقبال نے جواب دیا تھا " اقبال دیر سے ہی آتا ہے۔"
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا یہ حسن اور سارہ مل کر اسکول سے غیر حاضر ہونے کی سکیمیں بناتے ہیں۔
 

حسن علوی

محفلین
ہاہاہا۔۔ اٹھا تو رہی ہوں ۔۔ تمہاری دیکھا دیکھی مجھے بھی غیر حاضری کی عادت ہو گئی ہے اسکول سے کئی کئی دن تک ۔۔;) :tounge:

شششششششششششش کچھ مت بولو ابھی کسی کا دھیان نہیں گیا میری غیر حاضریوں کی طرف اگر میں پکڑ میں آ گیا تو پِنک لیٹر ہی مل جانا ھے اسکول سے;)
 

سارہ خان

محفلین
ہاہاہا پہلے بتانا تھا نہ ۔۔ اب تو ہم دونوں کی ہی غیر حاضریاں نظر میں آ گئیں ہیں ۔۔:tounge: اب ذرا کچھ دن تک ریگیولر آنا پڑے گا ریکارڈ بہتر کرنے کے لئے ۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
تم دونوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ اب کوئی فائدہ نہیں اپنی غیر حاضریاں چھپانے کا۔
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل، ایک ہی تو طالبہ ہے جو باقائدگی سے اسکول آتی ہے اور ہوم ورک بھی کرتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو ایسا کرتے ہیں کہ طالبعلوں کی روحانی تربیت کا شعبہ گرو جی کے حوالے کر دیتے ہیں۔
 

گرو جی

محفلین
میں روحا نیت کا نہیں ، نیٹ ورک کا گرو ہوں بھائی
کیوں بلاوجہ کسی کا ایمان ڈبونا ہے
 

سارا

محفلین
صرف ہمارا لکھا ہوا پڑھنے پر ہی گزارا نہ کریں بلکہ اسی طرح کی ہمیں بھی اچھی اچھی باتیں لکھ کر بتائیں۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top