چودہویں سالگرہ اردو محفل کا سالانہ عالمی آن لائن مشاعرہ 2019

اردو محفل کا سالانہ مشاعرہ 2019
شعر و ادب سے تعلق رکھنے والے احباب کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ اردو محفل کی چودھویں سالگرہ کی تقریبات
جاری ہیں ۔ اس سلسلے میں اردومحفل کے عالمی مشاعرے
کا انعقادکیا جارہا ہے۔
شعراء کرام کو ، باقاعدہ دعوت نامہ ارسال کیا جائے گا البتہ محفلین سے گزارش ہے کہ وہ ذاتی طور پر اسی لڑی میں اپنی دلچسپی کا اظہار فرمائیں اور اپنی شرکت کا اعلان فرمائیں۔

مشاعرے میں نشت و برخاست کا مکمل تہذیبی پاس رکھتے ہوئے
صدرِ مشاعرہ، مہمانان خصوصی کی مسند بھی رہے گی۔
سامعین (قارئین ) داد ، پسند کی ناب سے ہی ادا کرپا ئیں گے، البتہ
تبصرہ جات کے لیے الگ لڑی کا اہتمام کیا جائے گا،
صدر و مہمانان باقاعدہ مشاعرے کےبارے میں اپنے تاثرات بھی بیان کریں گے
یوں ایک یادگار عالمی مشاعرہ محفل کے حسن کو چار چاند لگانے میں اپنا حصہ ملائے گا۔
درخواست ہے کہ شعراء کرام اپنی شمولیت سے
آگاہ فرماکر ہمیں ممنون و متشکر ہونے کا موقع دیں۔

انتظامیہ اردو محفل مشاعرہ: اردو محفل سال ہائے گزشتہ کی طرح محفلین کو دعوت دیتی ہے کہ وہ مشاعرے کی انتظامیہ میں شریک ہوکر اپنی انتظامی صلاحیتوں کا اظہار فرمائیں۔ مشاعرہ انتظامیہ کے ممبران کی تعداد محدود ہوگی، لہٰذا پہلے آئیے اور پہلے موقع پائیے۔

مشاعرے کی دیگر جزئیات کا تعین ممبران کے مشورے سے کیا جائے گا۔
 
ماشاءاللہ ،
اردو محفل فورم کی سالگرہ کا سب سے بڑا ایونٹ جس کا ہمیں شدت سے انتظار ہے ،
ہماری منتظم مشاعرہ سے درخواست ہے کہ ہمیں سب سے آگے کی نشت کا پاس مہیا کیا جائے تاکہ ہم بہتر طور پر محفل مشاعرے سے لطف اندوز ہو سکیں ۔
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا ۔
 
فرقان احمد

محفلین

چلیے، اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو سب سے آگے کی 'نشست' کا پاس ملے تو آپ اُن معزز محفلین کو ٹیگ کیجیے جو کہ منتظمین میں شامل ہو سکتے ہیں ۔۔۔! :)
 
بیک بینچر بھی حاضر ہے۔

بہت عمدہ۔ اس بار ہو ہی جائے مشاعرہ۔
تو جناب آئیے اور مشاعرہ کے انتظامات سنبھالیے۔
شعراء حضرات اپنے تخیل کی لگامیں تھام لیں۔
انتظامیہ فائنل ہو جائے تو پھر شعراء کو ٹیگ کرتے ہیں۔
 
چلیے، اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو سب سے آگے کی 'نشست' کا پاس ملے تو آپ اُن معزز محفلین کو ٹیگ کیجیے جو کہ منتظمین میں شامل ہو سکتے ہیں ۔۔۔! :)
ایسی خدمات تو ہم محفل کے خدمتگار کے طور پر عام انجام دیا کرتے ہیں بلکل سچے دل کے ساتھ بناء کسی لالچ کے ۔
 
اکمل زیدی

محفلین
ہماری دانست میں محترم اکمل زیدی کو منتظمین کی فہرست میں ضرور شامل ہونا چاہیے۔
واہ.واہ...فرقان بھائ داد دیتا ہوں مشاعرہ شروع ہونے سے پہلے...آپ کی فراست کی کس کمالِِ مہارت سے آپ نے ہمیں شمولِ شعراء ہونے سے روکا ہے...کچھ نہیں تو سائیڈ میں شعراءِ تک بندی کی کوئ لڑی لگا کر اس میں ہی شامل.کرلیں لیکن آپ نے تو منتظم کا.تمغہ لگا کر...ہماری. زباں بندی کر دی....کہ اب کہنے کو زباں ترسے گی...
 
Top