سید عاطف علی
لائبریرین
جیسا کہ آج کل محفلین کو خؤب اندازہ ہو گا کہ ہوگئی شام گر گئے دام کا سا ماحول گرم ہے اور دو صفحے کا دھاگا کھلنے میں محفل کے سرور صاحب بیس سال کی بالی عمریا میں گاہ گاہ شام و پگا اتنے بوجھل ہوئے جارہے ہیں کہ گویا لاٹھی ہاتھ سے پھسلنے کا گمان ہونے لگتاہے ۔
اب چوں کہ اس اختتام کا وقت قریب سے قریب ہوتا چلا جارہا ہے اور کوئی واضح ٹائم لائن بھی پیش نظر نہیں تو یہ دھاگا ان سوالوں پر مشتمل ہو گا جو (سب نہیں تو کچھ )محفلین کے اذہان میں منڈلا رہے ہوں گے۔
یہ محفل بند ہو جائے گی اور خطا نمبر چار سو چار براؤزر پر آکر ہمیں منہ چڑائے گا یا محفل کے صفحات صرف شیشے کے پردے کے پیچھے اپنی جھلک دکھلائیں گے ۔اگر دکھلائیں بھی گے تو کب تک ؟وغیرہ
میرا ایک سوال یہ ہے کہ کیا محفلین کئ لیے کوئی ایسا ذریعہ (یا آپشن ) میسر ہو گا کہ اپنا تمام تر ڈیٹا یک لخت ڈاؤنلوڈ کر کے محفوظ کر لیں ۔ یا اپنی دلچسپی کے دھاگوں کو محفوظ کر سکیں ؟
اس سوال کا پس منظر ان موضوعات پر ماضی کے خیالات اور ان سے متعلق وقت کے ساتھ ساتھ رونما ہونے والے تغیرات کو جانچنا ہے ۔ جن مباحث اور موضوعات میں میں نے یا محفلین نے حصہ لیا ان کے متعلق آپ کے خیالات اس طویل عرصے میں کیا تھے اور اب میری اور محفلین کی سوچ کن کن اثرات کو قبول کرکے تشکیل پذیر ہوئی ہے ۔
اس موضوع سے متعلق محفلین اگر کچھ سوال کرنا چاہیں تو یہاں پیش کر سکتے ہیں ۔
اپنے افکار اور سوچوں کے تبدیلی اور پڑنے والے اثرات کے لیے دوسرے دھاگے موجود ہیں ۔ یہاں صرف اختتام کے میکنزم سے متعلق معلومات مطلوب ہوں گی ۔
کیا مکالمات کو بھی ایکسپورٹ کیا جا سکے گا ؟

آخری تدوین: